ہماری توجہ کے طالب ننھے فرشتے

زبیر مرزا

محفلین
خون کا عطیہ دینا صحت کے لیے مفید ہے
طبی ماہرین کا کہناہے کہ ہمیں چاہئے کہ سال میں کم از کم دو سے تین بار خون کا عطیہ دیں تاکہ اسپتالوں میں خون کی کمی کوپورا کیا جاسکے دیگر صورت میں کسی بھی ناگہانی صورت حال کے دوران ہونے والے زخمیوں،مختلف اسپتالوں آپریشن کی غرض سے داخل مریضوں اور تھلیسیمیا کے مریض بچوں کی جان بچانا مشکل ہوسکتاہے
خون کا عطیہ دینے والے افراد صحت مند رہتے ہیں - دنیا بھر میں خون کا عطیہ دینے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن افسوس کہ ہمارے ملک میں صرف تقریبا3سے4فیصد ایسے افراد ہیں جوکہ رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیتے ہیں جبکہ دیگر افراد کسی حادثات یا دیگر صورتوں میں خون عطیہ کرتے ہیں
ملک بھر میں ہر ماہ لاکھوں آپریشن ،ہزاروں حادثات اور تھلیسمیا بیماری میں مبتلا بچوں کو خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اگر انہیں فوری طور پر یہ فراہم نہ کیا جائے تو متاثرہ مریضوں کی جان بھی جاسکتی ہے لہذا اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہم سب کا فرض ہے کہ رضاکارانہ طو ر پر خون کا عطیہ دیں۔ہر وہ شخص جس کی عمر 18سے 50سال اور وزن تقریبا50کلو ہو وہ خون کا عطیہ دے سکتاہے
images
 

زبیر مرزا

محفلین
اسلام آفاقی مذہب ہے جورنگ ونسل سے ماوراء ہے،جغرافیائی حدود سے بالا تر ہے،وہ کسی زمان ومکان میں محدود نہیں،اسلام کے احکامات اورتعلیمات میں آفاقیت ہے،اللہ تعالی صرف مسلمانوں کارب نہیں ،وہ سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔اللہ تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف مسلمانوں کے لئے رحمت بناکر نہیں بھیجا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سارے جہانوں کے لئے رحمت ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کسی مخصوص قوم وزمان کے لئے نہیں ہوئی آپ توبلا لحاظ رنگ ونسل ساری انسانیت کے لئے مبعوث ہوئے۔اللہ تعالی کی آسمانی کتاب قرآن مجید صرف مسلمان اورمتقین کے لئے سر چشمہ ہدایت نہیں بلکہ ’’ھُدََی لِّلنَاسِ ‘‘کے مطابق ساری انسانیت کے لئے ہدایت ورہنمائی ہے۔اس طرح اللہ تعالی نے امت مسلمہ کے سر پر ’’خیر امت‘‘(بہترین امت)کا تاج رکھا ۔ارشاد ربانی ہے ’’کُنْتُمْ خَےْرَ اُمَّتٍ‘‘(تم تمام امتوں میں سب سے بہترین امت ہو)اس کے بعد اس امت کے مقصد تخلیق کو بیان فرمایا کہ اللہ تعالی نے اس امت کو صرف باہمی ہمدردی وجذبہ غمخواری کے لئے پیدا نہیں فرمایا بلکہ ان کی تخلیق ساری بنی نوع انسانی کی فلاح وبہبودگی کے لئے ہوئی ہے۔ارشاد ہے اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ(امت محمدیہ ساری انسانیت کی نفع رسانی کے لئے پیدا کی گئی ہے)اللہ تعالی نے دوسری قوموں اورملتوں کے مقابل میں امت محمدیہ میں انسانی ہمدردی وجذبہ غمخواری کے اوصاف کو بدرجہ اتم ودیعت فرمایا ہے لیکن روز بہ روز مسلم قوم میں انسانیت نوازی کے عمدہ واعلی صفات کا فقدان ہوتے جارہا ہے۔
آج کا دور جس طرح سائنسی ایجادات واختراعات کادور ہے اسی طرح یہ دور نت نئے امراض وبیماریوں کا ہے ۔لوگ ایسی ہلاکت خیز بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جس کے علاج ومعالجہ سے وہ عاجز وبے بس ہیں۔ان کے پاس خطیر رقم موجود نہیں اور وہ لا محالہ دوسروں کی اعانت وتعاون کے محتاج ہورہے ہیں۔منجملہ ان بیماریوں میں سے ایک تھلیسمیا (Thalassemia)ہے جس سے متاثر ہونے سے جسم میں خون کے خلیے کثیر تعدا د میں خون نہیں بنا سکتے ،ضروری مقدار میں خون بنانے کی صلا حیت ان خلیوں میں ختم ہوجاتی ہے۔جس کے نتیجہ میں متاثرہ شخض خون کی ضروری مقدار سے کمی کا شکار ہوکر دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے اور اس کا جینا مشکل ہوجاتا ہے ۔اس بیماری کا علاج غذا،دوا یا کسی اورچیزسے ممکن نہیں۔اس کا ایک ہی طریقہ ہے دو یا چار ہفتوں کے دوران اس کے جسم میں خون چڑھایا جائے اوراس بیماری میں بہت ہی قیمتی دوائیں استعمال کرنی ہوتی ہے تاکہ لوہا جوزیادہ مقدار میں بنتا ہے اس کو نکال کر کم کیا جائے ۔اس کے اخراجات کوبرداشت کرنا ایک غریب اور متوسط فیملی کے لئے نہایت دشوار ہوتا ہے۔یہ بیماری ساری دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے-مالی تعاون اور خون کے عطیہ دے کر ہم مذہبی ، انسانی اورسماجی ذمہ داری اوراپنا فرض ادا کرسکتے ہیں-
 

