خرم انصاری
محفلین
ہیں ںںںںںںںںں!! کہاں پڑھا یہ مطلب؟ اور یہ کس زبان کا لفظ ہے؟شزہ کا مطلب اجالا
ہیں ںںںںںںںںں!! کہاں پڑھا یہ مطلب؟ اور یہ کس زبان کا لفظ ہے؟شزہ کا مطلب اجالا
شزہ کا مطلب اجالا
آمین!شکریہ
اللہ آپ کی زندگی کو اپنی رحمت کے اجالے سے منور رکھے۔
سنا ہے شطرنج کے کھلاڑی بہت چست ذہن ہوتے ہیں۔میں اپنے بابا کے ساتھ بیڈ منٹن اور مامو کے ساتھ شطرنج کھیلنا سیکھی ۔۔۔ شطرنج سیکھی ہی تھی کہ سب دور درو ہوگئے ۔۔۔۔پھر اپنے بھائی کے ساتھ شطرنج اور ''پلے کاڑدز'' کھیلا کرتی تھی ۔۔۔۔ ایک دفعہ میں نے اور بھائی نے لڈو پر شرط لگائی ۔۔۔وہ ہر وقت جیت جاتا تھا اور میں ہارنے پت رونے لگ جاتی تھی ۔۔۔وہ کہتا تھا چلو۔۔۔۔!!! کھیل ہے اور جیت کر رہتا تھا۔۔۔جب شرط لگائی اور وہ جیت گیا۔۔میرے پاس پچاس روپے تھے ۔۔۔مجھے اس کو دینے تھے ،،،میں نے کھٹ سے جا کر بابا کو بتا دیا ۔۔میں نے شرط لگائی ۔۔ بس میرے بابا کو اتنا غصہ چڑھا۔۔۔تم لوگ شرطوں پر کھیلتے ہوں ۔لڈو ہی اٹھا کر پھنک دی ۔۔اور بھائی سے کہا پیسے واپس کرو ۔۔۔آج کے بعد شرط والا کام گھر میں نہیں ہوگا۔۔۔بھائی بیچارہ افسردہ ۔۔اور میں خوش ۔۔مجھے میرے پیسے واپس مل گئے تھے
اگر ماہر ہوں تو ورنہ ضروری نہیںسنا ہے شطرنج کے کھلاڑی بہت چست ذہن ہوتے ہیں۔
علمی تاش دراصل ایسے تاش تھے کہ جن میں اردو حروف تہجی ہوتے تھے اور ابجد کے اعتبار سے ان کے نمبرز ہوتے تھے۔ یوں سمجھ لیں کہ سکریبل کی دیسی شکل تھی۔
بہنوں بھائیوں کے ساتھ کرکٹ، دو تین طرح کی چینجو، کونا کونا، کھو کھو، پٹھو گرم، چھپن چھپائی، برف پانی، کیرم، ڈرافٹ، بارہ گیٹ، سانپ سیڑھی، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس سب گیمیں کھیلیں۔
سکول میں کرکٹ، گلی ڈنڈا، بنٹے کھیلے۔
محلے میں کرکٹ، ہاکی، فٹبال، ٹیبل ٹینس اور سب سے زیادہ بیڈ منٹن کھیلی۔
ہم بہن بھائی اور والدین بھی بچپن میں اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں خود بھی صاحب اولاد ہوں تو سوچا اپنی بیٹی کے ساتھ علمی تاش کھیلوں مگر نہ جانے یہ تاش کہاں دستیاب ہو گی۔ اگر آپ کے پاس موجود ہے تو حروف ابجد کے اسکور یہاں ارسال کر دیجئے اور اگر معلوم ہو کہ کہاں سے خریدی جا سکتی ہے تو پتہ بتا دیجئے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
لڈو اور کسی قدر ڈراف بھی کھیلا ، کروڑ پتی بھی کسی قدر ، اور دیگر کھیل بھی، مگر یہ کھیل کبھی وہ مقام نہ پا سکے ہمارے گھرانے میں جو شطرنج کو حاصل رہا ۔
ہمارے ایک بزرگ کا قول ہے۔
" میاں زندگی تین "ش" کے گرد گزاری ہے ، شاعری ، شطرنج اور شکار"
اگلے وقتوں کی بات ہے صاحب اب ہمیں تو بقول ایک علیحدہ بزرگِ خاندان، "اس لذتِ پیکاں کی خاطر، نخچیر پکارا کرتے ہیں" مگر نہ ہمیں فرصت نہ وہ آسائش کہ جاویں۔
احتیاط: مصرعے پر تبصرہ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں کیونکہ بزرگوار ، زورِ زبان کے ساتھ ساتھ زورِ بازو پر بھی یقین رکھتے ہیں،
گلی ڈنڈا ، کوکلا چھپاکی ، بنٹے یا کینچے یا بلور ، پکڑن پکڑائی ، باندر کلا ، پولیس چور ، کرکٹ ،چڑی چھکا اور وہ سٹیچوstatue والا بھی اور بھی بہٹ سارے ہیں یاد آئے تو لکھوں گاکھیل تو سارے ہی کھیلے ہیں لڑکیوں والے بھی اور لڑکوں والے بھی ۔۔۔۔ مثلا پہل دوج۔۔۔ گٹے۔۔۔۔۔ کھو کھو۔۔۔۔۔ چھپن چھپائی۔۔۔۔۔۔ پٹو گرم۔۔۔۔ اور وہ تمام کھیل جو گلی محلے میں کھیلے جاتے ہیں
ڈرافٹ کو بارہ گاٹی بھی کہتے ہیں جو اکثر کچی جگہ پر بنا کر تیلے اور پتھروں سے کھیلا کرتے تھے گھر میںڈراف دیکھی ہے۔ لڈو کے پیچھے بنی ہوتی تھی۔ مگر نام معلوم نہیں تھا۔
کروڑپتی پہلی بار دیکھی۔
کھیلنے کا طریقہ دونوں کا نہیں آتا