ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

سید عاطف علی

لائبریرین
جی فلپینی کیلا ابوظہبی میں رہتے کھایا ہے ہم نے
کبھی کبھی اسکا چھلکا کچھ زیادہ ہی موٹا ہوتا ہے۔
عموما یہ کیلا بازار میں کسی قدر کچا ملتا ہے جو ایک آدھ دن میں خود رکھے رکھے پک بھی جاتا ہے ۔
جیسے جیسے زیادہ پک جائے اس کا چھلکا پتلا بھی ہو جاتا ہے اور کیلا بھی بہت میٹھا ہو جاتا ہے۔
کافی پہلے یہاں ڈھائی تین ریال تک بھی مل جاتا تھا ۔ اب چار، پانچ کبھی چھے ہو جاتا ہے قیمت میں ۔
 
ہمارے کراچی میں تو اِس وقت کیلا 100 روپے میں ڈھائی درجن کے حساب سے بھی مل رہا ہے۔
( نارمل والا)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
یہاں پنڈی میں کیلا 150 روپے درجن ہے۔
ہمارے کراچی میں تو اِس وقت کیلا 100 روپے میں ڈھائی درجن کے حساب سے بھی مل رہا ہے۔
کہاں 150 اور کہاں 40 روپے درجن، لیکن کراچی میں تو کیلا پیدا ہی نہیں ہوتا، پھر اتنا سستا کیوں؟
 
یہاں پنڈی میں کیلا 150 روپے درجن ہے۔

کہاں 150 اور کہاں 40 روپے درجن، لیکن کراچی میں تو کیلا پیدا ہی نہیں ہوتا، پھر اتنا سستا کیوں؟
جب تبصرہ لکھ چکا تھا تو ہمارے روڈ پر 100 روپے میں 3 درجن کی آواز لگا رہا تھا۔
یہ بات ٹھیک ہے آپ کی کہ کراچی میں کیلا پیدا نہیں ہوتا عموماً پر اندرونِ سندھ سے کچا کیلا آتا ہے اُسے برف خانے میں پکا کر بیچا جاتا ہے۔
 
ڈرگ روڈ میں اس قیمت پر مل رہا ہو۔ یہاں گلشن کراچی میں 150 درجن ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
کیلے ۔ ایک سو روپے۔ دوسری ریڑھی پہ اسی روپے بھی تھے۔
جاپانی پھل۔ دو سو روپے
امرود۔ دو سو روپے
سبز سیب۔ ڈیڑھ سو بھی تھا اور دو سو بھی
انار۔ دو سو روپے کلو
چیکو۔ دو سو روپے۔
 
وجی

لائبریرین
یہاں پنڈی میں کیلا 150 روپے درجن ہے۔

کہاں 150 اور کہاں 40 روپے درجن، لیکن کراچی میں تو کیلا پیدا ہی نہیں ہوتا، پھر اتنا سستا کیوں؟
جناب یہ آپ کا خیال ہے کراچی کے علاقے گڈاپ میں پہلے بہت کیلے کے باغات تھے ۔
اب کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کیلے کے باغات پائے جاتے ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
شکر 200 روپے کلو عام دوکان پر
اور میٹرو سے ملی ہے 299 روپے کلو
امتیاز پر دیکھ لیں 500 گرام تقریبا 120 روپے مل رہی ہے
اس کے علاوہ بھی کچھ کپمنیوں کی شکر ملے گی جو اسی قیمت پر مل رہی ہے جو میٹرو میں مل رہی ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہاں کیلا بڑا ہو تو پچاس یا ساٹھ روپے درجن، سپر مارکیٹ میں ہی کلو کا حساب ہوتا ہے، ایسے کیلے کلو میں پانچ چھ ہی آتے ہیں۔ تیس تا پچاس روپے کلو۔
یہ جاپانی پھل کیا ہوتا ہے؟ انگریزی میں اس کا نام؟
 
Top