زبیر مرزا

محفلین
جزاک اللہ محمود بھائی دل خوش کردیا :bighug:
اللہ تعالٰی آپ کے جان ومال اور اہل وعیال پررحمتیں اوربرکتیں نازل فرمائے
خون کا عطیہ اور مالی مدد ان معصوم فرشتوں کے لیے ہماری ذمہ داری ہونی چاہیے
آپ سے اُمید ہے کہ آپ ان شاءاللہ اس کارخیر میں ضرورحصہ لیں گے
میں یہاں اپنے دوستوں اور حلقہ احباب میں بات کررہاہوں کہ اگرہم تھوڑے تھوڑے پیسے اس کارخیر کے لیے
ہرہفتے یا ہرماہ الگ کرتے رہیں اور جمع ہونے پر پاکستان جاکر ان بچوں کے لیے عطیہ کریں تو ایک مثبت تبدیلی میں
نیکی میں ، فلاح انسانی کردار ادا کرسکتے ہیں - دینے والی اللہ تعالٰی کی ذات ہے اس کے نام پر اس کے دیئے مال میں سے
ان مستحق اور منتظرمعصوموں کو کچھ دیں گے تو زندگی میں اور آخرت میں ہم راحتیں پائیں گے
 

عدیل منا

محفلین
جزاک اللہ محمود بھائی دل خوش کردیا :bighug:
اللہ تعالٰی آپ کے جان ومال اور اہل وعیال پررحمتیں اوربرکتیں نازل فرمائے
خون کا عطیہ اور مالی مدد ان معصوم فرشتوں کے لیے ہماری ذمہ داری ہونی چاہیے
آپ سے اُمید ہے کہ آپ ان شاءاللہ اس کارخیر میں ضرورحصہ لیں گے
میں یہاں اپنے دوستوں اور حلقہ احباب میں بات کررہاہوں کہ اگرہم تھوڑے تھوڑے پیسے اس کارخیر کے لیے
ہرہفتے یا ہرماہ الگ کرتے رہیں اور جمع ہونے پر پاکستان جاکر ان بچوں کے لیے عطیہ کریں تو ایک مثبت تبدیلی میں
نیکی میں ، فلاح انسانی کردار ادا کرسکتے ہیں - دینے والی اللہ تعالٰی کی ذات ہے اس کے نام پر اس کے دیئے مال میں سے
ان مستحق اور منتظرمعصوموں کو کچھ دیں گے تو زندگی میں اور آخرت میں ہم راحتیں پائیں گے
جزاکم اللہ خیر
 

