ہوشیار باش

فرقان احمد

محفلین
اب اگر میں پوچھوں کہ زلیخا مرد تھا کہ عورت تو مجھے یقین ہے کہ آپ برا نہیں منائیں گے

ہم نے ان کو لیلیٰ قیاس کیا؛ زبان حد درجہ عامیانہ لگی تب بھی لیلیٰ ہی قیاس کیا؛ یار دوست ان کی زبان کے باعث انہیں دلی سے لکھنو اور پھر لاہور کے لاری اڈے تک لے آئے تاہم اپنے تئیں ہم انہیں پھر بھی لیلیٰ ہی قیاس کرتے رہے؛ اگر یہ صفحات 19 سے بڑھ کر 119 بھی ہو گئے تب بھی ہم انہیں لیلیٰ ہی قیاس کرتے رہیں گے۔ ہاں، یہ الگ بات کہ حسینہ ماہ جبینہ کی ایک عدد تصویر کے علاوہ کچھ بھی ایسا نہ تھا کہ انہیں لیلیٰ قیاس کیا جاوے!
 
عباد اللہ

بھیا یہ کس کا ذکر ہے معاملہ کیا تھا؟
 
فرقان احمد

محفلین
بھیا یہ کس کا ذکر ہے معاملہ کیا تھا؟

ایک بار پھر سے پرانا مراسلہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔

صاحب! یہ رہا خلاصہ۔ ایک حسینہ ماہ جبینہ سحری کے وقت سے کوئی پندرہ بیس منٹ بعد غزل لیے محفل میں رونق افروز ہوئیں۔ جس کسی نے داد دی، اسے ایک عامیانہ لفظ سے سرفراز کیا گیا اور زیادہ طویل بحث میں پڑنے والوں کو خوب صلواتیں سنائی گئیں۔ جس کا ردعمل کچھ یوں نکلا کہ بعض صاحبان جذباتی ہوئے، بعض متحمل قرار دیے گئے اور بقیہ نے خاموش رہنے میں عافیت جانی۔

مزید تفصیل کچھ یوں رہی:

امین بھائی آخر تک ڈٹے رہے، فرقان بھیا نے پہلے حملے کے بعد پسپائی اختیار کرنے کو مناسب تصور کیا، محترم اکمل زیدی نے محض حیران ہونا پسند فرمایا، حسن محمود جماعتی بھیا ہاتھ میں چنگاری تھام، تحمل کا درس دیتے پائے گئے، فاتح بھیا نے آنکھیں دکھانے کو بہت کافی سمجھا، ابو عبداللہ بھائی نے اخلاقیات کی دیوار پھاندیں تاہم بات کچھ بن نہ پائی؛ تابش بھیا نے فقط مسکراہٹ پر اکتفا کیا، محترم راحیل فاروق مکالماتی کٹیا میں تشریف فرما ہو کر گوشہء عافیت سے ثنا خوان تقدیس مشرق کو پکارا کیے؛ ترمذی بھیا تو مخالف پارٹی کے ساتھ ہی مل گئے، عارف کریم بھائی ملی جلی ریٹنگ اور دھمکیاں دینے میں مصروف رہے؛ بعدازاں سینئر اراکین نے آ کر رہی سہی کسر نکال دی۔
 
یہ شہرہ آفاق نظم کیا تھی جس پر داد دینے کا یہ صلہ ملا؟
 
فرقان احمد

محفلین
یہ شہرہ آفاق نظم کیا تھی جس پر داد دینے کا یہ صلہ ملا؟

ایشل خانم ایشل کے نام سے ان کا نزول عمل میں آیا تھا۔ کلام بہت اعلیٰ تھا؛ یار دوستوں نے تعریف کے پل باندھے اور پھر کچھ نہ پوچھیے، کیا بجلیاں ہم پر گرتی چلی گئیں۔ جوں جوں ہم تعریف کرتے جاتے، منفی ریٹنگ کے ساتھ ساتھ ایک خاص اعزاز سے سرفراز کیے جاتے۔

