یادگار بچپن، یادگار کھیل

ماہی احمد

لائبریرین
بچپن میں جب بھی ہم گاوں جاتے تھے تو بہت مزہ آتا تھا۔ سب کزنز اکھٹے ہوجاتے تھے اور پھر طرح طرح کی گیمز کھیلتے تھے۔ ایک گیم ہے جس میں سب بچے مل کر ایک لمبییییی سی نظم پڑھتے تھے جس کا آخری مصرع یاد ہے بس "what color do you want" پھر جس بچے کی باری ہو گی وہ کوئی مخصوص رنگ بتائے گا۔ سب بچے بھاگ کر اس رنگ کی کوئی چیز پکڑنے کی کوشش کریں گے، جس نے نہیں پکڑی وہ پکڑا جائے گا اور اگلے باری دے گا۔
ہم یہی گیم کھیل رہے تھے اور میری باری آئے جا رہی تھی بار بار۔ مجھے شرارت سوجھی۔ جب سب بچوں نے مجھ سے پوچھا what color do you want، تو میں نے بول دیا "دادا ابو کی داڑھی کا کلر"۔ دادا ابو دوسرے صحن میں بیٹھے تھے۔ سب بچے دادا ابو کی طرف بھاگے اور میں سب دور۔۔۔۔ کیونکہ مجھے پتا تھا سب کے ساتھ کیا ہونے والا ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

شزہ مغل

محفلین
میں اپنے بابا کے ساتھ بیڈ منٹن اور مامو کے ساتھ شطرنج کھیلنا سیکھی ۔۔۔ شطرنج سیکھی ہی تھی کہ سب دور درو ہوگئے ۔۔۔۔پھر اپنے بھائی کے ساتھ شطرنج اور ''پلے کاڑدز'' کھیلا کرتی تھی ۔۔۔۔ ایک دفعہ میں نے اور بھائی نے لڈو پر شرط لگائی ۔۔۔وہ ہر وقت جیت جاتا تھا اور میں ہارنے پت رونے لگ جاتی تھی ۔۔۔وہ کہتا تھا چلو۔۔۔۔!!! کھیل ہے اور جیت کر رہتا تھا۔۔۔جب شرط لگائی اور وہ جیت گیا۔۔میرے پاس پچاس روپے تھے ۔۔۔مجھے اس کو دینے تھے ،،،میں نے کھٹ سے جا کر بابا کو بتا دیا ۔۔میں نے شرط لگائی ۔۔ بس میرے بابا کو اتنا غصہ چڑھا۔۔۔تم لوگ شرطوں پر کھیلتے ہوں ۔لڈو ہی اٹھا کر پھنک دی ۔۔اور بھائی سے کہا پیسے واپس کرو ۔۔۔آج کے بعد شرط والا کام گھر میں نہیں ہوگا۔۔۔بھائی بیچارہ افسردہ ۔۔اور میں خوش ۔۔مجھے میرے پیسے واپس مل گئے تھے
سنا ہے شطرنج کے کھلاڑی بہت چست ذہن ہوتے ہیں۔
 

ہادیہ

محفلین
بہت سے کھیل کھیلے
1: چھپن چھپائی
2: پٹھو گرم
3: ریڈی یس گو
4: برف پانی
5: کرکٹ
6: گڑیا کی شادی بھی کرتے تھے:ڈی( یہ سب سے زیادہ کھیلا اور مڈل تک کھیلا:ڈی)
7: شٹاپو
8:نیلی پری
9:لڈو
10:کیرم بورڈ
11:لاہور کراچی وغیرہ والی پرچیاں بنا کر ایک گیم کھیلتے ہیں سیم سٹی یا ملک کی اکٹھی کرتے ہیں پرچیاں
12: بادشاہ وزیر چور سپاہی والی
13:یسو پنجو

اور بھی ان گنت لسٹ ہے گیمز کی جو کھیلی ہیں۔۔ بچپن بہت بھرپور طریقے سے گزارا۔۔سب گیمز گاؤں میں کھیلے تمام کزنز کے ساتھ:) 14 تھے ہم سب کزنز:)۔۔اور ریڈی یس میں چھوٹی چچی کو بھی ساتھ ملا لیتے تھے
 