زبیر مرزا

محفلین
شکریہ عدیل بھائی آپ سے صاحب استطاعت اور درد دل رکھنے والے احباب ہی انسانیت کی فلاح کے ضامن ہیں اور ان معصوموں کا آسرا
آپ سب دوست اس پرغورفرمائیں اور حسب توفیق ان ناداراوربیمار بچوں کی دادرسی کریں - یہی اللہ تعالٰی کی دی ہوئی نعمتوں کا
شکرکرنے کا مؤثرطریقہ ہے کہ لاچار اور بیمار انسانوں کی مدد کی جائے - اللہ تعالٰی ہمیں توفیق عطا فرمائے
 

نایاب

لائبریرین
جزاک اللہ محمود بھائی دل خوش کردیا :bighug:
اللہ تعالٰی آپ کے جان ومال اور اہل وعیال پررحمتیں اوربرکتیں نازل فرمائے
خون کا عطیہ اور مالی مدد ان معصوم فرشتوں کے لیے ہماری ذمہ داری ہونی چاہیے
آپ سے اُمید ہے کہ آپ ان شاءاللہ اس کارخیر میں ضرورحصہ لیں گے
میں یہاں اپنے دوستوں اور حلقہ احباب میں بات کررہاہوں کہ اگرہم تھوڑے تھوڑے پیسے اس کارخیر کے لیے
ہرہفتے یا ہرماہ الگ کرتے رہیں اور جمع ہونے پر پاکستان جاکر ان بچوں کے لیے عطیہ کریں تو ایک مثبت تبدیلی میں
نیکی میں ، فلاح انسانی کردار ادا کرسکتے ہیں - دینے والی اللہ تعالٰی کی ذات ہے اس کے نام پر اس کے دیئے مال میں سے
ان مستحق اور منتظرمعصوموں کو کچھ دیں گے تو زندگی میں اور آخرت میں ہم راحتیں پائیں گے
جزاک اللہ خیراء
آپ کا جذبہ بہت توانا ہے ماشاءاللہ
آپ سے ملنے والی آگہی نے مجبور کیا کہ اپنے دوستوں سے اس بارے گفتگو کی جائے ۔
اور اس عمل خیر میں حسب استعداد حصہ لیا جائے ۔
اب تک تو نتیجہ بہت مثبت ہے ۔ اور اس سب بھلائی میں آپ بھی شامل ہیں ۔
ان شاءاللہ یہ عمل خیر جاری رہے گا ۔
 

