ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

میرا یہی سے دل کر رہا ہے ۔۔۔ مجھے گریپ فروٹ ، لیمن ، اور اورنجز بہت پسند ہیں ÷÷
یہ سردیوں کا فروٹ نہیں ہے ؟
میرے گھر میں لگے کینو، لیموں اور میٹھے تو ابھی بہت کچے ہیں۔ اور انار بھی، انار کے دانوں میں تو ابھی رس بھی نہیں بنا۔ میٹھے البتہ ایک مہینے تک چوسنے کے قابل ہو جائیں گے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
انتظار فرمائیے، ابھی موسم نہیں آیا۔ سٹور کیا ہوا اب بھی مل سکتا ہے، مگر اس سے ۔۔۔۔۔
دل للچانے کے بعد متلا بھی سکتا ہے! ۔۔ :sick4:

گریپ فروٹ کے بارے میں کہا ہوگا مگر مجھے یہ پھر بھی اچھے لگتے ہیں .. کیا کروں ..۔

میرے گھر میں لگے کینو، لیموں اور میٹھے تو ابھی بہت کچے ہیں۔ اور انار بھی، انار کے دانوں میں تو ابھی رس بھی نہیں بنا۔ میٹھے البتہ ایک مہینے تک چوسنے کے قابل ہو جائیں گے۔
یعنی کہ آپ کے گھر نہ آیا جائے:(
میں تو بہانہ سوچے بیٹھے تھی آپ سے ملنے کا ..۔اوہ! اب کیا کروں اب:(
 
گریپ فروٹ کے بارے میں کہا ہوگا مگر مجھے یہ پھر بھی اچھے لگتے ہیں .. کیا کروں ..۔


یعنی کہ آپ کے گھر نہ آیا جائے:(
میں تو بہانہ سوچے بیٹھے تھی آپ سے ملنے کا ..۔اوہ! اب کیا کروں اب:(
تو کیا ہے! میرے گھر پر پھل تیار نہیں ہے نا، آپ لیتی آئیے گا! ہم کب چاہیں گے کہ مہمان کا دل بُرا ہو!:)
 

ابن رضا

لائبریرین
یعنی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ اپنا تُکا لگ گیا!

چکوترا ۔۔۔ یہ تو کھائے پئے کو ہضم کرتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے۔ فوری طوری طور پر فرحت دیتا ہے۔ لذت بھی اس کی خوب، خوشبو بھی خوب ۔۔۔ میرا تو یہ ہمیشہ سے پسندیدہ پھل رہا ہے۔:p
جی سر آپ نے درست اندازہ لگایا۔ تاہم دو گھنٹے تاخیر سے:)
مزید یہ کہا جاتا ہے کہ یہ پھل دورانِ خون کو بھی اعتدال پہ لاتا ہے
 
کئی دن سے اس دھاگے پر تبصرہ کرنے کس سوچ رہا تھا مگر اس خیال سے رک گیا کہ۔دیکھوں یہ اونٹ کس کروٹ سے بیٹھتا ہے خوشی ہوئی معاملہ سلجھ گیا
میرا نہیں خیال کہ اس قسم کے فضول جوابات اور تبصرہ جات کو اہمیت دی جائے اس طرح کے لوگ ماحول خراب کرنے ہی آتے ہیں اور اگر ان کے جوابات پر ردعمل دیا جائے تو یہ ان کا مقصد پورا کرنے والی بات ہے کہ دھاگے کا ماحول خراب ہو ان کو نظر انداز کر دینا چاہئے پھر ان جیسے لوگوں کو خود ہی اپنے مقام اور مرتبے کا پتہ چل۔جاتا ہے
با ادب با نصیب
بے ادب بد نصیب
 
آپ نے مرے کردہ گناہوں کی معافی کس وجہ سے مانگی

عمران صاحب، میں نے آپ کے "گناہوں" کی معافی نہیں مانگی ، بلکہ اپنے اُپر لگنے والے بے سروپا الزامات پر مقدمہ قائم کرنے کی کوشش کے دوران محفلین کی رائے کا احترام کرتے ہوئے معاملہ ختم کرنے کی غرض سے معافی مانگی ہے۔
 

ابن رضا

لائبریرین
ابن رضا آپ کے کمنٹ سے سمجھا نہیں کہ آپ اپنے زخم سہلارہے ہیں یا اپنی پیٹھ خود تھپتھپا رہے ہیں؟آپ نے بجھتی ہوئی آگ کو پیٹرول سے بجھانے کی جو کوشش کی ہے وہ خوب ہے

مولانا روم فرما گئے کہ "دانہ ہر مرغکے انجیر نیست"
بھلا ہر پرندے کی خوراک انجیر کیسے ہو سکتی ہے ۔
اور شاہد یہی وجہ ہے کے آپ احباب پیرزادہ صاحب سے واقف نہیں

باقی آپ سب لوگوں کو یہ ہی بولوں گا کے


تم 'آسماں، کی 'بلندی، سے جلد لوٹ آنا
ہمیں زمیں کے مسائل پہ بات کرنی ہے

خوش رہے
i put u in my ignored list
اس سے زیادہ اچھا جواب نہیں ہو سکتا آپ کے لیے۔
 

فلک شیر

محفلین
Top