راز کی باتئں نہ پوچھا کریں خواتین سے ! ۔۔۔۔۔۔۔
عمر کبھی صحیح بتائی ہے کسی نے ؟ تو باقی بات کا تو اللہ ہی حا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فظ ہے
اور وہ سچ ہوتا کیا ہے، ہمیں بھی تو بتائیں۔
یہ کیا " آمد " ہوئی ہے؟
یہ آمد ہم پر تو نہیں ہوئی ہم نے کسی کی امد کو برامد کیا ہے ۔۔۔ مگر غور طلب ہے۔۔۔۔۔ تعلق اس کا اسی صفحے کے ایک پیغام سے ہے ۔۔۔۔
تو آپ بھی انہیں میں شامل ہیں؟
یہاں بھی 99 فیصد خواتین کے پاس سونے کا (بستر والا، پہننے والا نہیں) اور ساس/نند فری زون کا ویزہ ہے۔
بہو دفعتا "ساس" لگنے نگی ہے
جوانی میں "بکواس"لگنے لگی ہے
جو خاتون کل تک بڑی ماڈرن تھی
نری "نارمل پاس" لگنے لگی ہے
املتاس پر گھاس لگنے لگی ہے
کہ "مہناز" "منہاس" لگنے لگی ہے
یہ ساس نند فری زون کی سمجھ نہیں آئی
تمہارے تعارف کا دھاگہ کہاں ہے؟ میرا خیال ہے ادھر جا کر سوال جواب کرتے ہیں۔
ویسے تمہارے تعارف کا دھاگہ ہے بھی یا نیا کھولوں؟
پاکستان میں جب کوئی لڑکی بیاہ کر سسرال جاتی ہے تو کچھ دن تو بڑی آؤ بھگت میں گزرتے ہیں۔ اس کے بعد وہی روائتی سلوک شروع ہو جاتا ہے۔ جن میں ایک طرف ساس، ایک طرف نندیں، ایک طرف بہو ہوتی ہیں۔ سسر اور خاوند تو بس تماشایوں میں شامل ہوتے ہیں۔
اب بہو صبح میں دیر سے اٹھنے کی عادی ہے کہ اتنے میں ہمسائی اپنے گھر کا جھاڑو پوچا کر کے آ جاتی ہے اور ساس کے پاس بیٹھ کر دوسری بات یہ کرتی ہے " اے بہو ابھی تک اٹھی نہیں، ابھی تک پڑی سو رہی ہے۔" کچھ ایسے ہی حملے نندوں کی طرف سے بھی ہوتے ہیں " پہلے تو بھیاء ایسے نہ تھے۔" تو زونی جی یہ ساری باتیں یہاں نہیں ہوتیں۔ یہاں تو میاں صاحب صبح میں دفتر کو نکلے، بچے اسکول گئے اور خاتون خانہ پھر لمبی تان کر سو گئیں۔ نہ تو یہاں جھاڑو دینا پڑتی ہے اور نہ ہی پوچا لگانا پڑتا ہے۔ یہاں نہ ساس ہے نہ نندیں۔ تو ہوا نا یہ " ساس نند فری زون" زونی جی۔
یہ جلیبی دیسی گھی میں تلی ہوئی ہے یا بناسپتی گھی میں؟