fahim نے کہا:اگر کوئی اس ہپناٹزم کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو وہ ضرور اپنی معلومات اور تجربے کو اور لوگوں کے ساتھ share کرے
دوست نے کہا:ہپناٹزم پر مکتبہ نفسیات کی ایک دو کتابیں کافی اچھی لکھی ہوئی ہیں۔ پہلی مشق تو خیر وہی نکتے والی ہوتی ہے۔ بڑے سے چارٹ پر ایک نکتہ لگا لیں اور اسے روز دیکھا کریں۔ لیکن ایسے کاموں کے لیے استاد لازمًا ہونا چاہیے۔
مشقیں تو اور بھی بہت ہیں مگر ان کو کرنے سے پہلے کوئی استاد ضرور ہونا چاہیے ورنہ نقصان کا اندیشہ ہےپاکستانی نے کہا:موم بتی کی لو والی مشق بھی تو ہے میرے خیال میں۔
اور شاید بہت سوں کی بینائی بھی جاتی رہی اس مشق کے دروان۔
پر میںنے جتنا عرصہ بھی ٹیلی پیتھی کی، بغیر کسی کے بتائے خود بخود شروع کردی تھی، یعنی خیالات کا تبادلہ، بغیر کسی مشق کے۔ کیا مجھے بھی کوئی خطرہ ہوگا؟شاکرالقادری نے کہا:ٹیلی پیتھی۔۔۔۔ے ۔۔۔ اس میں خیالات کا تبادلہ ہوتا ہے اور اس کے لیے تجویز کی جانے والی مشقیں انتہائی نقصان دہ بھی ہو سکتی ہیں
قیصرانی نے کہا:دیکھئے میری مراد یہ ہے کہ آپ بغیر کسی واسطے یا وسیلے کے یہاں بیٹھے اور مصر یا پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں موجود بندے کے خیالات سے آگاہی لے سکتے ہیں یا اپنے خیالات ان تک پہنچا سکتے ہیں۔ اگر یہ ٹیلی پیتھی ہے تو میںنے یہ بغیر مشقوں کے کی تھی۔ اگر یہ کچھ اور ہے تو دوسری بات ہے
ہپناٹزم کا استعمال نفسیاتی مسائل میں عام ہے
اس کے علاوہ بھی اسے کافی کام کیے جاتے ہیں
یقینا اس کو سیکھنے کا شوق کافی لوگوں کو ہوگا
اگر کوئی اس ہپناٹزم کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو وہ ضرور اپنی معلومات اور تجربے کو اور لوگوں کے ساتھ share کرے
السلام علیکم
محترم فہیم بھائی
آپ کس نظریہ سے یہ معلومات جاننا چاہتے ہیں ۔
کیا اس کو سیکھنا چاہتے ہیں ۔
اگر ہاں میں جواب ہے تو
کس خیال و سوچ نے آپ کو اس جانب متوجہ کیا ۔
یا آپ صرف اس علم کے بارے معلومات چاہتے ہیں ۔
نایاب