قیصرانی
لائبریرین
کتاب کا مصنف اور کہاں سے مل سکتی ہے؟اس کے ساتھ ساتھ انگریزوں کے جلد واپس جانے کی کئی اور وجوہات بھی تھیں۔ پہلی جنگِ عظیم کے بعد سلطنتِ برطانیہ اپنی حیثیت کھو چکی تھی اور امریکہ دنیا کے مطلع پر طلوع ہونا شروع ہو گیا تھا۔ دوسری جنگِ عظیم نے برطانیہ کو ایک طرح سے دیوالیہ کر دیا تھا۔ انگریزوں کی ہندوستان سے جلد واپسی میں جہاں ملکی آزادی کی تحریکوں کا بڑا کردار ہے وہاں عالمی سیاست کا بھی بہت اہم کردار ہے۔ حکومتِ برطانیہ نے ہندوستان کے متعلق اپنے سرکاری کاغذات اور اس زمانے کی خط و کتابت کچھ عرصہ قبل شائع کر دی تھی جن سے تقسیم پر ایک نئی روشنی پڑتی ہے۔ انہی سرکاری کاغذات کی روشنی میں کچھ سال قبل دو جلدوں پر مشتمل ایک خوبصورت کتاب "پاکستان کیسے بنا" شائع ہوئی تھی، کئی ایک باتیں ایسی ہیں جو اس سے پہلے نامعلوم تھیں یا ان کے بارے میں غلط باتیں مشہور تھیں، پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