آخری تدوین:
بچپن میں بہت کھیل ہی کھیلے، بلکہ کھیل ہی کھیلے، پڑھائی کا خیال کافی ابو کی کافی "محنت" کے بعد آیا۔
دادا مرحوم کے ساتھ شطرنج، کیرم، لڈو، علمی تاش بہت کھیلے، اور کرکٹ بھی کھیلی۔
شطرنج سکھائی بھی انہوں نے۔ وہ لکھنؤ میں سکول چمپئن شپ میں کھیلا کرتے تھے۔
علمی تاش دراصل ایسے تاش تھے کہ جن میں اردو حروف تہجی ہوتے تھے اور ابجد کے اعتبار سے ان کے نمبرز ہوتے تھے۔ یوں سمجھ لیں کہ سکریبل کی دیسی شکل تھی۔

ابو کے ساتھ سکریبل اور تاش کھیلے۔
تاش ابو نے خود ہی لا کر دی اور سکھائی۔ ورنہ ہم تو گندا کھیل ہی سمجھتے تھے۔
اور سکریبل ہمیں انگریزی سکھانے کی سازش تھی جو ناکام رہی۔

بہنوں بھائیوں کے ساتھ کرکٹ، دو تین طرح کی چینجو، کونا کونا، کھو کھو، پٹھو گرم، چھپن چھپائی، برف پانی، کیرم، ڈرافٹ، بارہ گیٹ، سانپ سیڑھی، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس سب گیمیں کھیلیں۔
سکول میں کرکٹ، گلی ڈنڈا، بنٹے کھیلے۔
محلے میں کرکٹ، ہاکی، فٹبال، ٹیبل ٹینس اور سب سے زیادہ بیڈ منٹن کھیلی۔
 
حروف ابجد کے اسکور یہاں ارسال کر دیجئے اور اگر معلوم ہو کہ کہاں سے خریدی جا سکتی ہے تو پتہ بتا دیجئے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
 
آخری تدوین:
علمی تاش دراصل ایسے تاش تھے کہ جن میں اردو حروف تہجی ہوتے تھے اور ابجد کے اعتبار سے ان کے نمبرز ہوتے تھے۔ یوں سمجھ لیں کہ سکریبل کی دیسی شکل تھی۔

بہنوں بھائیوں کے ساتھ کرکٹ، دو تین طرح کی چینجو، کونا کونا، کھو کھو، پٹھو گرم، چھپن چھپائی، برف پانی، کیرم، ڈرافٹ، بارہ گیٹ، سانپ سیڑھی، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس سب گیمیں کھیلیں۔
سکول میں کرکٹ، گلی ڈنڈا، بنٹے کھیلے۔
محلے میں کرکٹ، ہاکی، فٹبال، ٹیبل ٹینس اور سب سے زیادہ بیڈ منٹن کھیلی۔

ہم بہن بھائی اور والدین بھی بچپن میں اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں خود بھی صاحب اولاد ہوں تو سوچا اپنی بیٹی کے ساتھ علمی تاش کھیلوں مگر نہ جانے یہ تاش کہاں دستیاب ہو گی۔ اگر آپ کے پاس موجود ہے تو حروف ابجد کے اسکور یہاں ارسال کر دیجئے اور اگر معلوم ہو کہ کہاں سے خریدی جا سکتی ہے تو پتہ بتا دیجئے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
 
آخری تدوین:
ہم بہن بھائی اور والدین بھی بچپن میں اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں خود بھی صاحب اولاد ہوں تو سوچا اپنی بیٹی کے ساتھ علمی تاش کھیلوں مگر نہ جانے یہ تاش کہاں دستیاب ہو گی۔ اگر آپ کے پاس موجود ہے تو حروف ابجد کے اسکور یہاں ارسال کر دیجئے اور اگر معلوم ہو کہ کہاں سے خریدی جا سکتی ہے تو پتہ بتا دیجئے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

ا، ء، آ = 1
ب، پ = 2
ج، چ = 3
د، ڈ = 4
ہ، ھ = 5
و = 6
ز، ژ = 7
ح = 8
ط = 9
ی، ے = 10
ک، گ = 20
ل = 30
م = 40
ن، ں = 50
س = 60
ع = 70
ف = 80
ص = 90
ق = 100
ر، ڑ = 200
ش = 300
ت، ٹ = 400
ث = 500
خ = 600
ذ = 700
ض = 800
ظ = 900
غ = 1000
 

