ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

چلیں آپ کی بات مان بھی لیں مگر یہ اس صورت میں ہوکہ پاکستانی خام مال پر بھرپور ٹیکس لگے تو اچھا ہے
مگر وہ پاکستانی بنائی گئی اشیاء پر برآمدتی ٹیکس کم سے کم ہونا چاہیئے
آپ یوں سمجھیں کہ آپ کا سامان برآمد ہونا اچھا ہے یا آپ پر ٹیکس لگنا اچھا ہے؟ برآمد کرنے میں آپکو اور حکومت کو، دونوں کو ڈالر ملتے ہیں۔
 
اس سے ذرا اچھی کوالٹی کا اٹھارہ سو سے دو ہزار تک
چپلوں کی کوالٹی اسقدر گر گئی ہے کہ 1400 روپے کہ چپل بمشکل ایک ماہ ہی چلی۔ stylo لکی ون مال کراچی سے زنانہ چپل شاید 1200 کی خریدی اور چند ہی ماہ میں ٹوٹ گئی۔ مصنوعی ربر نما مال سے تیار یہ چپلیں صحت کے لیے تو شاید مضر ہوں ہی، رقم دشمن بھی ہیں۔
 
ڈالڈا سن فلاور آئل ایک کلو - 570 روپے
کولیسٹرول سے بچنے کی خاطر اس مہینے سے پیلی سرسوں کا کوہلو سے نکلاعمدہ معیار کا تیل استعمال کر رہے ہیں۔ یہ 600 روپے کلومیں عباسی ادویات اسٹور بالمقابل پرفیوم چوک گلستان جوہر پر میسر ہے۔ اس تیل میں بدبو نہیں ہے۔
 
عظیم

محفلین
چپلوں کی کوالٹی اسقدر گر گئی ہے کہ 1400 روپے کہ چپل بمشکل ایک ماہ ہی چلی۔ stylo لکی ون مال کراچی سے زنانہ چپل شاید 1200 کی خریدی اور چند ہی ماہ میں ٹوٹ گئی۔ مصنوعی ربر نما مال سے تیار یہ چپلیں صحت کے لیے تو شاید مضر ہوں ہی، رقم دشمن بھی ہیں۔
برانڈز پر زیادہ تر پرائز میں کمی کر کے کوالٹی میں بھی کمی کر دی جاتی ہے، کسٹمر بس یہ سمجھ کر خریداری کر لیتا ہے کہ بڑے برانڈ پر اتنے کم پرائز!! ربڑ کا جو سول ہوتا ہے اس کی کاپی لگا دی جاتی ہے تا کہ قیمت میں کچھ کمی پیدا ہو جائے
 
آجکل کراچی میں کس جگہ سے معیاری چپلیں خریدی جا سکتی ہیں؟
 
آج کے نرخ کی بات کروں تو :
آلو 120 روپے کلو
گاجر 120 روپے کلو
کینو 150 روپے درجن
چیکو 200 روپے کلو
انار 200 روپے کلو
پیاز 160 روپے کلو
دھنیہ 50 روپے کی ایک گھٹی
پیٹرول 282.20 روپے لیٹر
دودھ 200 روپے لیٹر
دہی 220 روپے کلو
سوات کی ایک مونگ پھلی آتی ہے، یہ صرف سردیوں میں ملتی ہے، مونگ پھلی کے دانے پر گُڑ چڑھا ہوتا ہے اور اس پر سفید تل لگے ہوتے ہیں، 800 روپے کلو
گوبھی 100 روپے کلو
باقی چیزیں تو درست معلوم ہو رہی ہیں پر دھنیا ہمارے یہاں 30 روپے کی ایک گڈی دے دیتے ہیں۔
آپ نے مقام اور تاریخ نہیں لکھی
 
فہیم

لائبریرین
آجکل کراچی میں کس جگہ سے معیاری چپلیں خریدی جا سکتی ہیں؟
کراچی میں ایسے کارخانے با آسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں جہاں اعلٰی کوالٹی کے چمڑے کے جوتے اور چپلیں وغیرہ تیار ہوتی ہیں اور اگر وہاں سے براہ راست لی جائے تو اچھی قیمت پر چیز مل جاتی ہے۔ جبکہ جب یہی مال کسی برانڈ کا ٹھپہ لیے دوکانوں پر جاتا ہے تو قیمت کئی زیادہ ہوجاتی ہے۔
ایسا ہی ایک کارخانہ سہراب گوٹھ پر جے ڈی سی والی گلی میں آگے جاکر کسی جگہ ہے (یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی تھی) وہاں سے بھی یہ کام کیا جاسکتا ہے۔
 
بچھیا کا گوشت
بغیر ہڈی والا : 800 روپے کلو
ہڈی والا: : 600 روپے کلو
مقام : شاہ فیصل کالونی 3 نمبر ، کراچی ، پاکستان
تاریخ: 8 دسمبر 23
 
یہ بات آپ کی درست ہے ۔ میں نے ایک بار باٹا والوں کی چپل لی لیکن اُس کی کوالٹی سے معلوم ہو رہا تھا ۔ کہ صرف اِس پر ٹھپہ ہی ہے ۔ باٹا کی نہیں ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
بچھیا کا گوشت
بغیر ہڈی والا : 800 روپے کلو
ہڈی والا: : 600 روپے کلو
مقام : شاہ فیصل کالونی 3 نمبر ، کراچی ، پاکستان
تاریخ: 8 دسمبر 23
بچھیا مراد گائے کا بچہ؟ یہ دام یہاں حیدر آباد ہندوستان میں بکری کے گوشت کے ہیں۔ کل ہی دیکھا تھا 660 روپے کلو
 
بچھیا کا گوشت
بغیر ہڈی والا : 800 روپے کلو
ہڈی والا: : 600 روپے کلو
مقام : شاہ فیصل کالونی 3 نمبر ، کراچی ، پاکستان
تاریخ: 8 دسمبر 23
گلشن میں بچھیا کا ہڈی والا گوشت 1000 روپے کلو ہے۔ بغیر ہڈی کا 1200 روپے کلو ہے۔

شاہ فیصل میں پانی کے پریشر والا گوشت ملتا ہو گا وہ سستا اور مضر صحت ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
گلشن میں بچھیا کا ہڈی والا گوشت 1000 روپے کلو ہے۔ بغیر ہڈی کا 1200 روپے کلو ہے۔

شاہ فیصل میں پانی کے پریشر والا گوشت ملتا ہو گا وہ سستا اور مضر صحت ہے۔
جو قصاب خود سے بچھیا ذبح کر کے فروخت کرتے ہیں۔ یعنی سامنے کی گارنٹی کہ بچھیا ہے اور بنا پریشر والا گوشت وہ 1200 ہے۔ اور جہاں کمیلے کا گوشت ملتا ہے جس کا نہیں پتہ کہ بچھیا ہے یا گائے وہ سستا ہے۔ لیکن وہ خریدنے میں آپ کو جانور کی صحت کا بھی نہیں معلوم ہوتا۔
 
Top