ہمارا گاؤں

اس بارے میں مجھے قطعی معلومات نہیں- ہاں ایک دھاگہ بکرامنڈی کے عنوان سے شروع کرنے کا ارادہ ہے جس میں قربانی کے جانوروں
کی تصاویر ، قیمتوں اور خرید وفروخت کی باتیں ہوں گئیں :)
یار میرے پاس فی الحال کیمرہ میسر نہیں وگرنہ میں تصویریں لگاؤں اپنے گاؤں
 

نایاب

لائبریرین
محترم زحال بھائی بہت خوب سیر کرائی آپ نے ۔
اس گاؤں کا نام کیا ہے ÷؟ کب سے آباد ہے ۔؟
اس بارے کچھ معلومات اس دھاگے کو مفید معلوماتی بنا دیں گی ۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
زحال مرزا کا گاؤں بہت خوبصورت ہے
کیا اس گاؤں میں اسکول کالج ہیں۔
لڑکیوں کے لئے بھی لڑکوں کی طرح انتظام ہے
کچھ ایک آدھ پکچر اسکول اور کالجوں کا بھی ہوجائے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
زحال مرزا کا گاؤں بہت خوبصورت ہے
کیا اس گاؤں میں اسکول کالج ہیں۔
لڑکیوں کے لئے بھی لڑکوں کی طرح انتظام ہے
کچھ ایک آدھ پکچر اسکول اور کالجوں کا بھی ہوجائے۔
وعلیکم السلام
یہ علی پورچٹھہ (قصبے) سے متصل گاؤں پنڈوری کلاں کے نام سے جاناجاتا ہے- کالج یہاں کوئی نہیں اسکول موجود ہیں
تصاویراس بار تو اتنی ہی بنا سکا ان شاءاللہ اگلے سال چکرلگا تو مزید تصاویربناؤں گا-
نایاب بھائی اور حسیب نذیر گِل یہاں کے چاول ، گندم ، گنا اورکپاس کی وافرپیداوارہوتی ہے اس کے علاوہ سرسوں کی فصلیں بھی ہوتی
ہیں- آم ، امرود، جامن اورمالٹوں کے باغات بھی ہیں
 

تعبیر

محفلین
:applause::applause::applause:

:zabardast1::great::best:

بہت خوب زحال
دل مانگے مور :)
اگلی قسط کا انتظار ہے اور مویشیوں والے تھریڈ کا بھی بے صبری سے انتظار رہے گا
تو اس بار آپ عید کے مزے لیں گے پاکستان :)
 

شمشاد

لائبریرین
اس بارے میں مجھے قطعی معلومات نہیں- ہاں ایک دھاگہ بکرامنڈی کے عنوان سے شروع کرنے کا ارادہ ہے جس میں قربانی کے جانوروں
کی تصاویر ، قیمتوں اور خرید وفروخت کی باتیں ہوں گئیں :)
زحال مرزا بھائی اب تو عید بالکل سر پر آ گئی ہے۔ منڈی کا چکر لگا آئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین

ٹاہلی اور کیکر دو الگ الگ درخت ہیں۔ دونوں ہی پھل نہیں دیتے۔

ٹاہلی کی لکڑی بہت مضبوط اور دیرپا ہوتی ہے۔ اس کو فرنیچر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ٹاہلی کا درخت کہیں دس سال کے بعد جا کر اس قابل ہوتا ہے کہ اس کی لکڑی استعمال کی جا سکے۔ پنجاب کے بعض دیہاتوں میں یہ بات مشہور ہے کہ لڑکی پیدا ہوتے ہی ٹاہلی کا ایک درخت لگا دیتے ہیں۔ کہ اس کی شادی پر اس درخت کی لکڑی سے جہیز کے لیے فرنیچر وغیرہ بن سکے۔ یادرہے کہ دیہاتوں میں لڑکیوں کی شادی نوعمری میں ہی کر دیتےہیں۔

کیکر کے درخت میں کانٹے بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اور خاصے بڑے بڑے کانٹے ہوتے ہیں۔ چیل، کوا کیکر پر ہی اپنے گھونسلے بناتے ہیں کہ کوئی اس درخت پر کانٹوں کی وجہ سے چڑھ نہیں سکتا۔
 
Top