ہمارے لگائے پودے

جاسمن

لائبریرین
بہت بہترین کاوش۔۔۔
جی خوش ہوا۔۔۔
مگر کوئی بتائے گا کہ ہم کراچی والے کہاں جنگل اگائیں؟؟؟

بھائی!
جنگل اگانا ضروری نہیں۔اپنے محلہ یا کالونی میں جگہ نہ ملے تو گھر میں گملوں،ٹوٹے/تڑخے جگ،ٹب،کنالی۔۔۔ میں پودے لگائیں۔دھنیہ لگائیں۔پودینہ لگائیں۔
کبھی اگر کہیں ایسی جگہ جانے کا اتفاق ہو جیسے نہر،گاوں، شہر سے باہر کسی سڑک کے کنارے وغیرہ تو وہاں لگائیں۔
نیت کریں آگے مواقع اللہ ضرور دے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
20180508_091204.jpg

یہ کھٹے ہیں/مٹھے ہیں یا مالٹے،ہمیں نہیں معلوم۔شاید افرادی قوت جانتی ہو۔
 
سید عمران

محفلین
جنگل اگانا ضروری نہیں۔اپنے محلہ یا کالونی میں جگہ نہ ملے تو گھر میں گملوں،ٹوٹے/تڑخے جگ،ٹب،کنالی۔۔۔ میں پودے لگائیں۔دھنیہ لگائیں۔پودینہ لگائیں۔
یہ تو کرتے رہتے ہیں۔۔۔
ہمارے گھر کے باہر جامن اور ناریل کے۔۔۔
اور گھر کی کیاری میں امرود اور کڑی پتہ کے درخت ہیں۔۔۔
اور ایلو ویرا کا پودا بھی!!!
کبھی اگر کہیں ایسی جگہ جانے کا اتفاق ہو جیسے نہر،گاوں، شہر سے باہر کسی سڑک کے کنارے وغیرہ تو وہاں لگائیں۔
افسوس کراچی میں یہ سہولیات میسر نہیں!!!
نیت کریں آگے مواقع اللہ ضرور دے گا۔
نیت تو یہی ہے کہ جنگل کے جنگل اگائیں۔۔۔
صحراؤں کو گل گلزار بنائیں!!!
 
جاسمن

لائبریرین
20180508_092217.jpg

پودوں کی تصویریں لیتے لیتے،پرندوں کو نظرانداز کر دیں۔یہ نہیں ہوسکتا ۔
آپ اگر ہم سے پوچھیں کہ پرندوں سے زیادہ پیار ہے یا پودوں سے تو ہم شش و پنج میں پڑ جائیں گے اور بس یہی کہیں گے کہ دونوں میں سوائے ایک حرف کے سب حروف مشترک ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
اوپر پرندے کو دیکھتے ہوئے آپ ہمارا خوبصورت ترین کیکر بھی دیکھتے جائیے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
20180508_090436.jpg

جب ہم۔نے تصویریں لیں تو فالسے ابھی کچے تھے۔
قسم سے ہم نے ایک بھی نہیں چکھا۔سب افرادی قوت کے کھاتے میں۔
 
Top