اصل چیز تو مل جائے۔ اضافی چیزیں تو بعد میں بھی ملائی جا سکتی ہیں۔
الف عین لائبریرین جولائی 15، 2010 #921 اصل چیز تو مل جائے۔ اضافی چیزیں تو بعد میں بھی ملائی جا سکتی ہیں۔
الف عین لائبریرین جولائی 17، 2010 #923 ہاں بھائی وہ تو چائے ہی ہے اصل چیز۔۔۔ اب وہ تو ٹھنڈی ہو گئی ہو گی، دوبارہ تازہ کب لا رہے ہیں؟
جیہ لائبریرین جولائی 17، 2010 #925 نہیں پینی مجھے چائے اس گرمی کے عالم میں۔ ہاں روح افزا مل جائے تو کوئی حرج نہیں
شمشاد لائبریرین جولائی 17، 2010 #926 میری طرف سے تو چائے کی ہی پیشکش ہے۔ پینی ہے تو بسم اللہ کر کے آ جاؤ۔
شمشاد لائبریرین جولائی 17، 2010 #928 گاجر کے حلوے کا مزہ چائے کے ساتھ ہی آتا ہے، روح افزا کے ساتھ نہیں۔
شمشاد لائبریرین جولائی 17، 2010 #934 ضرور ڈالتے ہوں گے لیکن یہ تو بتائیں کہ عمبر اور لعوق شپستان ہیں کیا؟
الف عین لائبریرین جولائی 18، 2010 #935 ظلم کیا کہ ظ کی بھی معجون بنا کر کھا گئے!! ویسے عنبر اور سپستاں درست ہیں۔ یونانی دواؤں میں سپستاں استعمال میں آتا ہے، لعوقِ سپستاں کھانسی کی مشہور دوا ہے۔
ظلم کیا کہ ظ کی بھی معجون بنا کر کھا گئے!! ویسے عنبر اور سپستاں درست ہیں۔ یونانی دواؤں میں سپستاں استعمال میں آتا ہے، لعوقِ سپستاں کھانسی کی مشہور دوا ہے۔
شمشاد لائبریرین جولائی 18، 2010 #936 طوطے کو بھی لعوقِ سپستاں کھلا سکتے ہیں کیا؟ ویسے یہ کھانے والی دوا ہے یا پینے والی؟
ابن سعید خادم جولائی 18، 2010 #937 ضرور کھلائیں طوطے کو معجون لعوق سپستاں خیار شنبری صبح نہار منھ ایک تولہ تین ماشہ۔
الف عین لائبریرین جولائی 18، 2010 #939 شام کو بھی کھلا سکتے ہیں، لیکن ہمارے حکیم صاحب کی ہدایت ہے کہ قبل غذا لیں