ہے مشغلہ جسے مرا کردار دیکھنا ۔ فاتح الدین بشیر

سلمان حمید

محفلین
مابدولت مرقوم بالا طویل جملے کو سراسر ناقابل فہم گرداننے کے باجود "غمناک " کی ریٹنگ کے اعزاز سے نوازتے ہیں.
اور ہم آپ کے اس گرداننے اور نوازنے کے عمل پر آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ بھجوا رہے ہیں، کڑوا گھونٹ بھر کر قبولنے کے عمل سے بھی گزر جائیے۔ عین نوازش ہو گی :rollingonthefloor:
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ تو آپ نے جس مقام پر فائز کر دیا ہے میں ہرگز اس کے قابل نہیں۔

کچھ ہیں غزلیں لیکن ادھوری ہیں۔
مجھے نوٹیفیکشن موصول نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔ابھی آپ کا اس غزل پر تبصرہ پایا ، سوچا آپ نے جواب دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔خیر اس تبصرے پر غیر متفق کی ریٹنگ بنتی ہے۔۔۔۔۔میں سمجھتی ہوں آپ فائز ہیں مگر انکساری اچھی ہے زیادہ نہیں۔۔۔۔۔ادھوری ہی مکمل کرلیں۔
 
فاتح

لائبریرین
ایک ہی طاقت روک سکتی ہے۔ اور وہ وہی صاحب ہیں جنہوں نے مضحکہ خیز والی ریٹنگ دی ہے، وہ اگر واپس لے لیں تو۔
لیکن میں ایسا ہونے نہیں دوں گا :devil1:
ایسی ریٹنگنز کے لیے مجھے اور کیا کرنا پڑے گا؟ شاعری واعری نہیں ہوتی مجھ سے، ہاں لیکن بننا شاعر ہی ہے۔ بڑے والا :(
ایسی ریٹنگز کے لیے جو تپسیا کرنا پڑتی ہے وہ سرِ عام گفتنی نہیں۔ محفل کا پرانا رکن ہونے کے ناتے بین ہونا نہیں چاہتا :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
مجھے نوٹیفیکشن موصول نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔ابھی آپ کا اس غزل پر تبصرہ پایا ، سوچا آپ نے جواب دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔خیر اس تبصرے پر غیر متفق کی ریٹنگ بنتی ہے۔۔۔۔۔میں سمجھتی ہوں آپ فائز ہیں مگر انکساری اچھی ہے زیادہ نہیں۔۔۔۔۔ادھوری ہی مکمل کرلیں۔
یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے۔
چلیے کسی روز ان ادھوری غزلوں کو مکمل کرنے کا کام بھی کرتا ہوں۔ :)
 
بہت خوب
آپ واقعی استاد ہیں۔
مجھے اس زمین میں ایک پرانی غزل بہت پسند تھی
کوئے جفا میں قحطِ خریدار دیکھنا
ہم آگئے تو گرمیِ بازار دیکھنا
آپ کی غزل بھی اتنی ہی پسند آئی۔
 
جاسمن

لائبریرین
بہت خوب! زبر دست!کیا کہنے!خوبصورت ترین۔
بہت پیاری غزل ہے۔داد۔۔۔داد۔۔داد۔۔داد۔۔۔۔۔۔۔داد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہے مشغلہ جسے مرا کردار دیکھنا
وہ شخص بھی کہاں کا ہے اوتار،دیکھنا
واہ
 
فاتح

لائبریرین
بہت خوب
آپ واقعی استاد ہیں۔
مجھے اس زمین میں ایک پرانی غزل بہت پسند تھی
کوئے جفا میں قحطِ خریدار دیکھنا
ہم آگئے تو گرمیِ بازار دیکھنا
آپ کی غزل بھی اتنی ہی پسند آئی۔
محبت ہے آپ کی کہ فیض کی غزل کے برابر جگہ دے دی میری غزل کو۔
ویسے یہ یہ سوداؔ کی زمین ہے جس میں فیض کے تتبع میں ہم نے بھی طبع آزمائی کی ہے۔