نظم تو بہرحال بہت خوب صورت تھی ۔۔۔ کچھ اس طرح سے تھی جنابِ من ۔۔۔

…شبِ تنہائی…

سرمئی رات ہے بکھری ہوئی تنہائی ہے
بھیگی پلکوں میں سسکتی ہوئی رسوائی ہے
آسماں سرد ہے بجھتا ہوا تارا بھی نہیں
ضبط لازم ہے مگر ضبط کا یارا بھی نہیں
زندگی غم کے سمندر میں بہی جاتی ہے
یاد کی پھانس ہے اک دل میں گڑی جاتی ہے
در و دیوار پہ لٹکے ہوئے جالوں کی طرح
سونے کمرے میں فقط میں ہوں خیالوں کی طرح
ٹوٹا گُل دان ہے سوکھا ہوا اک پھول بھی ہے
غمِ حسرت بھی ہے ماضی کی کوئی بھول بھی ہے
غمِ الفت بھی ہے سالوں سے یہیں رہتا ہے
غمِ پندار اِسے اپنا ہی گھر کہتا ہے
دور دیوار پہ سوتا ہوا گھڑیال بھی ہے
گرد کی گود میں لپٹا ترا رومال بھی ہے
میز پہ ڈھیر کتابوں کا پڑا ہے اب تک
کچھ لفافوں پہ ترا نام لکھا ہے اب تک
نرم بستر پہ ترے جسم کی خوش بو ہے یوں ہی
ترے دامن ترے آنچل کی مہک باقی ہے
شبِ فرقت میں جھلکتا ہے تری زلف کا رنگ
وائے حسرت ترے کاجل کی دمک باقی ہے
سرد کمرا ہے جواں رات ہے تنہائی ہے
ترے کنگن تری پائل کی کھنک باقی ہے
میرے کمرے کو بسانے کی تمنا تھی تجھے
آج کمرے میں سوالوں کے سِوا کچھ بھی نہیں
تو نے جس میز پہ گلُ دان سجایا تھا کبھی
آج اُس میز پہ جالوں کے سوا کچھ بھی نہیں

ایشل خانم ایشل
 
عباد اللہ

محفلین
صاحب! آپ کی بات اپنی جگہ درست ہو گی، تاہم، کیا کیا جائے، بس یوں سمجھ لیجیے، وہ جو 'اوتار چکروں' میں مارے گئے!
عاصم صاحب سے آپ واقف تو ہونگے وہ جو بہت بڑے جنرلسٹ ہیں !!
دار کی خشک ٹہنی بیچاری کو تو مولانہ ماہر القادری نے کہیں کا نہیں چھوڑا آپ کو معلوم بھی ہے سر
احتیاط لازم ہے داد دینے میں بھی۔
 
عباد اللہ

محفلین
امین بھائی آخر تک ڈٹے رہے، فرقان بھیا نے پہلے حملے کے بعد پسپائی اختیار کرنے کو مناسب تصور کیا، محترم اکمل زیدی نے محض حیران ہونا پسند فرمایا، حسن محمود جماعتی بھیا ہاتھ میں چنگاری تھام، تحمل کا درس دیتے پائے گئے، فاتح بھیا نے آنکھیں دکھانے کو بہت کافی سمجھا، ابو عبداللہ بھائی نے اخلاقیات کی دیوار پھاندیں تاہم بات کچھ بن نہ پائی؛ تابش بھیا نے فقط مسکراہٹ پر اکتفا کیا، محترم راحیل فاروق مکالماتی کٹیا میں تشریف فرما ہو کر گوشہء عافیت سے ثنا خوان تقدیس مشرق کو پکارا کیے؛ ترمذی بھیا تو مخالف پارٹی کے ساتھ ہی مل گئے، عارف کریم بھائی ملی جلی ریٹنگ اور دھمکیاں دینے میں مصروف رہے؛ بعدازاں سینئر اراکین نے آ کر رہی سہی کسر نکال دی۔
ہائے ہائے۔۔۔۔ قاتل روداد لکھی ہے۔ جتنی بار پڑھو غضب کا لطف دیتی ہے۔۔۔اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
ایشل خانم ایشل کے نام سے ان کا نزول عمل میں آیا تھا۔ کلام بہت اعلیٰ تھا؛ یار دوستوں نے تعریف کے پل باندھے اور پھر کچھ نہ پوچھیے، کیا بجلیاں ہم پر گرتی چلی گئیں۔ جوں جوں ہم تعریف کرتے جاتے، منفی ریٹنگ کے ساتھ ساتھ ایک خاص اعزاز سے سرفراز کیے جاتے۔

