ہے مشغلہ جسے مرا کردار دیکھنا ۔ فاتح الدین بشیر

  1. 10​
    Awarded: 3 منٹ قبل​
    بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    آپ کے پیغامات پر اب تک 25 بار پسندیدگی کا اظہار ہو چکا ہے۔
  2. جوکہ بجا طور پر میرے لئے ایک اعزاز اور خوشی کا مقام ہے.خیل ای مممنون"اردو محفل "۔
 
سلمان حمید

محفلین
آج میں نے اور مقدس نے ٹپس تو دیے ہیں کیا یاد نہیں کیے :laughing:
وہ ٹپس تھیں؟ وہ توسلگتے ہوئے انگارے تھے، میری شادی شدہ "خوشگوار" زندگی میں شک کا الاؤ دہکا دینے والے انگارے جو میری زوجہ محترمہ تک نہ پہنچ پائیں، اسی وجہ سے میں بیچوں بیچ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہوں :biggrin:
 
فاتح

لائبریرین
اتنا جاندار اور زوردار کیسے لکھ لیتے ہیں آپ فاتح بھائی۔ کوئی مجھے بھی ٹپس دے دیں :)
میں لکھنے لگا تھا کہ آپ کبھی ایسا نہیں لکھ سکتے کیونکہ آپ کے مراسلوں پر صرف پسندیدہ و دوستانہ و زبردست جیسی ریٹنگز ہوتی ہیں اور زوردار شاعری کے لیے نا پسندیدہ و مضحکہ خیز جیسی ریٹنگز ملنا ضروری ہوتا ہے اور اسی لمحے میں نے دیکھا کہ آپ کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ مل گئی۔ یقین مانیں اب آپ کو عظیم شاعر بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
 
وہ ٹپس تھیں؟ وہ توسلگتے ہوئے انگارے تھے، میری شادی شدہ "خوشگوار" زندگی میں شک کا الاؤ دہکا دینے والے انگارے جو میری زوجہ محترمہ تک نہ پہنچ پائیں، اسی وجہ سے میں بیچوں بیچ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہوں :biggrin:
سچ کہوں تو مجھے بھابھی پر حیرانی ہوتی ہے وہ اتنی سیدھی کیسے ہو سکتیں ہیں اتنی چھوٹ آپ کو کیسے مل سکتی ہے مجھے لگتا ہے بھابھی اپنے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی ہیں :p
 
سلمان حمید

محفلین
میں لکھنے لگا تھا کہ آپ کبھی ایسا نہیں لکھ سکتے کیونکہ آپ کے مراسلوں پر صرف پسندیدہ و دوستانہ و زبردست جیسی ریٹنگز ہوتی ہیں اور زوردار شاعری کے لیے نا پسندیدہ و مضحکہ خیز جیسی ریٹنگز ملنا ضروری ہوتا ہے اور اسی لمحے میں نے دیکھا کہ آپ کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ مل گئی۔ یقین مانیں اب آپ کو عظیم شاعر بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
ایک ہی طاقت روک سکتی ہے۔ اور وہ وہی صاحب ہیں جنہوں نے مضحکہ خیز والی ریٹنگ دی ہے، وہ اگر واپس لے لیں تو۔
لیکن میں ایسا ہونے نہیں دوں گا :devil1:
ایسی ریٹنگنز کے لیے مجھے اور کیا کرنا پڑے گا؟ شاعری واعری نہیں ہوتی مجھ سے، ہاں لیکن بننا شاعر ہی ہے۔ بڑے والا :(
 
سلمان حمید

محفلین
سچ کہوں تو مجھے بھابھی پر حیرانی ہوتی ہے وہ اتنی سیدھی کیسے ہو سکتیں ہیں اتنی چھوٹ آپ کو کیسے مل سکتی ہے مجھے لگتا ہے بھابھی اپنے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی ہیں :p
شادی سے پہلے وہ کہا کرتی تھی کہ مان آپ کو اللہ میاں کی گائے ہی ملنے والی ہے۔ اب میں کہتا ہوں کہ اللہ میاں مجھے یہ گائے دے کر بیچ میں سے خود کتنے اطمینان سے نکل گئے ہیں :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
کل منعقد ہونےو الے ایک طرحی فی البدیہہ مشاعرے میں کہی گئی خاکسار کی غزل۔۔۔ آپ احباب کی بصارتوں کی نذر:

ہے مشغلہ جسے مرا کردار دیکھنا
وہ شخص بھی کہاں کا ہے اوتار، دیکھنا

اٹھّے گا حشر، شام کا بازار دیکھنا
گرتی ہے کس کے ہاتھ سے تلوار، دیکھنا

دیکھے تھے خواب راحتِ وصلت قرار کے
لازم ہوا ہے ہم کو بھی آزار دیکھنا

خوش ہو نہ جان کر ہمیں غرقاب، موجِ دہر!
ابھریں گے سطحِ آب سے اک بار، دیکھنا

ہونے دو بے لباس انھیں رختِ خواب پر
گُل پیرہن ہیں کتنے یہاں خار، دیکھنا

جب بھی ترے خدا کو لہو کی ہو احتیاج
ہم کافروں کو بر سرِ پیکار دیکھنا
فاتح الدین بشیرؔ​
واہ واہ لاجواب
 
شادی سے پہلے وہ کہا کرتی تھی کہ مان آپ کو اللہ میاں کی گائے ہی ملنے والی ہے۔ اب میں کہتا ہوں کہ اللہ میاں مجھے یہ گائے دے کر بیچ میں سے خود کتنے اطمینان سے نکل گئے ہیں :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہاہاہاہا اب صبر سے کام لے
 
شادی سے پہلے وہ کہا کرتی تھی کہ مان آپ کو اللہ میاں کی گائے ہی ملنے والی ہے۔ اب میں کہتا ہوں کہ اللہ میاں مجھے یہ گائے دے کر بیچ میں سے خود کتنے اطمینان سے نکل گئے ہیں :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اللہ میاں نے گائے دے کر آپ کو دنیاوی امتحانات سے چھٹی دے دی ہے
ویسے یہاں پنجابی والا مثال ہی صادق آتی ہے
تینوں دیندا کوئی نہیں سی تے انہوں لیندا کوئی نہیں سی

معذرت خواہ ہوں اگر مثال بری لگے تو :heehee:
 
ہاہاہاہا مزاح زندگی کو تازہ رکھتا ہے
 
سلمان حمید

محفلین
اللہ میاں نے گائے دے کر آپ کو دنیاوی امتحانات سے چھٹی دے دی ہے
ویسے یہاں پنجابی والا مثال ہی صادق آتی ہے
تینوں دیندا کوئی نہیں سی تے انہوں لیندا کوئی نہیں سی

معذرت خواہ ہوں اگر مثال بری لگے تو :heehee:
یہ دنیاوی اور آخرت کی آزمائشوں کا تو مجھے نہیں پتہ کہ کیسے مقرر ہوتی ہیں ہاں لیکن مینوں واقعی کوئی نئیں سی دیندا، اسی لیے میں نے اسے کئی سال تک بہت لڑ جھگڑ کر لیا ہے :)
 
مابدولت مرقوم بالا طویل جملے کو سراسر ناقابل فہم گرداننے کے باجود "غمناک " کی ریٹنگ کے اعزاز سے نوازتے ہیں.
 
Top