سارہ اللہ تعالٰی آپ کے بھائی کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے گا اور اس کوجو تکلیفیں دنیا میں ہوئی ین کا ازالہ فرمادے گا کہ
وہ رحیم وکریم ہے - میں اس قدر کمزوردل ہوں کہ کسی کو روتے دیکھ کرروپڑتا ہو لیکن پتا نہیں کیسے یہ پروگرام دیکھ لیا یہ کوئی اشارہ تھا
زندگی کی نعمتوں کا شکر کرنے اور تکلیفوں میں مبتلا افراد کے درد کا احساس دلانے کے لیے - میں نے جس دن سے یہ پروگرام دیکھا میں
دل سے ہنس نہیں سکا میری کیفیت کرب کی سی ہے کہ اے اللہ میں اتنا غافل اور بے رحم ہوں کہ معصوم فرشتوں سے بچے تڑپ رہے ہیں اور
میں مزے کرنے اور پیسے فضول کاموں اورشاپنگ میں اُڑارہا ہوں
مجھے اپنے آپ سے گھن آنے لگی
زندگی صرف اپنے لیے ہی نہیں ہے کہ
اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا
سارہ آپ اس تکلیف سے واقف ہیں - آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اللہ نے نیکی اور اس کارخیر کے شرف سے نوازا ہے
جزاک اللہ
غم اپنا ہو تو انفرادی دُکھ اور اجتماعی ہو تو نیکی بن جاتا ہے - اللہ کریم آپ کو خیرکثیرعطا فرمائے
سیگنیچرتو ایک طرف میں تو نمائندہ تصویر بھی ایک تھلیسمیا میں مبتلا بچے کی لگانا چاہتا ہوں کہ مگر پتا نہیں کیوں ہمت نہیں ہوتی
دعا کریں اللہ تعالٰی مجھے اس کام میں استقامت عطا فرمائے اورزندگی کو انسانوں کی طرح جینے کا سلیقہ سکھائے