ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

جو قصاب خود سے بچھیا ذبح کر کے فروخت کرتے ہیں۔ یعنی سامنے کی گارنٹی کہ بچھیا ہے اور بنا پریشر والا گوشت وہ 1200 ہے۔ اور جہاں کمیلے کا گوشت ملتا ہے جس کا نہیں پتہ کہ بچھیا ہے یا گائے وہ سستا ہے۔ لیکن وہ خریدنے میں آپ کو جانور کی صحت کا بھی نہیں معلوم ہوتا۔
ایسے قصاب ہمارے یہاں بہت ہی کم ہیں جو کہ سامنے ہی ذبح کریں ۔بلکہ نا ہونے کہ برابر ہیں۔
چھوٹی عید یا کبھی کوئی تہوار ہو تو یہ لوگ اپنی دوکان سے سامنے جانور کو ذبح کرتے ہیں۔
اور آپ کی بات درست ہے یہ لوگ عام ریٹ سے زیادہ پیسے لیتے ہیں۔
 
ایک بار بھی موبائل چھین لیا گیا تو بات برابر ہو جائے گی
چوری ڈکیتی صرف کراچی میں نہیں اور جگہ پر بھی ہیں۔
میں یہ بالکل نہیں بول سکتا کہ کراچی میں چور ڈکیت نہیں ہیں کیونکہ میں بھی اِن سب سے گزر چکا ہوں ۔
مجھے لگتا ہےکہ کراچی میں شاذونادر ہی کوئی شخص ہوگا جو کہے گا کہ میرے ساتھ کبھی کوئی چوری یا ڈکیتی نہیں ہوئی ۔
 
چپلوں کی کوالٹی اسقدر گر گئی ہے کہ 1400 روپے کہ چپل بمشکل ایک ماہ ہی چلی۔ stylo لکی ون مال کراچی سے زنانہ چپل شاید 1200 کی خریدی اور چند ہی ماہ میں ٹوٹ گئی۔ مصنوعی ربر نما مال سے تیار یہ چپلیں صحت کے لیے تو شاید مضر ہوں ہی، رقم دشمن بھی ہیں۔
اگر زیادہ چلنے پھرنے کا کام ہو تو پھر جوگر استعمال کرنے چاھئیے ۔
 

فلک شیر

محفلین
b6a58f66bcfd5964f153c2f70b2764ec.jpg


افغانی پکول ، علی پور چٹھہ، گوجرانوالہ ، نقد دو سو پچاس روپیہ
دکاندار کے تین سو روپے طلب کرنے پہ میں نے شرمندہ شرمندہ لہجے میں یوں دو سو پچاس آنکے، گویا ایک عظیم معرکہ مار لیا۔
دکاندار خود تو موجود نہ تھا اور اس کا لونڈا بے زار سا دکھائی دے رہا تھا، کہ بڑھئو مجھے کہاں پھنسا کر نکل لیا ہے ۔
سو اس نے ٹوپی اتار کر میرے ہاتھ تھمائی ، گویا کہتا ہو اماں اب جاؤ بھی چچا! :)
اف
 

فلک شیر

محفلین
259823849_1418930915169656_2854962960322597427_n.jpg


یہ سو روپے والا ای اسٹامپ پیپر ہے، بیٹی کے نام کی مؤخر رجسٹریشن کے لیے اس کی ضرورت تھی۔ آج صبح یہ دو سو روپے میں میسر آیا۔ ویسے آن لائن پرنٹ بھی ہو سکتا ہے ، بقول گوگل اور یوٹیوبرز یہاں سے بھی میسر آ سکتا ہے ، اصل قیمت میں :)
نوٹ: اسٹامپ پیپر کی یہ تصویر فیس بک سے لی گئی ہے
 

الف عین

لائبریرین
گلشن میں بچھیا کا ہڈی والا گوشت 1000 روپے کلو ہے۔ بغیر ہڈی کا 1200 روپے کلو ہے۔

شاہ فیصل میں پانی کے پریشر والا گوشت ملتا ہو گا وہ سستا اور مضر صحت ہے۔
یہ پریشر والا گوشت پہلی بار سن رہا ہوں، کیا ہوتا ہے یہ؟
بچھیا کا بھی پتہ نہیں چکا کہ گائے ہے یا بکری؟ گائے کے بچے کو چھڑا کہتے ہیں یہاں ۔
 
یہ پریشر والا گوشت پہلی بار سن رہا ہوں، کیا ہوتا ہے یہ؟
بچھیا کا بھی پتہ نہیں چکا کہ گائے ہے یا بکری؟ گائے کے بچے کو چھڑا کہتے ہیں یہاں ۔

کراچی میں گوشت میں رگوں کے ذریعے پانی پریشر سے چڑھایا جاتا ہے جس سے گوشت کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ پانی کو گوشت کے دام بیچ کر منافع کمایا جاتا ہے۔

بچھیا گائے کا مادہ بچہ ہوتا ہے اور ایک سال تک چھڑا، بچھڑا یابچھیا کہلاتا ہے۔
 
کراچی کے بھاؤ پڑھ پڑھ کر لگتا ہے مجھے کراچی میں رہائش اختیار کرنی پڑے گی۔
برادر عزیزم! کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر ہے۔

 

وجی

لائبریرین
نہ بھائی، میں تو یہاں بارش کے موسم میں بارش سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں اور کراچی میں تو کبھی کبھار ہی بارش ہوتی ہے۔ تو یہیں ٹھیک ہے۔
جیسے آپکی مرضی ،
عمعوما لوگ دل بہلانے کے بہانے مری اور دیگر جگہیں گھوم آتے ہیں ۔ یہ راولپنڈی و اسلام آباد کے مزے ہیں۔
 
Top