بے وجہ نئیں ہے آئنہ ہر بار دیکھنا
کوئی دم کو پھولتا ہے یہ گلزار دیکھنا

تسکینِ دل نہ اِس میں بھی پائی تو بہرِ شغل
پڑھنا یہ شعر گر کبھو اشعار دیکھنا
مرزا رفیع سودا
 
فاتح

لائبریرین
بہت خوب! زبر دست!کیا کہنے!خوبصورت ترین۔
بہت پیاری غزل ہے۔داد۔۔۔داد۔۔داد۔۔داد۔۔۔۔۔۔۔داد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہے مشغلہ جسے مرا کردار دیکھنا
وہ شخص بھی کہاں کا ہے اوتار،دیکھنا
واہ

بہٹ خوب! زبردست۔ کیا کہنے! واہ۔
بہت خوبصورت غزل ہے۔نگینے ہیں اس کے اشعار۔
بہت خوب!

بہت شکریہ۔ سراسر آپ کی محبت ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
شکریہ محب۔
گو واں نہیں پہ واں کے نکالے ہوئے تو ہیں۔۔۔
کعبے سے ان بتوں کو بھی نسبت ہے دور کی :)
آپ بہت حاضر جواب ہیں فاتح بھائی! ہر صفحہ یہ سوچ کے پڑھ رہی ہوں کہ آپ کے دلچسب جوابات ملے گے پڑھنے کو۔اِس جواب سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ کیا بات ہے!
 
جاسمن

لائبریرین
میں لکھنے لگا تھا کہ آپ کبھی ایسا نہیں لکھ سکتے کیونکہ آپ کے مراسلوں پر صرف پسندیدہ و دوستانہ و زبردست جیسی ریٹنگز ہوتی ہیں اور زوردار شاعری کے لیے نا پسندیدہ و مضحکہ خیز جیسی ریٹنگز ملنا ضروری ہوتا ہے اور اسی لمحے میں نے دیکھا کہ آپ کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ مل گئی۔ یقین مانیں اب آپ کو عظیم شاعر بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
ہاہاہاہاہااہا۔
نواں آیا ہے سوہنیا!جانے دیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
۔
ہاہاہاہاہااہا۔
نواں آیا ہے سوہنیا!جانے دیں۔

یہ دھاگہ فاتح کی شاعری کا ہے جہاں وہ بہت خوش دلی سے آؤ بھگت کرتے ہیں۔آئیں ناں ذرا اکھاڑے میں۔۔۔۔جہاں ایک فاتح اور باقی مفتوح ہوتے ہیں تو خود کو بین کروانے میں ہی اپنی بھلائی سمجھیں گے۔:D
 
یہ تو آپ نے راز کھول کر رکھ دیا۔ اب لوگ میری شاعری کے دھاگوں میں ہی اکھاڑا لگانے کی کوشش کریں گے کیوں کہ یہاں میں "عموماً" کڑوی کسیلی بھی سہہ جاتا ہوں۔ :laughing:
 
جاسمن

لائبریرین
یہ تو آپ نے راز کھول کر رکھ دیا۔ اب لوگ میری شاعری کے دھاگوں میں ہی اکھاڑا لگانے کی کوشش کریں گے کیوں کہ یہاں میں "عموماً" کڑوی کسیلی بھی سہہ جاتا ہوں۔ :laughing:
میں نے بھی اکثر آپ کی شاعری کے پورے کے پُورے دھاگے پڑھتے یہی سوچا کہ جو جو کہنا ہے بیٹا یہیں کہہ لے۔۔۔۔دیکھ تو ذرا یہ نمانا سا فاتح یہاں سب سہہ جاتا ہے۔۔۔۔بس اکھاڑے میں ذرا دبے پاؤں جاتی ہوں۔آپ کو بھی کبھی پتہ نہیں چلا ہو گا،کہ میں بھی کہیں ہوں۔۔۔اور ویسے بھی آپ بے حد مصروف ہوتے ہیں کشتوں پہ پشتے(یہی لفظ ہے ناں)لگاتے ہیں۔۔۔بلکہ کئی دھاگے تو اکھاڑوں کے لئے خاص طور پر کھولے گئے۔:D
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
کشتوں کے پشتے یعنی لاشوں کے ڈھیر
 
Top