ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

وجی

لائبریرین
ٹیکس روپے اور برآمدات کی آمدن ڈالر میں ہے نا!

صرف 2022 میں پاکستان نے 3428 بلین روپے ٹیکس سے اور 39.42 بلین ڈالرز (یا 11.826 ٹریلین روپے) برآمدات سے حاصل کیے۔

ٹیکس کم ہونا اور برآمدات زیادہ ہونا پاکستان کے لیے اچھا ہے۔ اسکا الٹ ٹھیک نہیں۔
چلیں آپ کی بات مان بھی لیں مگر یہ اس صورت میں ہوکہ پاکستانی خام مال پر بھرپور ٹیکس لگے تو اچھا ہے
مگر وہ پاکستانی بنائی گئی اشیاء پر برآمدتی ٹیکس کم سے کم ہونا چاہیئے
 
وجی

لائبریرین
بات آپکی صحیح ہے۔

دلچسپی کی خاطر عرض ہے کہ دھونک مچھلی یا سنگِ ماہی (انگریزی: Stonefish، سائنسی نام: Synanceia) دنیا کی انتہائی زہریلی اور بدنما مچھلی سمجھی جاتی ہے جسے صرف جاپانی ہی کھاتے ہیں۔ اسکو پکانا آسان نہیں ہے۔ دھونک مچھلی کے اعضا خصوصاً جگر، جلد اور بیضہ دانیوں میں ٹیٹروڈٹوکسین نامی زہر پایا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سائنائیڈ سے 200 گنا زیادہ طاقتور زہر ہے۔

420px-Synanceia_verrucosa_Hennig.jpg
یہ تو گروپر مچھلی یا مقامی زبان میں گیسر مچھلی نما لگ رہی ہے۔
 
وجی

لائبریرین
بات آپکی صحیح ہے۔

دلچسپی کی خاطر عرض ہے کہ دھونک مچھلی یا سنگِ ماہی (انگریزی: Stonefish، سائنسی نام: Synanceia) دنیا کی انتہائی زہریلی اور بدنما مچھلی سمجھی جاتی ہے جسے صرف جاپانی ہی کھاتے ہیں۔ اسکو پکانا آسان نہیں ہے۔ دھونک مچھلی کے اعضا خصوصاً جگر، جلد اور بیضہ دانیوں میں ٹیٹروڈٹوکسین نامی زہر پایا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سائنائیڈ سے 200 گنا زیادہ طاقتور زہر ہے۔

420px-Synanceia_verrucosa_Hennig.jpg
اس ویب سائیٹ پر پاکستان کے ساحلی پر پائی جانے والی مچھلیوں کی پوری فہرست و تصویریں پی ڈی ایف میں موجود ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بات آپکی صحیح ہے۔

دلچسپی کی خاطر عرض ہے کہ دھونک مچھلی یا سنگِ ماہی (انگریزی: Stonefish، سائنسی نام: Synanceia) دنیا کی انتہائی زہریلی اور بدنما مچھلی سمجھی جاتی ہے جسے صرف جاپانی ہی کھاتے ہیں۔ اسکو پکانا آسان نہیں ہے۔ دھونک مچھلی کے اعضا خصوصاً جگر، جلد اور بیضہ دانیوں میں ٹیٹروڈٹوکسین نامی زہر پایا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سائنائیڈ سے 200 گنا زیادہ طاقتور زہر ہے۔

420px-Synanceia_verrucosa_Hennig.jpg
مچھلی کے اندرونی اعضاء میں تو شاید کوئی زہر نہیں ہوتا ۔ اگر ہوتا ہے تو بس بیرونی بڑے کانٹوں میں ہو تا ہے ۔ جیسے کچھ کھگا مچھلیوں کی گردن کے کانٹوں میں بھی ہوتا ہے۔
یہ اگر چہ تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن مہلک نہیں ۔ اس پر کچھ تحقیق کرنی پڑے گی ۔واللہ اعلم۔
 
شمشاد

لائبریرین
نیشنل سرخ مرچ کا پاؤڈر 410 گرام - 415 روپے
سُپر کرنل مہک چاول 2 کلو - 740 روپے
ڈالڈا سن فلاور آئل ایک کلو - 570 روپے
بیسن ایک کلو - 210 روپے
دال چنا ایک کلو - 190 روپے
چکی آٹا 5 کلو - 915 روپے
انڈہ ایک درجن - 330 روپے
03 دسمبر بمقام راولپنڈی
 
عظیم

محفلین
مجھے تو فی الحال جوتوں کے ریٹس ہی معلوم ہیں کہ کام ہی ان کا ہے
فینسی جوتا لیڈیز ہیل والا کم از کم پندرہ سو روپے میں سیل کر رہے ہیں، اس سے ذرا اچھی کوالٹی کا اٹھارہ سو سے دو ہزار تک
فلیٹ چپلیں وغیرہ بارہ سو سے پندرہ سو تک
:D
اور کسی چیز کی قیمت کا اندازہ واقعی نہیں ہے، مثلاً پھل اور سبزی وغیرہ
 
شمشاد

لائبریرین
لگے ہاتھوں اپنی دکان کا محل و وقوع بھی بتا دیں، شاید کوئی محفلین میں سے آپ کا گاہک بن کر خاطر خواہ رعایت حاصل کر سکے۔
 
علی وقار

محفلین
مجھے تو فی الحال جوتوں کے ریٹس ہی معلوم ہیں کہ کام ہی ان کا ہے
فینسی جوتا لیڈیز ہیل والا کم از کم پندرہ سو روپے میں سیل کر رہے ہیں، اس سے ذرا اچھی کوالٹی کا اٹھارہ سو سے دو ہزار تک
فلیٹ چپلیں وغیرہ بارہ سو سے پندرہ سو تک
:D
اور کسی چیز کی قیمت کا اندازہ واقعی نہیں ہے، مثلاً پھل اور سبزی وغیرہ
جوتے بھی ایک طرح سے کھانے کا ہی آئٹم ہے سر۔ شراکت کے لیے شکریہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج کے نرخ کی بات کروں تو :
آلو 120 روپے کلو
گاجر 120 روپے کلو
کینو 150 روپے درجن
چیکو 200 روپے کلو
انار 200 روپے کلو
پیاز 160 روپے کلو
دھنیہ 50 روپے کی ایک گھٹی
پیٹرول 282.20 روپے لیٹر
دودھ 200 روپے لیٹر
دہی 220 روپے کلو
سوات کی ایک مونگ پھلی آتی ہے، یہ صرف سردیوں میں ملتی ہے، مونگ پھلی کے دانے پر گُڑ چڑھا ہوتا ہے اور اس پر سفید تل لگے ہوتے ہیں، 800 روپے کلو
گوبھی 100 روپے کلو
 
الف عین

لائبریرین
آج کے نرخ کی بات کروں تو :
آلو 120 روپے کلو
آج کی قیمتیں یہاں حیدر آباد میں، آن لائن ہی بتا رہا ہوں، مقابلے میں راولپنڈی پاکستان کے
jiomart. Com پر
آلو 32 روپے کلو
29 روپے کلو
سنترے / کینو دونوں 49

80 روپے
119 روپے کلو
60 روپے کلو
پیٹرول 282.20 روپے لیٹر
دہی 220 روپے کلو
70 تا 90 روپے کلو دہی
400 گرام اوسط کی گوبھی 19 روپے عدد
 
Top