تعارف ہم غیر مقیم حیدرآبادی

ARHAM

محفلین
سلام وعلیکم
اردو مجلس کے ایک ممبر کی دعوت پر یہاں بھی آنا ہوا۔
ہمارا تعلق حیدراباد، انڈیا سے ہے
کچھ عرصہ سے سعودی عرب میں قیام ہے

امید کرتی ہوں کہ اپ تمام کے ساتھ بھی اچھا وقت گزرے گا، شکریہ۔
وعلیکم السلام !
عندلیب ۔۔۔۔۔
آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی ۔۔۔۔۔
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
اردو مجلس کے حیدرآبادی خود کہاں ہیں، ان کو بھی تو یہاں لائیں ناں۔
 
ARHAM کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ تعارف کا انتظار ہے۔

عندلیب اپیا آپ نئے مہمانوں کی حوصلہ شکنی کیوں کرتی ہیں؟ :eek:
 

ARHAM

محفلین
ARHAM کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ تعارف کا انتظار ہے۔

عندلیب اپیا آپ نئے مہمانوں کی حوصلہ شکنی کیوں کرتی ہیں؟ :eek:
السلام علیکم !
انب سعید ۔۔۔
آپ کا بے حد شکریہ ۔۔۔۔۔:)
کوئی بات نہیں نہ میں نے عندلیب کی باتوں کا برا مانا نہ میری حوصلہ شکنی ہوئی ہے ۔۔۔۔۔
گو کہ میں محفل پر نئی ہوں ۔۔۔۔۔۔ لیکن فورم کی دنیا کا مجھے وسیع تجربہ ہے ۔۔۔۔
اتنی چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل سے لگا لیا تو یہ سفر مشکل ہی نہیں ختم بھی ہا جائے گا ۔۔۔۔۔

آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔۔۔۔
 
اپیا آپ کی کی بات بجا ہے اور میں پوری کوشش بھی کروں گا کہ مجھ سے اس عمل میں کوتاہی نا ہو۔

پر آپ حوصلہ افزائی نا کریں تو حوصلہ شکنی بھی تو نا کریں۔

آپ خود سوچئے اگر ابتدائی دنوں میں آپ کی خاطر خواہ پذیرائی نہ ہوئی ہوتی تو کیا آپ یہاں محفل میں اب تک نظر آتیں؟ :)
 
Arham اپیا آپ تعارف کے زمرے میں اپنے تعارف کا دھاگہ کھول لیں تاکہ آپ کے بارے میں بھی توڑی سی گفتگو ہو سکے۔ :)
 
خیر اتنا تو میں بھی مانتا ہوں کہ صنف نازک کو تھوڑا سا حوصلہ شکن مزاج رکھنا چاہئے ورنہ لوگ مہمان نوازی کو بھی جانے کیا مفہوم دے لیتے ہیں۔
 
Top