ی،ہ،و کاکھیل۔الٹی گنگا۔15

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پہلے یہ بتائیں دودھ کیا گوشت والے بیچتے ہیں یا بھینسیں اتوار کو دودھ دینے کا ناغہ کرتی ہیں۔
 

سید شیرازی

محفلین
بات یہ ہے کہ نہ تو دودھ گوشت والے بیچتے ہیں اور نہ ہی بھینسیں اتوار کو دودھ دینے کا ناغہ کرتی ہیں
بلکہ گوالے نے آج چھٹی کر لی ہے کیا اُس کو چھٹی کرنے کا کوئی حق نہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا لگتا ہے کہ گوالے کے ہاں آج نل میں پانی نہیں آیا اس لیے اس نے چھٹی کر لی ہو گی۔
 

سید شیرازی

محفلین
آم کھانے کے بعد دودھ کی لسّی بنا کر پی جاتی ہے اور وہ دودھ میں پانی ڈال کر بنائی جاتی ہے گوالا یہ کام پہلے ہی کر کے لاتا ہے تاکہ کسی کو زحمت نہ کرنی پڑے پانی ڈالنے کی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آپ کو آم کھانے کے اتنی دیر کے بعد کیوں یاد آیا کہ دودھ کی لسی پینی چاہیے۔
 

الف عین

لائبریرین
ہم تو امریکہ میں آم سے محروم ہی ہیں۔ جی ہی نہیں چاہتا یہاں کے بے بو بے مزا آم کھانے کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہاں مشکل جو آپ کو ہندوستانی یا پاکستانی آم ملیں۔ اگر ملے بھی تو خاصے مہنگے ملیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں خود کیوں نہ لے آؤں، نواز سے منگواؤں تو آدھے تو وہ راستے میں ہی کھا جائے گا۔
 

سید شیرازی

محفلین
لو کر لیں بات بھلا کوئی امانت میں خیانت بھی کرتا ہے وہ راستے میں نہیں کھائے گا آپ کے سامنے کھائے گا سب کے سب۔
 

شمشاد

لائبریرین
غصہ تو نہیں کر گئے کہیں اعجاز بھائی۔ آپ بھلا "کسی " میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top