ہوشیار باش

فاتح

لائبریرین
میں سوچ رہا تھا کہ اس شخص کی اصل شخصیت کے متعلق قیاسات درج کروں مثلاً یہ کوئی ایسا شاعر تھا جو زود گو ہے اور اس کے لیے ان غزلوں اور نظموں کی کوئی اہمیت نہیں کیوں کہ وہ یہ غزلیں نظمیں اپنے اصل نام کے ساتھ اب کہیں لگا نہیں سکتا۔ وغیرہ
 
فاتح

لائبریرین
یہ شاعر کمپیوٹر پر درست اردو لکھ سکتا ہے ۔
اس شاعر کو محفل کے طور طریقوں اور ریٹنگز وغیرہ کے استعمال کا بخوبی اندازہ ہے۔ (یعنی یہ بہت ممکن ہے کہ وہ محفل میں اپنی اصل شناخت کے ساتھ موجود ہو)
 
فاتح

لائبریرین
اس کے بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی عمر جوانی کی حدود سے گزر چکی ہے اور ادھیڑ عمری میں ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
اس کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں موجود ہے لیکن جس وقت وہ محفل میں لاگن تھا تب محفل کے حالیہ نقشے پر امریکا سے کوئی ممبر لاگن نہیں تھا۔ یعنی وہ امریکا میں بہرحال موجود نہیں تھا
 
فاتح

لائبریرین
اور اس کے انداز گفتگو (اور ایک نظم جو میں نے پڑھی) سے مجھے یقین ہے کہ وہ کوئی عورت نہیں بلکہ مرد شاعر ہے
 
فاتح

لائبریرین
اگر یہ اس کی اصل آئی ڈی ہے تب تو میں سمجھتا ہوں کہ اس کے تمام مراسلات کو من و عن نقل کر کے یا ان کے سکرین شاٹس لے کر فیس بک پر ایک پیج بنا کر پوسٹ کر دیے جائیں اور اس کے حلقہ احباب کو اس میں ٹیگ کر دیا جائے۔
گندی مچھلی کو ہمارا تالاب گندا کرنے کا کوئی حق نہیں۔ ہاں اس کا گند اس کے اپنے تالاب میں ضرور پھینکا جانا چاہیے۔
 
تجمل حسین

محفلین

منہ توڑ جواب۔۔۔ :beating:
 
اور اس کے انداز گفتگو (اور ایک نظم جو میں نے پڑھی) سے مجھے یقین ہے کہ وہ کوئی عورت نہیں بلکہ مرد شاعر ہے
کیا یہ عین ممکن ہے کہ وہ شاعر بھی تھا؟ یعنی ممکن ہے کسی کی غزلیں اپنے کھاتے ڈالے جا رہا ہو۔ کوئی شاعری کرتا ہو اس قدر ہاتھ سے نکلا ہوا۔۔۔؟ بات کچھ بھائی نہيں۔۔۔
 
Top