ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

جی بلکل ڈرائی فروٹ اور الیکٹرونکس مہنگی اور خراب معیار کی ہوسکتی ہے اور ہونگی بھی کیونکہ اکثریت لوگ یہ چیزیں خریدنے امتیاز نہیں جاتے۔
اگر آپ امتیاز سے خریدنا چاہتے ہیں تو یہ آپکی مرضی
ہم نے تو کبھی یہ چیزیں امتیاز سے نہیں خریدیں۔
سپر مارکیٹ سے الیکٹرونکس اور کپڑے جوتے وغیرہ مہنگے ملتے ہیں ۔
کیونکہ وہاں پر ٹیکس وغیرہ بھی بہت ہوتا ہے۔
 
سید رافع

محفلین
پالش والے سے کیا مرا د ہے
ایسا چاول جس سے بھوسی، چوکر، مثبت جراثیم اور چاول میں موجود غذائی اجزا کی مختلف مقداروں کو دور کردیا گیا ہو۔ ایسا کرنے سے نشاستے سے بھرپور چاول رہ جاتا ہے جو شوگر اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ علحیدہ کیے گئے بھوسی، چوکر، مثبت جراثیم اور غذائی اجزا کو الگ فروخت کیا جاتا ہے۔
305 روپے کلو چاول کے بارے میں یقین سے تو نہیں کہا جا سکتا کہ وہ پالش چاول ہوں لیکن لگتا ہے کہ نئے باسمتی چاول ہوں گے۔

یہ ویڈیوز دیکھیں

الشفاء

لائبریرین
آٹا عمدہ چکی کا 850 روپے کا پانچ کلو۔ کراچی
مغل کا چکی آٹا پانچ کلو کا تھیلا ان کی فیئر پرائس شاپ پہ 745 کا مل جاتا ہے۔ اگر آپ ریگولر کسٹمر ہوں تو لائیلٹی ریوارڈ میں ہر خریداری پر پانچ چھ فیصد کی مزید بچت بھی ہو سکتی ہے۔
ان کی ایک فیئر پرائس شاپ ڈیفنس فیز2 کراچی میں ہے۔۔۔
 
سید رافع

محفلین
نان اور خمیری روٹی 30 روپے میں اور سادہ روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے لاہور میں
یہاں کراچی میں نان 25 روپے، شیرمال تافتان 70 روپے اور حاجی محفوظ کا عمدہ شیرمال تافتان 99 روپے میں مل رہا ہے۔

Foodpanda پر ایک اچھی سہولت یہ ہے کہ حاجی محفوظ اور دیگر دکانوں سے نان اور شیرمال منگائے جا سکتے ہیں۔
 
سید رافع

محفلین
مغل کا چکی آٹا پانچ کلو کا تھیلا ان کی فیئر پرائس شاپ پہ 745 کا مل جاتا ہے۔ اگر آپ ریگولر کسٹمر ہوں تو لائیلٹی ریوارڈ میں ہر خریداری پر پانچ چھ فیصد کی مزید بچت بھی ہو سکتی ہے۔
ان کی ایک فیئر پرائس شاپ ڈیفنس فیز2 کراچی میں ہے۔۔۔
انکی دکان کا گوگل میپ لنک شئیر کیجیے۔
 
سید رافع

محفلین
تازہ دیسی ہلدی 150 روپے کی آدھا کلو۔ بدھ اور اتوار بازار کے ریٹ۔ یہ پیکٹ کی پسی ہلدی سے کوئی موازنہ نہیں رکھتی۔ جوڑوں کے درد اور دیگر دردوں کے لیے پیس کر دال وغیرہ میں استعمال کریں۔
 
فہیم

لائبریرین
سمندر کے پاس بلکہ، سمندر کے اندر آباد ہونے کے باوجود کراچی میں مچھلی کے نرخ بہت زیادہ ہیں۔ سفید کند 750 سے 1000 فی کلو، سفید پاپلیٹ تو 1000 سے بھی اوپر۔
اصولاً تو تازہ مچھلی یہاں بہت سستی ہونی چاہیے۔
 
فشری پر سستی ہے۔

اس ویب سائٹ سے بھی سستی ملتی ہے۔

Top