نظم تو بہرحال بہت خوب صورت تھی ۔۔۔ کچھ اس طرح سے تھی جنابِ من ۔۔۔

…شبِ تنہائی…

سرمئی رات ہے بکھری ہوئی تنہائی ہے
بھیگی پلکوں میں سسکتی ہوئی رسوائی ہے
آسماں سرد ہے بجھتا ہوا تارا بھی نہیں
ضبط لازم ہے مگر ضبط کا یارا بھی نہیں
زندگی غم کے سمندر میں بہی جاتی ہے
یاد کی پھانس ہے اک دل میں گڑی جاتی ہے
در و دیوار پہ لٹکے ہوئے جالوں کی طرح
سونے کمرے میں فقط میں ہوں خیالوں کی طرح
ٹوٹا گُل دان ہے سوکھا ہوا اک پھول بھی ہے
غمِ حسرت بھی ہے ماضی کی کوئی بھول بھی ہے
غمِ الفت بھی ہے سالوں سے یہیں رہتا ہے
غمِ پندار اِسے اپنا ہی گھر کہتا ہے
دور دیوار پہ سوتا ہوا گھڑیال بھی ہے
گرد کی گود میں لپٹا ترا رومال بھی ہے
میز پہ ڈھیر کتابوں کا پڑا ہے اب تک
کچھ لفافوں پہ ترا نام لکھا ہے اب تک
نرم بستر پہ ترے جسم کی خوش بو ہے یوں ہی
ترے دامن ترے آنچل کی مہک باقی ہے
شبِ فرقت میں جھلکتا ہے تری زلف کا رنگ
وائے حسرت ترے کاجل کی دمک باقی ہے
سرد کمرا ہے جواں رات ہے تنہائی ہے
ترے کنگن تری پائل کی کھنک باقی ہے
میرے کمرے کو بسانے کی تمنا تھی تجھے
آج کمرے میں سوالوں کے سِوا کچھ بھی نہیں
تو نے جس میز پہ گلُ دان سجایا تھا کبھی
آج اُس میز پہ جالوں کے سوا کچھ بھی نہیں

ایشل خانم ایشل
میں قربان ترے فرقان۔۔۔۔o_O بھیا داد دینی پڑے گی۔۔۔۔۔۔ اب سمجھ آئی آپ کیوں دکھیارے ہو رہے تھے۔۔:jump:۔ صاحب فلموں میں اکثر دیکھا ہے کہ ایسے معاملے کے متعلق لوگ کہتے ہیں کہ فلاں کو فلاں سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آہو ہوگئی ہے۔۔۔!!:thinking:دکھ اپنی ذات کا نہ تھا۔۔۔!! اپنے آئینے میں جو عکس اتر آیا تھا اس پر حملے واقعی قابل برداشت نہیں ہوتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔:donttellanyone:انتظامیہ فورا یہ 20 صفحات لپیٹ واپس کرے۔۔۔۔۔:onthephone:
 
شکریہ! سلامت رہیں! :) میں آپ کا درد سمجھ سکتا ہوں حضورِ والا!
 
پوری پوری غزلیں آپ کے زیر نظر ہیں اور درد ہمیں۔۔۔؟؟ قبلہ ہمارے اوپر رکھ کے یہ بزوقہ نہ چلائیں۔۔۔۔
ایشل خانم ایشل کے نام سے ان کا نزول عمل میں آیا تھا۔ کلام بہت اعلیٰ تھا
توجہ۔۔۔۔کلام اعلی معیار کا تھا۔۔۔
نظم تو بہرحال بہت خوب صورت تھی
توجہ۔۔۔۔
سرمئی رات ہے بکھری ہوئی تنہائی ہے
بھیگی پلکوں میں سسکتی ہوئی رسوائی ہے
آسماں سرد ہے بجھتا ہوا تارا بھی نہیں
ضبط لازم ہے مگر ضبط کا یارا بھی نہیں
زندگی غم کے سمندر میں بہی جاتی ہے
یاد کی پھانس ہے اک دل میں گڑی جاتی ہے
در و دیوار پہ لٹکے ہوئے جالوں کی طرح
سونے کمرے میں فقط میں ہوں خیالوں کی طرح
ٹوٹا گُل دان ہے سوکھا ہوا اک پھول بھی ہے
غمِ حسرت بھی ہے ماضی کی کوئی بھول بھی ہے
غمِ الفت بھی ہے سالوں سے یہیں رہتا ہے
غمِ پندار اِسے اپنا ہی گھر کہتا ہے
دور دیوار پہ سوتا ہوا گھڑیال بھی ہے
گرد کی گود میں لپٹا ترا رومال بھی ہے
میز پہ ڈھیر کتابوں کا پڑا ہے اب تک
کچھ لفافوں پہ ترا نام لکھا ہے اب تک
نرم بستر پہ ترے جسم کی خوش بو ہے یوں ہی
ترے دامن ترے آنچل کی مہک باقی ہے
شبِ فرقت میں جھلکتا ہے تری زلف کا رنگ
وائے حسرت ترے کاجل کی دمک باقی ہے
سرد کمرا ہے جواں رات ہے تنہائی ہے
ترے کنگن تری پائل کی کھنک باقی ہے
میرے کمرے کو بسانے کی تمنا تھی تجھے
آج کمرے میں سوالوں کے سِوا کچھ بھی نہیں
تو نے جس میز پہ گلُ دان سجایا تھا کبھی
آج اُس میز پہ جالوں کے سوا کچھ بھی نہیں

