ہمارے سلیقے

جاسمن

لائبریرین
ہمارے سب سے بڑے بھائی کی شادی کے موقع پر ہم نے رضائیاں، تلائیاں اور تکیے سلوا لیے تھے، جو بعد میں سب بہن بھائیوں کی شادی پر کام آئے، اور اب ہمسایے، رشتہ دار وغیرہ بھی ضرورت پڑنے پر لے جاتے ہیں۔ :)

بہت اچھا کام کیا۔
ہمارے سامنے والے گھر میں فوتگی ہوئی تو ہمارے گھر سے کئی بستر گئے الحمدللہ۔
لیکن اب چونکہ پہلے والی ہمسائیگی کا تصور ختم/کم ہو رہا ہے اس لیے لینا دینا بھی کم ہو رہا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
کوشش ہوتی ہے کہ ہر پھل دھو کے کاٹا/چھیلا جائے چاہے کینو ہو یا کیلا، تربوز ہو یا خربوزہ۔
وہی ہاتھ اوپر چھلکے پہ لگتے ہیں اور وہی گودے پہ۔
 

سیما علی

لائبریرین
جاسمن بٹیا
جب گرم کپڑے رکھیں تو اُن میں اکثر رکھے رہنے کی وجہ اے اکثر بدبو آتی جو دھلنے کے بعد بھی نہیں جاتی پرفیوم کی خالی بوتلیں رکھ دیں جب بھی نکالیں گی اچھی سی خوشبو آئے گی لحاف اور کمبل میں بھی جب رکھیں ایسا ہی کیجیے ،یہ نسخہ آزمودہ ہے ۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
جاسمن بٹیا
جب گرم کپڑے رکھیں تو اُن میں اکثر رکھے رہنے کی وجہ اے اکثر بدبو آتی جو دھلنے کے بعد بھی نہیں جاتی پرفیوم کی خالی بوتلیں رکھ دیں جب بھی نکالیں گی اچھی سی خوشبو آئے گی لحاف اور کمبل بھی جب رکھیں یہ نسخہ آزمودہ ہے ۔۔۔۔۔۔
کافور اس طرح کا کچھ نام ہوتا ہے۔اس کی گولیاں رکھنے سے بھی بدبو نہیں آتی۔
 

اے خان

محفلین
ہمارے سب سے بڑے بھائی کی شادی کے موقع پر ہم نے رضائیاں، تلائیاں اور تکیے سلوا لیے تھے، جو بعد میں سب بہن بھائیوں کی شادی پر کام آئے، اور اب ہمسایے، رشتہ دار وغیرہ بھی ضرورت پڑنے پر لے جاتے ہیں۔ :)
گھر والے میری شادی کے لئے بھی کچھ اس طرح کا انتظام کررہے ہیں۔
 

زوجہ اظہر

محفلین
ایک رشتہ دار کے ہاں فوتگی پہ جانا ہوا تو باوجود اس کے کہ ان کے ماشاءاللہ سب کے سب بیٹے شادی شدہ تھے ، گھر کے بستروں اور خاص طور پہ رضائیوں کی بجائے بازار سے کرائے پہ منگوائی گئی تھیں کہ بس۔۔۔ کچھ نہ پوچھیے کیسے گذارہ کیا۔ کوئی مجبوری رہی ہو گی یقیناً۔ اللہ ان سب کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
لیکن اس واقعہ سے میں نے بہت سبق سیکھا۔ اب میں نے عام طور پہ جتنے بستر رکھے جاتے ہیں، ان سے کہیں زیادہ تعداد میں نئے بستر بنائے ہیں اور خاص طور پہ رضائیاں۔
اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے اور خوشیوں کے مواقع آئیں اور مہمان آئیں۔ آمین!

آمین
یہاں کراچی میں گھروں میں لحاف و رضائیاں تقریبا ختم ہونے کو ہیں
کمبلوں کا استعمال عام ہے
 

سید عمران

محفلین
اکثر لوگ تو تمام کپڑے گرمیوں میں رکھتے ہیں اور پھر سردیوں میں نکال کر بغیر دھوپ میں رکھے پہن لیتے ہیں اور پورا آفیس مہکاتے ہیں :)
اس سے ایک فائدہ یہ ہوا ہوگا کہ آپ کو قیمتی پرفیوم لگانے کی ضرورت نہیں ہوئی ہوگی!!!
 
Top