ہم اردو ویب کے شیدائی۔ از ابنِ سعید آواز کے ساتھ

میم نون

محفلین
اوئے، اسے تو مین نے دو دن پہلے یوٹیوب پر سنا ہے۔

زبردست سعود بھائی :)

خرم بھائی آپکو بھی شاباش :grin:
 

محمد امین

لائبریرین
واہ۔۔۔۔یہ "ہیرا من توتا" ہماری نظروں اوجھل رہا۔۔۔یعنی کہ آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔بہت خوشی ہوئی آواز سن کر سعود :happy:
 
واہ۔۔۔۔یہ "ہیرا من توتا" ہماری نظروں اوجھل رہا۔۔۔یعنی کہ آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔بہت خوشی ہوئی آواز سن کر سعود :happy:

کیوں بھئی، ایسے کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں سعود کی آواز میں۔ کئی محفلین سے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو بھی رہی ہے۔ ہمارا خیال تھا کہ آپ بھی ان میں سے ایک ہیں۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
کیوں بھئی، ایسے کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں سعود کی آواز میں۔ کئی محفلین سے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو بھی رہی ہے۔ ہمارا خیال تھا کہ آپ بھی ان میں سے ایک ہیں۔ :)

فون کا تو مجھے یاد نہیں۔۔۔ایس ایم ایس ضرور کیے ہونگے۔۔ اور اگر فون کیا بھی ہوگا تو کئی سال پہلے کی بات ہوگی جب خلیل خاں فاختہ اڑایا کرتے تھے۔۔اور تم جانتے تو ہو ہماری یادداشت کھو چکی ہے اس زمانے کی۔۔۔
 
Top