ایشل خانم ایشل
پوری کی پوری غزل۔۔۔؟؟ لڑیاں ختم ہوگئیں توباقیات کہاں باقی ہیں۔۔۔؟؟:question::pirate::notworthy:
 
فرقان احمد

محفلین
پوری پوری غزلیں آپ کے زیر نظر ہیں اور درد ہمیں۔۔۔؟؟ قبلہ ہمارے اوپر رکھ کے یہ بزوقہ نہ چلائیں۔۔۔۔

توجہ۔۔۔۔کلام اعلی معیار کا تھا۔۔۔

توجہ۔۔۔۔

پوری کی پوری غزل۔۔۔؟؟ لڑیاں ختم ہوگئیں توباقیات کہاں باقی ہیں۔۔۔؟؟:question::pirate::notworthy:

ارے بھیا! اب تو جی میں ہے، وہ گیت گایا جائے ۔۔۔ "یہ دولت بھی لے لو، یہ شہرت بھی لے لو" ہاں مگر، یہ گیت بس یہیں تک (لاہور تک نہیں) ۔۔۔ مزید تفصیلات سے آپ آگاہ ہیں ۔۔۔ باقیات تو آپ کے پاس ای میل میں موجود رہیں، البتہ ہم گوگل کیشے پر بھروسا رکھے ہوئے ہیں فقط ۔۔۔ اور ریسرچ کی صلاحیت کی داد بھی نہ ملے تو اک ذرا زیادتی ہو گی۔ اب صورت یہ بنتی نظر آتی ہے کہ محفل انتظامیہ یہ لڑی مقفل کر کے ہمیں دائمی سکون سے ہمکنار کرے تو کرے وگرنہ ۔۔۔ !!!
 
صاحب سچ بتائیے گا۔۔۔۔ دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال کالی ہے۔۔۔؟؟
 
فرقان احمد

محفلین
صاحب سچ بتائیے گا۔۔۔۔ دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال کالی ہے۔۔۔؟؟

او منوں وی دال کالی بلکہ گہری کالی لگ رہی وے۔
بعد میں یہی نہ ہو کہ رخ زیبا سے ساری نقاب الٹ جائے۔ :LOL::ROFLMAO:

پیارے بھائیو! کیا مشکل ہے اس بات کا فیصلہ کرنا ۔۔۔ کیا تیار ہیں آپ لوگ؟ دیکھیے گا، اس پوری لڑی میں سب سے زیادہ مراسلے کس عظیم الشان ہستی کے ہیں؟ ہمیں خوب معلوم ہے، یہ حسن محمود جماعتی بھیا ہی کے چہرے پر کچھ پریشانی کے آثار زیادہ نمایاں معلوم ہو رہے ہیں! :) :pagaldil:

تو شروع کی جائے گنتی؟ :clock:
 
قبلہ گنتی کیا الٹی گنتی شروع کریں۔۔ اظہار پریشانی کون کرتا رہا۔۔۔ کسے گریباں چاک ہونے اور مشک کے ظاہر ہو جانے کی فکر دامن گیر تھی۔۔۔۔ :p:dancing:
 
Top