ہمارا گاؤں

زبیر مرزا

محفلین
یہ ضلع گوجرانوالہ کا نواحی گاؤں ہے - دو دن کے قیام میں ناسازی طبعیت کے باعث بہت
تھوڑی تصاویربنا سکا وہ پیش ہیں -
صبح کی سیر اور اولین نمود آفتاب کی ساعتیں
PA150180_zps21afb2f8.jpg
 
ہمارے ڈیرے کے مناظر
PA140178_zps46a399d7.jpg
اب تو گاؤں میں بوہڑ،پیپل ختم ہوتے جارہے ہیں
ویسے بوہڑ اور پیپل بھی عجیب درخت ہیں۔اگر کوئی پکی چیز مثلاً اینٹیں وغیرہ انکے ارد گرد(جب یہ چھوٹا) لگائیں تو یہ دن دوگنی اور رات چوگنی رفتار سے بڑھتے ہیں
 
نہیں بھینسیں تو شپڑ میں غسل فرماتی ہیں
اچھی بات ہے وگرنہ سوے کا بہت برا حال ہوتا ہے
میرے گھر کے سامنے بھی کافی بڑا شپڑ ہے۔لیکن اس میں کوئی بھینس نہیں نہلاتا کیونکہ اس میں کئی لوگوں کی بھینسیں مر چکی ہیں اور تو اور اس میں ہمارے ہمسایوں کا ایک لڑکا بھی ڈوب کے فوت ہو چکا ہے
 
ہمارے ہاں پیپل اور ٹاہلی (کیکر) کے درخت کافی ہیں اس کے علاوہ امرود، گلاب اور جامن بھی پایا جاتا ہے
جامن کا پھل صرف چند دنوں کیلیے آتا ہے پھر ختم اس دفعہ تو ہمارے ہاں جامن بہت کم ہوئے ہیں کیونکہ بارشیں بہت کم ہوئی تھیں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
آجکل بھینسوں کا کیا ریٹ چل رہا ہے اور دودھ کا کیا بھاؤ ہے؟
ہمارے ہاں بھینس 1 سے ڈیڑھ لاکھ میں فروخت ہوتی ہے درمیانے درجے کی۔

اس بارے میں مجھے قطعی معلومات نہیں- ہاں ایک دھاگہ بکرامنڈی کے عنوان سے شروع کرنے کا ارادہ ہے جس میں قربانی کے جانوروں
کی تصاویر ، قیمتوں اور خرید وفروخت کی باتیں ہوں گئیں :)
 
Top