بہت زبردست۔
زرد پھولوں والے یہ پودے راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بہت زیادہ دکھائی دینے لگے ہیں۔ خصوصاً ایف سیکٹرز میں اور اسلام آباد ہائی وے کی درمیانی پٹی پہ بہت سے پودے قطار در قطار دکھائی دیتے ہیں۔
پہلے میں اس پودے کو "گل مہر" سمجھتا رہا، آپ کی اس لڑی سے علم ہوا کہ یہ تو املتاس ہے۔
ارے واہ، کیا خوب بچپن کی یادیں تازہ ہو گئیں، ایک تہائی صدی سے زائد عرصہ ہو گیا ہوگا ان کو کھائے ہوئے۔
صرف دو پودوں پہ ابھی شہتوت لگے تھے۔
املتاس کا پیڑ مجھے بہت خوبصورت لگتا ہے، چند تصویریں میری یونیورسٹی سےبہت زبردست۔
زرد پھولوں والے یہ پودے راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بہت زیادہ دکھائی دینے لگے ہیں۔ خصوصاً ایف سیکٹرز میں اور اسلام آباد ہائی وے کی درمیانی پٹی پہ بہت سے پودے قطار در قطار دکھائی دیتے ہیں۔
پہلے میں اس پودے کو "گل مہر" سمجھتا رہا، آپ کی اس لڑی سے علم ہوا کہ یہ تو املتاس ہے۔
Laburnumاور پودے کا انگریزی نام کیا ہے ؟
جی یہ نام بھی ہے ۔Laburnum
Cassia Fistulaجی یہ نام بھی ہے ۔
وعلیکم السلام۔السلام علیکم
جاسمن برائے مہربانی ان پودوں کے لگانے کی تفصیلات سے آگاہ کیجئے
میری بیٹیاں بہت enthusiastic ہیں جنگل اور باغ لگانے میں
پلیز
قسم سے آپا جی ،یہ تصویر دیکھ کر منہ میں پانی آرہا ہے ۔
یہ ہرے شہتوت دیکھنے میں کچے لگ رہے ہیں لیکن نہایت میٹھے ہیں۔ الحمداللہ۔ دو مرتبہ ہم نے کھائے۔ باقی افرادی قوت نے کھائے۔ارے واہ، کیا خوب بچپن کی یادیں تازہ ہو گئیں، ایک تہائی صدی سے زائد عرصہ ہو گیا ہوگا ان کو کھائے ہوئے۔
جزاک اللہوعلیکم السلام۔
فاخر!
کیا بتاؤں!
بس جب شجر کاری کا موسم آتا ہے، اپنا بجٹ دیکھتے ہیں۔ کچھ اداروں اور لوگوں سے پودے اکٹھے کرتے ہیں۔ کچھ اپنے وسائل سے لیتے ہیں۔ ساتھی اکٹھے لینے جاتے ہیں نرسریوں سے۔ خوب محنت سے منتخب کرتے ہیں۔ نرسری سے ایسے پودوں کی نگہداشت کے بارے بنیادی معلومات بھی لیتے ہیں کہ جن کے بارے میں ہمیں پہلے سے پتہ نہیں ہوتا۔
زمین کی مٹی اور پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ ہم نے شروع میں ہی کرا وا لیا تھا۔ اس سے ہمیں نرسری میں بتانے میں آسانی رہتی ہے کہ وہ ہماری بتائی گئی معلومات کی روشنی میں ہمیں درست مشورے دے دیتے ہیں۔
کہاں لگانے ہیں۔ یہ فیصلے بھی مل کے کرتے ہیں۔
بس پھر زمین کی کھدائی کی اور اُس میں پانی ڈالا۔ پودا لگا دیا۔
اب اس کی نگہداشت کرنی ہے۔
ہر پودے کے لئے پانی دینے کا وقفہ اور مقدار مختلف ہوسکتی ہے۔
کچھ پودے مسلسل پانی مانگتے ہیں۔ سمجھدار لوگ کولڈ ڈرنک کی بڑی بوتلوں کو کاٹ کے الٹا کر کے اسے پانی سے بھر دیتے ہیں اور ڈاٹ میں ایک چھوٹے سوراخ کر کے اسے پودے پہ کسی لکڑی سے باندھ دیتے ہیں۔ قطرے پودے پہ گرتے رہتے ہیں اور پانی ملتا رہتا ہے۔
کچھ پودوں کو چھاؤں چاہیے۔
کچھ کو دھوپ۔
کچھ باہر کے لئے اچھے ہیں اور کچھ ان ڈور پلانٹ ہیں۔
کچھ گملوں کے لئے ہیں اور کچھ کیاریوں کے لئے۔
بیلیں بھی بہت سی اقسام کی مل جاتی ہیں اور بہت خوبصورت لگتی ہیں۔
غرض یہ تو پورا اک جہان ہے۔
جب آپ ایک قدم بڑھائیں گے تو خود بخود آپ کی معلومات میں اضافہ ہوتا جائے گا۔
ہاں۔
پودے لگاتے ہوئے اللہ کے لئے نیت خالص رکھیے گا کہ کوئی ہمیں بھی فائدہ ہو پودے لگانے کا۔
آمین!جزاک اللہ
اللہ آپ کی کوشش کو قبول فرمائے
مجھے یہ کچے نہیں لگے تصویر سے۔ کچے ہرے شہتوت ایک تو سخت ہوتے ہیں یہ والے نرم لگ رہے ہیں، دوسرے کچے شہتوت اس سائز کے نہیں ہوتے بلکہ نسبتا چھوٹے ہوتے ہیں، اس سائز تک پک کر پہنچتے ہیں۔ میں جب درخت سے توڑ کر کھاتا تھا تو سختی ہی سے فیصلہ کرتا تھا لیکن بعض اوقات تو بلا دھڑک کچے بھی کھا جاتا تھا۔یہ ہرے شہتوت دیکھنے میں کچے لگ رہے ہیں لیکن نہایت میٹھے ہیں۔ الحمداللہ۔ دو مرتبہ ہم نے کھائے۔ باقی افرادی قوت نے کھائے۔
ہمارے گھر جو انار کا پودا لگا ہے، اس پر بہت چھوٹے انار لگتے ہیں۔ البتہ دانے میٹھے ہوتے ہیں۔ ایک انار میں 15 سے 20 دانے ہی ہوتے ہیں۔
آپ کو ہمارے ہاں انار کے پودوں پہ پورا انا شاذ ہی نظر آئے گا۔کیونکہ یہ انار ہماری سہیلیوں (گلہریاں)کے لئے مخصوص ہیں۔