زندگی میں لوگ آپ کو بیوقوف بنائیں گے، آپ کی تذلیل کریں گے اور برے طریقے سے پیش آئیں گے. ان کا احتساب خدائے بزرگ و برتر کرے گا، آپ اپنے دل میں نفرت کو گهر نہ کرنے دیں کیونکہ پهر آپ بهی انہی لوگوں میں شمار ہوں گے۔۔
 

مظہر آفتاب

محفلین
والد صاحب نے دو چیزوں پر زور دیا ہے محنت اور دیانت اور میں صرف دیانت پر ہی اکتفا کرتا ہوں کوشش جاری ہے کہ محنت بهی کی جائے ...
 

مظہر آفتاب

محفلین
والدصاحب کی انمول نصیحت؛ "خالی ذہن شیطان کی آماجگاہ ہوتا ہے۔ذہن کو ہمیشہ کسی مثبت کام میں مصروف رکھو۔ اگر کبھی کرنے کوکچھ نہ ملے تو ایک کُرتا لو، اسے ادھیڑو، پھر سیئو، ادھیڑو، پھر سیئو---یہاں تک کے کرنے کو کوئی اور کام مل جائے مگر ذہن کو فارغ مت چھوڑنا"
بے کار معاش کچھ کیا کر
کپڑے ادهیڑ کر سیا کر
 

ام اویس

محفلین
اگر کوئی بات سمجھنا ہی نہ چاہے تو ہزار دلیلوں کی موجودگی میں بھی اسے بات سمجھائی نہیں جا سکتی
 
Top