ام اویس

محفلین
رزق حرام پر پرورش ہو ۔۔۔ تو اولاد کی جسمانی صحت کی امید بے کار ہے ۔

الله کی نافرمانی ہو ۔۔۔۔ تو اولاد کی تابعداری کی امید بےکار ہے ۔

ماں باپ کی خدمت کا جذبہ نہ ہو ۔۔۔ تو اولاد سے بات سننے کی توقع بےکار ہے ۔
 

ام اویس

محفلین
زندگی انسان کو ہر روز سبق سکھاتی ہے ۔ لیکن عقلمند وہ ہے جو سیکھے ہوئے سبق کو آئندہ زندگی میں کبھی نہ بھولے ۔
 
ہمارے پیرومرشد حضرت خواجہ صوفی رانا محمداکبرشاہ نقیبی رحمتہ اللہ علیہ اکثر ہم مریدین کو تعلیم فرمایا کرتے تھے کہ طمع مت کرو ،جمع مت کرو ،جو مل رہا ہے راہ حق میں لوٹاتے رہو تب فلاح پاؤ گے۔
 
آخری تدوین:
بھوج پور کی سر زمین سے مبارک پور اعظم گڑھ تشریف لے جا کر وہاں عظیم الشان دینی ادارہ الجامعۃ الاشرفیہ قائم کرنے والے مولانا عبد العزیز محدث مرادآبادی جنھیں لوگ حافظ ملت یا حافظ صاحب کے نام سے یاد کرتے ہیں کہا کرتے تھے:
” زمین کے اوپر کام زمین کے نیچے آرام“
 

عرفان سعید

محفلین
والدصاحب کی انمول نصیحت؛ "خالی ذہن شیطان کی آماجگاہ ہوتا ہے۔ذہن کو ہمیشہ کسی مثبت کام میں مصروف رکھو۔ اگر کبھی کرنے کوکچھ نہ ملے تو ایک کُرتا لو، اسے ادھیڑو، پھر سیئو، ادھیڑو، پھر سیئو---یہاں تک کے کرنے کو کوئی اور کام مل جائے مگر ذہن کو فارغ مت چھوڑنا"
 

ام اویس

محفلین
استادِ محترم مولانا عبید الله صاحب نے میری کاپی پر تحریر فرمایا ۔
کامیاب عورت وہ ہے جو فرمانبردار بیٹی ، بہترین ماں ، بہن اور بیوی ہو ۔
 

عرفان سعید

محفلین
سات سال کے لختِ جگر نے اسکندر پر ایک دستاویزی پروگرام دیکھ کر کہا:"میں بھی دنیا فتح کروں گا مگر تلوار سے نہیں بلکہ علم سے"
 
امیر دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری اکثر فرمایا کرتے ہیں کہ نیکیوں میں مصروف ہو جاؤ نہیں تو گناہوں میں مصروف ہو جاؤ گے۔
 
Top