میر انیس

لائبریرین
بہت خوب زحال اللہ تم کواسکا اجر دے گا یہ بھی ایک بہت بڑی نیکی ہے کہ ایک ایسی بات کی لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائے جس سے ایسے لوگوں کی مدد ہو جو موت سے جنگ لڑ رہے ہیں اور اگر ہم انکی مدد کریں تو یقیناََ وہ موت کو ہراسکتے ہیں اور مجھ کو یقین ہے کہ جو جو لوگ تمہاری اس کاوش سے متاثر ہوکر اس نیکی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے تو انکے اجر میں تمہارا بھی حصہ ہوگا۔اور جب بات ننھے ننھے پھول جیسے بچوں کی ہو تو کم از کم میرا تو دل یہ کرتا ہے کہ میں اپنا دل تک نکال کر دیدوں ظاہر یہی کیفیت سب کی ہوتی ہے۔ مگر بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم میں جذبہ بھی ہوتا ہے دل کسی نیکی کی طرف مائل بھی ہورہا ہوتا ہے لیکن ہم تساہل سے کام لیتے ہیں یا کسی بھی مجبوری کی وجہ سے گھر سے نہیں نکل پاتے ویسے بھی اس دور میںانسان کو اتنا مصروف کردیا ہے اور مختلف ایجادات نے زندگی کو اتنا سہل بنادیا ہے کہ ہم ہر کام میں آسانی ڈھونڈتے ہیں اور بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم مدد کرنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں پر اتنی دیر کردیتے ہیں کہ ہمارا جذبہ ہی ٹھنڈا ہوجاتا ہے اور پھر ہم کو جوش دلانے کیلئے پھر اسی مواد کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں ایساصرف اسلئے کہ رہا ہوں کہ میرا ذاتی تجربہ بھی کچھ اسی طرح کا رہا ہے کہ ایک ایسے ہی کام کیلئے لوگوں میں شعور بھی پیدا کیا انکو آگہی پیدا کرنے میں بہت محنت کی اور تقریباََ ہر کسی کی سمجھ میں بات آبھی گئی لیکن جب عمل کا وقت آیا تو یا تو کسی نے کوئی مجبوری ظاہر کرکے معذرت کرلی یا پھر ہم سے کچھ ایسی فرمائشیں کیں جو ہم پوری نہیں کرسکتے تھے ۔ لہٰذا میں ان سب سے جنہوں نے زحال کی یہ تحاریر پڑہیں اور ان میں جذبہ بھی پیدا ہوا تو وہ اس جذبہ کو ٹھنڈا ہونے سے پہلے کچھ نہ کچھ تو اس سلسلے میں کر گذریں کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم خون تو دے سکتے ہیں اگر ہر تین مہنے بعد نہیں تو چھہ مہینے بعد اور اگر اتنا بھی نہیں تو سال میں کم از کم ایک دفعہ تو خون دیا جاسکتا ہے اور یقین کریں اس سے کچھ نہیں ہوتا بعض لوگ خون دینے سے بہت ڈرتے ہیں جیسے میرا ایک دوست فارماسسٹ ہونے کے بعد بھی جب میں اسکو خون دینے کیلئے لیکر گیا تھا تو وہ تقریباََ باولہ سا ہوگیا تھا پر جب اسنے خون دیدیا تو اسنے کہا میں تو پتہ نہیں کیا سمجھا تھا کہ شاید خون دینے کے بعد شاید چلا بھی نہیں جائے گا اتنے چکر آئیں گے پر میں تو بالکل ہشاش بشاش ہوں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
جزاک اللہ میرانیس آپ نے حوصلہ دیا دل خوش کردیا - اللہ کریم آپ کو اورآپ کے اہل وعیال کو خیرکثیرعطا فرمائے
ان شاء اللہ یہ جو درد دل میں جاگا ہے یہ سوئے گا نہیں جو خواب جاگتی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں آپ احباب کے تعاون سے
اوراللہ کی رضا سے تعبیر کی صورت پائے گا- اس کاروان خیر کی منزل ان معصوموں کی مدد اور انعام ان کے لبوں کی ہنسی ہوگا
زندگی کا مقصد نظرآنے لگا اس سے غافل نہیں ہواجاسکتا - ان معصوموں کی آہوں کا اثر تو آسمان ہلادینے کو کافی ہے ہم تو کمزور
اورناتواں انسان ہیں ہم کیسے اسے نظرانداز کرسکیں گے- اللہ تعالٰی ہم سب کو ان کی مدد کرنے کی توفیق اور استقامت عطا فرمائے
 

تعبیر

محفلین
بہت شکریہ نایاب بھائی :bighug: اللہ کریم آپ کوخیرکثیرعطا فرمائے اور آپ کے جان ، مال اوراہل وعیال پر رحمتیں نازل فرمائے
ان شاءاللہ ہم سب اس کارخیر میں اپنی استطاعت کے مطابق بڑھ چڑھ کے حصہ لیں گے
قرۃالعین اعوان
تعبیر
باباجی
توجہ فرمائیں

ٹیگ کے لیے شکریہ زحال لیکن ابھی تو میں نے کچھ پڑھا اور دیکھا ہی نہیں کہ ٹیگ کی کیا وجہ ہے پڑھنے کے بعد آتی ہوں اپنے جواب کے ساتھ
پہلےذرا محفل کا چکر لگا لوں،:)
 