شمشاد خان

محفلین
بچپن کھیل کود میں ہی گزر گیا۔
پڑھائی میں ہمیشہ "رائل ڈویژن" حاصل کی۔
تاش، شطرنج، کیرم بورڈ، لڈوو، گلی میں کرکٹ، گلی ڈنڈا، بنٹے، اخروٹ، سگریٹ کی خالی ڈبیاں اکٹھی کر کے ایک کھیل تھا، وہ بھی کھیلا، گیڈیاں، چھپن چھپائی، ڈرافٹ، کچھ عرصہ ٹیبل ٹینس بھی کھیلا، بیڈ منٹن بھی کچھ عرصہ کھیلا، بلکہ ٹینس تو ابھی تک محفوظ پڑے ہوئے ہیں۔
اور نہجانے کون کون سے کھیل کھیلے۔ اب تو سب خواب ہو گئے۔
 
لڈو اور کسی قدر ڈراف بھی کھیلا ، کروڑ پتی بھی کسی قدر ، اور دیگر کھیل بھی، مگر یہ کھیل کبھی وہ مقام نہ پا سکے ہمارے گھرانے میں جو شطرنج کو حاصل رہا ۔
ہمارے ایک بزرگ کا قول ہے۔
" میاں زندگی تین "ش" کے گرد گزاری ہے ، شاعری ، شطرنج اور شکار"
اگلے وقتوں کی بات ہے صاحب اب ہمیں تو بقول ایک علیحدہ بزرگِ خاندان، "اس لذتِ پیکاں کی خاطر، نخچیر پکارا کرتے ہیں" مگر نہ ہمیں فرصت نہ وہ آسائش کہ جاویں۔
احتیاط: مصرعے پر تبصرہ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں کیونکہ بزرگوار ، زورِ زبان کے ساتھ ساتھ زورِ بازو پر بھی یقین رکھتے ہیں، :):)

:zabardast1:
 

Haider Sufi

محفلین
کھیل تو سارے ہی کھیلے ہیں لڑکیوں والے بھی اور لڑکوں والے بھی ۔۔۔۔ مثلا پہل دوج۔۔۔ گٹے۔۔۔۔۔ کھو کھو۔۔۔۔۔ چھپن چھپائی۔۔۔۔۔۔ پٹو گرم۔۔۔۔ اور وہ تمام کھیل جو گلی محلے میں کھیلے جاتے ہیں
گلی ڈنڈا ، کوکلا چھپاکی ، بنٹے یا کینچے یا بلور ، پکڑن پکڑائی ، باندر کلا ، پولیس چور ، کرکٹ ،چڑی چھکا اور وہ سٹیچوstatue والا بھی اور بھی بہٹ سارے ہیں یاد آئے تو لکھوں گا
 
آخری تدوین:

Haider Sufi

محفلین
ڈراف دیکھی ہے۔ لڈو کے پیچھے بنی ہوتی تھی۔ مگر نام معلوم نہیں تھا۔
کروڑپتی پہلی بار دیکھی۔
کھیلنے کا طریقہ دونوں کا نہیں آتا
ڈرافٹ کو بارہ گاٹی بھی کہتے ہیں جو اکثر کچی جگہ پر بنا کر تیلے اور پتھروں سے کھیلا کرتے تھے گھر میں
 

شمشاد

لائبریرین
ڈرافٹ اور بارہ گانی یا بارہ ٹہن، دونوں الگ الگ کھیل ہیں۔ گو کے ملتے جلتے ہیں، لیکن ہیں الگ الگ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
امی جان کے ساتھ لڈو کھیلا کرتے تھے۔ وہ وقت بہت یاد آتا ہے۔ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائیں۔ آمین
چچاؤں کے ساتھ کرم بورڈ اور کرکٹ
کزنز کے ساتھ یسو پنجو اور چُھپن چھپائی
بھتیجے بھتیجوں کے ساتھ ایکٹنگ اور بوری ریس۔
 
Top