ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

علی وقار

محفلین
یہ جاپانی پھل کیا ہوتا ہے؟ انگریزی میں اس کا نام؟
مجھے تو اُردو نام بھی معلوم نہیں تاہم انگریزی میں اسے Persimmon کہتے ہیں۔ کھاتے ہی گلے میں چپک سا جاتا ہے اس لیے ایک آدھ سے زائد کھانا مشکل ہے۔
screenshot_2018-01-22-13-27-56-png.24812
 
منڈی کے قریب تو ظاہر ہی ہے۔ ہاں ملیر میں شاید وہاں کے کھیتوں کی وجہ سے مل رہا ہو گا۔ بہرحال گلشن تک پہنچتے پہنچتے اسکی قیمت ١۵٠ ہو جاتی ہے۔
ملیر کے باغوں میں کیلا کاشت نہیں ہوتا شاید
صرف سبزی اور عید الضحی پر گائے بھینسوں کے لئے چارا اُگایا جاتا ہے ۔
جسے ہم عام زبان میں پٹٹے کہتے ہیں۔
 
مجھے تو اُردو نام بھی معلوم نہیں تاہم انگریزی میں اسے Persimmon کہتے ہیں۔ کھاتے ہی گلے میں چپک سا جاتا ہے اس لیے ایک آدھ سے زائد کھانا مشکل ہے۔
screenshot_2018-01-22-13-27-56-png.24812
ہمارے گھر میں اِسے ٹماٹو کہتے تھے ۔ لیکن اصل نام جاپانی پھل ہے
اچھا ہوتا ہے اور میٹھا بھی ہوتا ہے ۔ اِس وقت دوسو روپے کلو میں عام مل جاتا ہے۔
 
ایوری ڈے خشک پاوڈر 850 گرام والا میٹرو سے 1585
عام دوکان سے 1620 روپے میں مل رہا ہے

تاریخ : 23 نومبر 23
مقام : کراچی ، پاکستان
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے تو اُردو نام بھی معلوم نہیں تاہم انگریزی میں اسے Persimmon کہتے ہیں۔ کھاتے ہی گلے میں چپک سا جاتا ہے اس لیے ایک آدھ سے زائد کھانا مشکل ہے۔
screenshot_2018-01-22-13-27-56-png.24812
ریڑی ٹھیلے والے اسے فروٹر کے نام سے بیچتے ہیں۔
200 روپے کلو بڑی آسانی سے مل جاتا ہے۔
میں تو دو عدد بڑے آرام سے کھا جاتا ہوں۔ بلکہ ابھی ابھی کھائے ہیں۔
 
عظیم

یہاں لاہور میں تو اسے 'جاپانی پھل' کہا جاتا ہے
مجھے بھی بہت پسند ہے لیکن ابھی تک نظر سے نہیں گزرے
 
الف عین

لائبریرین
پرسی من یہاں کہیں کہیں سپر مارکیٹ میں ملتا ہے، انگریزی نام سے ہی۔ البتہ کیلیفورنیا میں عام ملتا ہے، ہمارے گھر میں بھی اس کا درخت ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے تو اُردو نام بھی معلوم نہیں تاہم انگریزی میں اسے Persimmon کہتے ہیں۔ کھاتے ہی گلے میں چپک سا جاتا ہے اس لیے ایک آدھ سے زائد کھانا مشکل ہے۔
screenshot_2018-01-22-13-27-56-png.24812
پرسی من یہاں کہیں کہیں سپر مارکیٹ میں ملتا ہے، انگریزی نام سے ہی۔ البتہ کیلیفورنیا میں عام ملتا ہے، ہمارے گھر میں بھی اس کا درخت ہے
ہمارے یہاں ۔ام لوک۔کہلاتا ہے۔
ایک فروٹ والا علاقے میں یوں کہہ کربیچتا تھا۔میٹھے ہیں ام لوک۔
ایسا لگتا تھا کہ جیسے کہہ رہا ہو۔میٹھے ہیں ہم لوگ۔
 
وجی

لائبریرین
ملیر کے باغوں میں کیلا کاشت نہیں ہوتا شاید
صرف سبزی اور عید الضحی پر گائے بھینسوں کے لئے چارا اُگایا جاتا ہے ۔
جسے ہم عام زبان میں پٹٹے کہتے ہیں۔
جی مٹر ، پیاز اور کیلا بھی کاشت ہوا کرتا تھا مگر اب وہ زمینیں یا تو فارم بن گئیں ہیں یا پھر
رہائشی بنگلے و اسکیم میں تبدیل ہورہی ہے۔
 
Top