ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

صائمہ شاہ

محفلین
ہمارا خیال تھا کہ کم از کم آپ ریاضی سے خوفزدہ نہیں ہوتی ہوں گی۔ ہمیں حیرانی ہوئی
:)
میں نے سٹیٹ سکول میں تعلیم پائی ہے اور میری کلاس میں اسی لڑکیاں تھیں ، ریاضی ہمیشہ ایک ایسا معمہ رہا ہے جسے میں حل کرنا چاہتی ہوں مگر سہولت نہیں ملی ، یہ خوف ان جانے کا ہے جیسے جاننا ہماری طاقت بن جاتا ہے ویسے ہی نہ جاننا ہماری کمزوری میں بدل جاتا ہے ۔
 
لاریب مرزا

محفلین

شمشاد

لائبریرین
بالکل۔ کافی بلیک ہی بہترین ہے جبکہ چائے میں دودھ اور چینی کے بغیر بات نہیں بنتی
عربوں میں تو چائے میں دودھ ڈالنے کی عادت نہیں ہے۔ یہ بغیر دودھ والی چائے پیتے ہیں۔ یا پھر عربی قہوہ جو کہ چھوٹی الائچی کو چھلکے سمیت پیس کر بنایا جاتا ہے۔ اس قہوے کے ساتھ یہ کھجور ضرور کھاتے ہیں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
فقط عادت کی وجہ سے۔برسہا برس کی ڈیڈ روٹین کے ساتھ، ایک کپ ناشتے میں، دو کپ دفتر میں مخصوص وقت پر، دفتر میں چھٹی ہو تو ان دو کپوں کی بھی چھٹی۔ :)
یعنی ان تین کپوں کے علاوہ شام میں یا رات میں چائے نہیں پیتے؟؟ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
عربوں میں تو چائے میں دودھ ڈالنے کی عادت نہیں ہے۔ یہ بغیر دودھ والی چائے پیتے ہیں۔ یا پھر عربی قہوہ جو کہ چھوٹی الائچی کو چھلکے سمیت پیس کر بنایا جاتا ہے۔ اس قہوے کے ساتھ یہ کھجور ضرور کھاتے ہیں۔
آپ بھی ابھی عرب میں مقیم ہیں تو عربوں والی ہی چائے (قہوہ) پیتے ہیں پاکستانی طرز کی؟
 
زیک

مسافر
عارف کریم نے دعویٰ کیا ہے کہ چائے صحت کے لیے نقصان دہ ہے. یعنی آپ صرف پسند کی وجہ سے کافی کو ترجیح دیتے ہیں؟
عارف کریم کے دعووں سے متعلق آپ اس کے نئے جنم جاسم ہی سے پوچھیں۔ مجھے کافی زیادہ پسند ہے کہ اس میں کیفین بھی زیادہ ہوتی ہے۔ کبھی کبھی بیگم کے کہنے پر چائے بھی مل کر پی لیتے ہیں۔ اگر چائے کی فرمائش ہو تو رات کو پیتے ہیں کہ بیوی کا خیال ہے کہ رات کو کافی پینے سے نیند نہیں آئے گی
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
اگر چائے کی فرمائش ہو تو رات کو پیتے ہیں کہ بیوی کا خیال ہے کہ رات کو لگی پینے سے نیند نہیں آئے گی
چائے؟؟
ہمارا بھی یہی حال و خیال ہے. رات کو چائے پی لیں تو نیند اڑنچھو ہو جاتی ہے. اس لیے رات کو چائے کی طرف دیکھتے بھی نہیں. :)

آپ کیوں رات کو پیتے ہیں بھلا؟ :question:
 
زیک

مسافر
چائے؟؟
ہمارا بھی یہی حال و خیال ہے. رات کو چائے پی لیں تو نیند اڑنچھو ہو جاتی ہے. اس لیے رات کو چائے کی طرف دیکھتے بھی نہیں. :)

آپ کیوں رات کو پیتے ہیں بھلا؟ :question:
کافی رات کو پینے پر بیگم کو اعتراض ہوتا ہے اس لئے اس وقت چائے پیتے ہیں۔ ویسے تو کافی کسی وقت بھی پی جا سکتی ہے
 
Top