ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

سید عاطف علی

لائبریرین
گاڑی کے ٹائروں میں ہوا بھروانے کا ریٹ بہت بڑھ گیا ہے۔۔۔ ماڈل ٹاؤن اور ڈیفنس کی طرف تو پچاس روپے لینے لگے ہیں۔ ادھر جوہر ٹاون میں بھی تیس چالیس روپے تک بات جا پہنچی ہے۔۔۔۔
یہ تو فری میں بھری جاتی ہے ۔
ویسے ہوا بھرنے کی مشین بھی خریدی جا سکتی ہے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ تو فری میں بھری جاتی ہے ۔
ویسے ہوا بھرنے کی مشین بھی خریدی جا سکتی ہے ۔
پاکستان میں مہنگائی بہت ہو گئی ہے، کبھی ہوا مفت بھری جاتی تھی اب کہاں؟ دو تین سال پہلے گاڑی میں ہوا بھرنے یا چیک کرنے کے بیس روپے لیتے تھے، اب چالیس پچاس جتنے مل جائیں یا جتنے کوئی دے دے۔ پاکستان میں اب شاید ہی کوئی کام فری میں ہوتا ہو۔ کسی نے ایک کثیفہ نما لطیفہ سنایا کہ ایک آدمی گرمیوں میں دھوپ میں کھڑا تھا، دوسرے نے ازراہِ ترحم کہا، دوست چھاؤں میں ہو جاؤ، اُس نے کہا ہو جاتا ہوں، پیسے کتنے دو گے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شاید ڈیفینس کی سائیڈ پر پیسے چارج کرتے ہوں ۔ ویسے ہماری طرف والے اگر دے دو تو رکھ لیتے ہیں ورنہ مانگتے نہیں ہیں۔

اگر میں خود بھروں تو پیسے نہیں دیتا ۔ اور اگر کوئی خدا کا بندہ خود آکر بھر دے تو کچھ پیسے دے دیتا ہوں ۔
ویسے مانگتا تو کوئی نہیں کراچی میں شاید ۔
 
ہاں کوئی کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جو ہوا بھرنے کے پیسے نہیں مانگتا، لیکن اگر آپ پیسے نہیں دیں گے تو اگلی بار وہ ہوا بھی نہیں بھرے گا بلکہ کوئی بہانہ کر دے گا۔
 
زیک

مسافر
اکثر گیس سٹیشن پر گیس ڈلوائیں تو ہوا مفت لیکن کئی بار ایک ڈالر بھی دیا ہے۔ یہ خود بھرنے کے لئے۔

کار کے ٹائر میں معمولی ہوا کم ہو تو میں سائیکل والے پمپ سے ہی بھر لیا کرتا ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
اولپر دودھ، ڈیڑھ لیٹر والا ڈبہ، ایک کارٹن میں 8 ڈبے ہوتے ہیں، یعنی کہ 12 لیٹر دودھ، SAVE Mart پر 2،800 روپے میں ملتا ہے، جبکہ یہی کارٹن فوج کی کینٹین
Canteen Store Department (CSD), working under the umbrella of Ministry of Defense میں 3،100 روپے کا بک رہا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
Canteen Store Department (CSD), working under the umbrella of Ministry of Defense پر صرف اور صرف اچار سستا ہے جو کہ 450 روپے کلو مل جاتا ہے۔ باقی ہر چیز دوسری گروسری سٹورز کے مقابلے میں مہنگی ہے۔
 
آپ نے فوج کو پرچون پر لگا دیا اور پھر قیمتوں کی شکایت کرتے ہیں
 
زیک

مسافر
کبھی ہوا مفت بھری جاتی تھی اب کہاں؟ دو تین سال پہلے گاڑی میں ہوا بھرنے یا چیک کرنے کے بیس روپے لیتے تھے، اب چالیس پچاس جتنے مل جائیں یا جتنے کوئی دے دے۔
یہ ہوا کے پیسے ہیں یا بھرنے والے کی مزدوری کے؟ مزدوری کے پیسے تو بنتے ہیں
 