زبیر مرزا

محفلین
آج میں اپنے بھائی سے کراچی بات کررہا تھا تو اُس نے ہمارے علاقے گلشن اقبال میں واقع عمیرثناء فاؤنڈیشن کے
بارے میں بتایا جو تھلیسمیا کے مرض کے خاتمے کے لیے کوشیشیں کررہا ہے - ان کا تعارف اور ربط درج ذیل ہے
http://www.urdu.omairsana.com/.html
عمیر ثناء فائونڈیشن
انسانی رشتے بھی کتنے انمول …بیش بہا اور پاکیزہ ہوتے ہیں،انسان اور پوری کائنات کسی نہ کسی رشتے سے جڑی ہوئی ہے…ان گنت ذرات جمع ہوں تو صحرا وجود میں آتاہے… قطرہ قطرہ مل کر دریا کو روانی دیتے ہیں…اور انسانوں کا باہم ملاپ نئے رشتوں کو جنم دیتا ہے،جس سے انسانی تمدن کی بِنا پڑتی ہے۔
…ذرہ خود فریبی میں مبتلا ہو کر اپنے وجود کو آفتاب سمجھ بیٹھے …قطرہ اپنی ذات کو دریا تصور کر لے…اور…انسان آدم بیزار بن کر سارے رشتے توڑ بیٹھے ،تب کیا ہوگا؟؟
پھول سے خوشبو…بادل سے ہوا…اور دل سے دھڑکن کارشتہ ہی دراصل زندگی کی حرارت اور علامت ہے اگر یہ نہ ہو تو تصویر ِ کائنات کے سارے رنگ پھیکے اور زندگی پانی کی طرح بے رنگ ،بے بو اور بے ذائقہ ہوجائے !!
فرد اور کائنات کے سارے رشتوں میں سب سے بڑا اور مضبوط رشتہ ''درد کا رشتہ''ہے۔
عمیر ثنا فاﺅنڈیشن نام ہے اسی درد کے رشتے کا…اور اس رشتے سے جڑی خدمت میں جذبے کی اعلیٰ مثال کا۔جب جھونپڑوں سے رونے کی آوازیں آئیں اور …افلاس کے گھر میں پلنے والے بِن باپ کے عاجز بچوں کو کچھ جھوٹی امیدوں سے کوئی بیوہ ماں بہلاتی ہو…اور کوئی بھوک سے اور کوئی علاج معالجے کے وسائل کی عدم دستیابی سے زندگی ہی میں زندگی کو ترس رہا ہو تو ایسے میں ''درد کا رشتہ''جاگ اٹھتا ہے،اور درد کے مداوے ،اور زخموں پر پھایا رکھنے کے لیے عمیر ثنا…فاﺅنڈیشن بن جاتے ہیں۔دردکے اسی رشتے کی خمیر سے عمیر ثنا فاﺅنڈیشن کے وجود نے جنم لیا ہے۔10سال قبل درد کے رشتے سے وجود میں آنے والی یہ فاﺅنڈیشن اب درد کا کارواں بن چکی ہے۔اور اس کارواں نے منزل کو سرکرنا ہے اور پاکستان کو تھیلیسیمیا سے پاک کرنا ہے۔ …خواب کی تعبیر کے لیے ہم محو ِ سفر ہیں۔اس سفر میں ہمسفر بننے کے لیے درد کا رشتہ آپ کو بھی پکار رہا ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
تھیلیسیمیا جیسی موروثی بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے عوام میں معلومات اور آگاہی پیدا کرنا اشد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تھیلیسیمیا پری وینشن پراجیکٹ اور کالج آف پتھالوجی پاکستان کے باہمی تعاون سے خیبر میڈیکل کالج میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کے دوران مقررین نے کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ظآہر حلیم تھے۔ جب کہ تھیلی سیمیا پراجیکٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالحمید پشاور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین فرنٹیئر فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو صاحب زادہ محمد حلیم ریجنل ڈائریکٹر کالج آف پتھالوجی پاکستان ڈاکٹر طاہر سعد اللہ جان برقی اور پروفیسر اباسین یوسفزئی کے علاوہ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

http://www.urdu.omairsana.com/component/content/article/37-thalassaemia/89-2011-12-27-08-00-46.html
 

نایاب

لائبریرین
جزاک اللہ خیراء
جس جذبے کو ہمراہ لیے آپ آگہی دے رہے ہیں
بلا شبہ قابل تحسین ہے ۔محترم بھائی
 
Top