ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس دکان پہ بس چھوٹے آلو ہی پڑے تھے۔ بلکہ نیچے کئی بوریاں پڑی تھیں ایسے آلوؤں کی۔ حالانکہ ضرورت مجھے بڑے آلوؤں کی تھی۔
چھوٹے آلو زیادہ مزے کے ہوتے ہیں۔ بڑے آلو آسانی سے چھیلے جا سکتے ہیں۔
آلو بٹالو بولو بیٹا کہاں گئے تھے
بینگن کی ٹوکری میں سو رہے تھے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آنڈا چوری کیا، وہ بھی ابلا ہوا۔
طالب علمی کے دن بھی کیا دن تھے!!! :):):)
کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر چوری کرنے پہ آ ہی گئیں تو وہ انڈا چوری کرتیں جس میں سے چوزہ نکلنے والا ہوتا۔
پھر وہ چوزہ بڑا ہو کر مرغی بنتا۔ انڈے دیتا۔ آپ نے جن کا چوری کیا ہوتا، انھیں ایک کے بدلے دو دے دیتیں تو بھی آپ کے پاس انڈوں کی کمی نہ ہوتی۔
 
اس دکان پہ بس چھوٹے آلو ہی پڑے تھے۔ بلکہ نیچے کئی بوریاں پڑی تھیں ایسے آلوؤں کی۔ حالانکہ ضرورت مجھے بڑے آلوؤں کی تھی۔
خیر آلو تو ہر سبزی گوشت کے ساتھ ایڈجسٹ ہوجاتے ہیں
دوبارہ سے بڑے آلو لے لیجئیے گا۔
 
کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر چوری کرنے پہ آ ہی گئیں تو وہ انڈا چوری کرتیں جس میں سے چوزہ نکلنے والا ہوتا۔
پھر وہ چوزہ بڑا ہو کر مرغی بنتا۔ انڈے دیتا۔ آپ نے جن کا چوری کیا ہوتا، انھیں ایک کے بدلے دو دے دیتیں تو بھی آپ کے پاس انڈوں کی کمی نہ ہوتی۔
یہ بات قابل غور ہے اگر یہ اُس انڈے کے بدلے آج بدلہ دینا چاہیں تو کتنے انڈے یا کتنے انڈے دینے پڑیں گے ؟
اُبلے ہوئے !
 
شمشاد

لائبریرین
کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر چوری کرنے پہ آ ہی گئیں تو وہ انڈا چوری کرتیں جس میں سے چوزہ نکلنے والا ہوتا۔
پھر وہ چوزہ بڑا ہو کر مرغی بنتا۔ انڈے دیتا۔ آپ نے جن کا چوری کیا ہوتا، انھیں ایک کے بدلے دو دے دیتیں تو بھی آپ کے پاس انڈوں کی کمی نہ ہوتی۔
اور اگر وہ بڑا ہو کر مرغ بنتا تو پھر کیا ہوتا؟
 
Top