بھائی میں نے کہیں لکھا تھا کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ہم ہیں کہاں کے۔ اب تو یہ حالت ہے کہ جو پعوچھتا ہے، اسے یہی جواب دینے کو جی چاہتا ہے کہ
تم جہاں کے ہو واں کے ہم بھی ہیں
والد بتاتے تھے کہ تعلق اجمیر کے پاس نصیر آباد سے ہے، لیکن ’نقوشَ خاموش‘ میں ’حیاتِ شعری‘ کے تحت( جسے پوسٹ کر چکا ہوں لائبریری میں( لکھا ہے کہ ڈانڈے دہلی سے ملتے ہیں۔ بچپن مدھیہ پردیش میں گزرا۔۔ حالیہ وطن علی گڑھ ہے سرکاری طور پر۔۔۔ پچھلے سال تک ناگپور میں تھا اگرچہ اہلیہ یہاں حیدر آباد میں ہی تھیں کہ اس سے پہلے ہم یہاں سیٹل کر گئے تھے۔ اب میں بھی یہاں ہوں۔ سیٹل ضرور کر چکے ہیں، لیکن خود کو حیدر آبادی نہیں سمجھتے۔۔