محب علوی
مدیر
زکریا نے کہا:قیصرانی نے کہا:تصاویر کی بات تو میں کیا کہوں۔ آپ خود کمپیوٹر سے متعلق بندے ہیں۔ ناسا نے جب چاند پر لینڈنگ کا دعویٰکیا تھا اس کی تصاویر پر ابھی تک بحث چل رہی ہے۔ میوزیم کی بات، ایک کتاب ہے A brief history of nearly everything اس کو دیکھیں کہ امریکہ کے عجائب گھروںمیںکیا سچ ہے(میں یہ فرض کر رہا ہوں کہ آپ نے امریکہ کے عجائب گھروںکی بات کی ہے)۔زکریا نے کہا:قیصرانی نے کہا:ہولو کاسٹ کی بات پر مجھے آپ سے اختلاف ہے۔ میں نے ایک یا ڈیڑھ سال قبل روزنامہ نوائے وقت ملتان میں کالم پڑھا تھا
یار یہ آپ پاکستانی لوگ کیوں ہولوکاسٹ کے دشمن بنے پھرتے ہیں؟
اور نوائے وقت پر آپ نے یقین کر لیاِ؟
کچھ خود پڑھیں، کیمپس کی تصاویر دیکھیں، ہولوکاسٹ میوزیم جائیں۔ آپ کو حقیقت کا اندازہ ہو جائے گا۔
بے بی ہاتھی
چاند کی لینڈنگ کی بحث کن لوگوں میں چل رہی ہے؟ Cranks میں۔ اب کیا کیا جائے ایسے لوگوں کا۔
اور جناب یہ تصاویر 1945 کی ہیں۔ اس زمانے میں تصاویر کو بدلنا اتنا آسان نہ تھا کہ فوٹوشاپ موجود نہ تھا۔
زکریا آپ کمال خوبی سے نتیجہ بھی اخذ کر لیتے ہیں اور مخالفین کے لیے قابل عزت القاب بھی۔ چاند پر لینڈنگ پر طویل بحث ہے اور سب سے زیادہ چھبنے والی حقیقت یہ ہے کہ آج تیس برس سے زیادہ عرصہ گزر جانے کو باوجود دوبارہ کبھی چاند پر کوئی مہم نہیں بھیجی گئی جبکہ مشتری کے لیے تب سے اب تک خطیر رقم خرچ ہوتی ہے۔ چند روابط پر آپ بھی نظر ڈال لیں۔ ویسے بھی اس واقعہ کی شہادت صرف امریکہ دیتا ہے اور کوئی ملک اس کی تصدیق کرسکتا ہے نہ کرتا ہے۔
http://www.apfn.org/apfn/moon.htm
http://nardwuar.com/vs/bill_kaysing/index.html
http://www.braeunig.us/space/hoax.htm