زیک

مسافر
یہ آج کی نہیں،، سنہ 1913 سے کام کر رہی ہے۔
Canteen Store Department (CSD), working under the umbrella of Ministry of Defense, has passed through various stages, since its inception in 1913.
یعنی باپ دادا بھی ایسا ہی کرتے تھے لہٰذا لگے رہیں پرچون اور سیاست میں جنگیں لڑنے کے لئے طالبان جو رکھے ہوئے ہیں
 
اگر میں خود بھروں تو پیسے نہیں دیتا ۔ اور اگر کوئی خدا کا بندہ خود آکر بھر دے تو کچھ پیسے دے دیتا ہوں ۔
ویسے مانگتا تو کوئی نہیں کراچی میں شاید ۔
ہاں جب وہ خود آکر بھرے گا تو پھر پیسے دینے بنتے بھی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کا کوئی رکن، کہیں سے بھی ہوں، مندرجہ ذیل دوا کی قیمت معلوم کر کے بتا دیں کہ کتنے میں مل رہی ہے؟

Xtandi 40mg (Enzalutamide) 112 Capsules Astellas​

xtandi-40mg-enzalutamide-112-capsules-Astellas-433x433.jpg
 
پاکستان میں مہنگائی بہت ہو گئی ہے، کبھی ہوا مفت بھری جاتی تھی اب کہاں؟ دو تین سال پہلے گاڑی میں ہوا بھرنے یا چیک کرنے کے بیس روپے لیتے تھے، اب چالیس پچاس جتنے مل جائیں یا جتنے کوئی دے دے۔ پاکستان میں اب شاید ہی کوئی کام فری میں ہوتا ہو۔ کسی نے ایک کثیفہ نما لطیفہ سنایا کہ ایک آدمی گرمیوں میں دھوپ میں کھڑا تھا، دوسرے نے ازراہِ ترحم کہا، دوست چھاؤں میں ہو جاؤ، اُس نے کہا ہو جاتا ہوں، پیسے کتنے دو گے؟
سب سے بڑی بات کہ پانی بھی بیچا جاتا ہے
اسی لئے اب کوئی کسی کو پانی بھی پلاتے ہوئے سوچتا ہے ۔
حالانکہ پانی پلانے کا ثواب بہت زیادہ ہے ۔
میں آج بھی ایک شخص کو جانتا ہوں وہ رنگ کا کام کرتا ہے ۔ اور صبح ایک مزار والے شخص کو ناشتہ کرواکر بلیوں کو گوشت ڈال کر پھر کام پر جاتا ہے ۔اور واپسی پر اُس مزار والے شخص کے لئے کھانا بھی لاتا ہے اور بلیوں کے لئے بھی کھانا لاتا ہے ۔ اور خود بھی اُس شخص کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتا ہے ۔ اور رات میں جب پانی ختم ہوجاتا ہے مزار پر ،تو اپنی اسکوٹر پر پانی بھی بھر کر لاتا ہے۔ اور اپنے گھر کو بھی اچھے سے چلا رہا ہے ۔ آج بھی نیک لوگ کم نہیں ہیں ۔
 
آخری تدوین:
اردو محفل کا کوئی رکن، کہیں سے بھی ہوں، مندرجہ ذیل دوا کی قیمت معلوم کر کے بتا دیں کہ کتنے میں مل رہی ہے؟

Xtandi 40mg (Enzalutamide) 112 Capsules Astellas​

xtandi-40mg-enzalutamide-112-capsules-Astellas-433x433.jpg
یہ تو بہت مہنگی ہے بھائی میں نے انٹرنیٹ پر سرچ کی تھی یہ لنک ملا ہے
دو لاکھ پچانوے ہزار روپے کی ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اردو محفل کا کوئی رکن، کہیں سے بھی ہوں، مندرجہ ذیل دوا کی قیمت معلوم کر کے بتا دیں کہ کتنے میں مل رہی ہے؟

Xtandi 40mg (Enzalutamide) 112 Capsules Astellas​

xtandi-40mg-enzalutamide-112-capsules-Astellas-433x433.jpg
کینسر کی دوائیاں کافی مہنگی ہوتی ہیں۔ انشورنس کے بغیر ایک مہینے کی یہ ڈبی 10000 ڈالر کی تو ہو گی
 
Top