ہماری تک بندیاں

فاتح

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
جزاک اللہ خیر۔ پذیرائی کا بے حد شکریہ۔ محمد وارث بھائی سے تو ہماری باقاعدہ جنگ ہونے کو ہے۔ موصوف خود تو اردو ادب اور معاشیات و ریاضی کی سرحدیں ملاتے ہوئے پائے جاتے ہیں اور ہم خلیج ما بین تک بندی و کمپیوٹر میں غوطہ زن ہو جائیں تو جناب کا اصرار ہوتا ہے کہ "لٹرم پٹرم" چھوڑ کر تیرتے ہوئے اس کنارے جا لگیں جہاں بے تکے "بندوں" کی ضرورت بالکل نہیں۔ :) :) :)

اجی صاحب ہم اپنی رائے پر اب بھی قائم ہیں، لٹرم پٹرم بھی ضروری ہی سہی ہماری طرح دال دلیے کیلیے لیکن شاعری کی محبوبہٴ دلنواز کچھ مزید توجہ چاہتی ہے آپ سے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
مندرجہ بالا خوبصورت غزلوں میں سے اول نمبر پر لگی ہوئی غزل کس بحر میں ہے ؟

لیکن مجھے تو فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فعلن سمجھ آ رہا ہے

اور اس شعر کا وزن مطلع سے الگ نہیں کیا؟

کسی گمراہ مسافر کے ہی کام آ جاتا
ماہِ تاباں نہ سہی بھور کا تارا ہوتا

افسوس آپ نے بجر پہچانی ہی نہیں اور اعتراض بھی غلط کیا اور وہ بھی اس شعر پر جو بیت الغزل ہے۔

یہ غزل بحر رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع ہے اور انتہائی عام اور بہت زیادہ استعمال ہونے والی بحر ہے۔

افاعیل - فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن
پہلے رکن میں فاعلاتن کی جگہ فعلاتن بھی آسکتا ہے اور آخری میں فعلن کی جگہ فعلان، فَعِلن اور فَعِلان اور یوں اس بحر میں آٹھ اوزان جمع ہو سکتے ہیں۔

سعود صاحب کی اس غزل کا کوئی مصرع ساقط الوزن نہیں ہے، فقط یہ کہ ایک شعر میں شمع کے تلفظ پر پہلے ہی بات ہوگئی تھی۔
 
نہیں نہیں نہیں بھیا کو جرمانہ ہونا چاہیے ۔۔۔ اتناااااااااا زیادہ ۔۔بس کہہ دیا !
امید بہنا آپ کہیے "جرمانہ دیں بھیا" :ROFLMAO:
بالکل نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عائشہ آپ نے وہ نہیں سنا۔۔۔بھائیوں کو ہر جرمانہ معاف ہوا کرتاہے:):):)
 
Top