یادگار لمحات

ماوراء

محفلین
~~
قیصرانی نے گلاب کی بات کی تو مجھے گلاب سے بات یاد آ گئی۔

امّی مجھے اللہ جانے کتنی بار بتا چکی ہیں یہ بات۔ لیکن ہر بار اس انداز میں بتاتی ہیں کہ جیسے پہلی بار بتا رہی ہوں۔ اور اتنے دل سے بتاتی ہیں کہ ہر بار سننے میں مزہ آتا ہے۔
کہ آج سے 20 سال پہلے امّی نے گھر میں گلاب کے کئی پودے لگائے ہوئے تھے۔ امّی کہتی ہیں کہ جب میں ان پودوں کی شاخیں وغیرہ تراشتی یا انھیں پانی دیتی تو تم ہمیشہ میرے ساتھ ہوتی تھی۔ اور میں تمھیں ساتھ ساتھ بتاتی تھی کہ یہ پھول ہے۔ اور ایک دن میں امّی کے ساتھ ہی تھی میں کہ میں نے اپنی زندگی کے پہلے دو لفظ جو بولے تھے وہ " ماما پھول“ تھے۔ امّی کو پتہ نہیں کیوں اتنی خوشی ہوئی تھی کہ اب بھی بات بتاتی ہیں تو خوشی سے آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔ اب امّی کے ساتھ ساتھ یہ یادگار لمحہ میرا بھی یادگار لمحہ ہے۔ :p
~~
 

قیصرانی

لائبریرین
اپنی اپنی قسمت ہے۔ مجھے گلاب کے پھول سے زندگی کی پہلی اور بری یاد وابستہ ہے اور آپ کی اچھی۔ :)
شکریہ کہ واقعہ شئیر کیا۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
تو ٹھیک ہی تو ہے، گلاب کے ساتھ کانٹا ہوتا ہے ناں تو کسی کو گلاب جیسی یاد مل گئی تو کسی کو کانٹے کی چبھن :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
۔۔۔ ماما پھول۔۔۔

کسی وقت انسان کے منہ سے بے اختیار ایسے الفاظ نکل جاتے ہیں جو بعد میں امر ہو جاتے ہیں۔ اب اس سے بڑھ کے ماما کے لیے کیا الفاظ ہو سکتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی ایک دفعہ بہت اچھی محفل پر جانے کا اتفاق ہوا۔ بہت اچھے دوست ملے۔لیکن بڑوں کو میں‌اور میرے چند دوستوں کا ہر وقت خوش رہنا پسند نہ آیا۔ کیونکہ ہم لوگ کام کرتے تھے اور ساتھ ساتھ اپنے خرچ پر اپنے آپ کواور دوسروں کو بھی خوش رکھتے تھے :wink: ۔ پس ہماری باتوں‌کو سنسر کیا جانے لگا۔ کئی بار ہماری کھسر پھسر بھی سن لی گئی۔ کیا کیا بتاؤں کہ کیا کیا ہوا دل کے ساتھ۔۔۔:(
کیا کہتے ہیں کہ
ٹوٹی ہے میری نیند مگر
تم کو اس سے کیا، تم کو اس سے کیا
لکھوں گا اس کا مفصل حال کبھی جب مزاج اچھا ہوا تو۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی کچھ انجوائے کر رہا ہوں اپنے نئے پی سی کو۔ نیٹ ورکنگ پر لانا اور استعمال کرنا اور نئے نئے تجربے کرنا۔ اس لئے :)
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
کونسا پیغام؟ مجھے تو کوئی یاد نہیں۔ صفحہ پلٹا اور پیغام بھول گیا۔ کیسا؟
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
توبہ ہے قیصرانی۔ اب بس کریں۔ :p :D
ایسے واقعات یاد نہیں رکھنے چاہیں۔ :(
~~

مثلاً کون کون سے واقعات؟ ایسے واقعات جس میں مار وغیرہ کھائی ہو، تو ایسے بھولنا بھی چاہو تو نہیں بھولتے :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
~~
توبہ ہے قیصرانی۔ اب بس کریں۔ :p :D
ایسے واقعات یاد نہیں رکھنے چاہیں۔ :(
~~

مثلاً کون کون سے واقعات؟ ایسے واقعات جس میں مار وغیرہ کھائی ہو، تو ایسے بھولنا بھی چاہو تو نہیں بھولتے :wink:
جیسے بےبی ہاتھی والی بات :)
بےبی ہاتھی
 

زیک

مسافر
یادگار لمحوں کی بات ہے تو ایک کا ذکر میرے بلاگ پر ہے۔ ابھی تو اس کو اردو میں لکھنے کا وقت نہیں ہے مگر جلد کوشش کروں گا۔

1, 2, 3
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
~~
توبہ ہے قیصرانی۔ اب بس کریں۔ :p :D
ایسے واقعات یاد نہیں رکھنے چاہیں۔ :(
~~

مثلاً کون کون سے واقعات؟ ایسے واقعات جس میں مار وغیرہ کھائی ہو، تو ایسے بھولنا بھی چاہو تو نہیں بھولتے :wink:
جیسے بےبی ہاتھی والی بات :)
بےبی ہاتھی

تو کیا بےبی ہاتھی والی بات بھی مار کھانے سے ہی تعلق رکھتی ہے؟ :?
 
Top