یادگار لمحات

فرذوق احمد

محفلین
ہاں تو یہ اچھی بات ہے نہ
آپ کو تو اور بھی واقعات شئیر کرنے چاہیں کیونکہ آپ کی عمر زیادہ ہے اور آپ کی زندگی میں زیادہ اچھے واقعات پیش آئیں ہوگے :p
 
شمشاد

لائبریرین
تو میں نے ہی تو کیے ہیں۔ اب تم اتنے دن نہیں آئے تو یہی لکھ دو کہ کہاں رہے اور کیا کرتے رہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
غالباً دوسری یا تیسری کلاس میں پڑھتا تھا۔ ڈرائینگ کے پیریڈ میں ماسٹر صاحب نے کاربن کاغذ کے ذریعے تصویر کاپی کرنے کا بتایا کہ کس طرح صاف کاغذ پر کاربن کاغذ رکھیں اور اس کے اوپر تصویر والا کاغذ رکھ کر اس پر پنسل پھیرتے جائیں تو نیچے ویسی ہی تصویر چھپ جائے گی۔ تو جناب گھر آ کر گھر کا کام جو کہ ماسٹر صاحب نے دیا تھا وہ کر رہا تھا کہ لائن کے اوپر اوپر پنسل پھیرتے ہوئے ہاتھ ہل گیا اور لائن غلط ہو گئی۔ تو جناب میں نے اپنی عقل کے مطابق ربر لے کر غلط لائن کو مٹا دیا کہ نیچے بھی مٹ جائے گی۔ ربر کو خوب رگڑا کہ نیچے والی لائن بھی مٹ جائے۔ اب جو کاربن کاغذ ہٹا کر دیکھا تو آپ خود ہی سمجھ سکتے ہیں کہ نیچے کیا ہوا ہو گا۔
 
فرذوق احمد

محفلین
پر میں نہیں سمجھ سکتا کہ نیچے کیا ہوا ہوگا
میں بھی آپ کو ایک واقع سناتا ہوں ۔۔
دو سال قبل کی بات ہے کہ ہم دوست روزوں میں اکٹھے ہو کر تراویح پڑھنے جایا کرتے تھے ،اور راستے میں لوگوں کے گھروں کی بیل بجا کر بھاگ جاتے تھے ،خیر ایک دن ہم 3 لڑکے گھر سے نکلے ۔تو راستے میں ایک گھرکی بیل بجا دی بیل کیا بجائی بلکہ بیل کا بٹن نیچے دبا کر اُس کے اوپر ٹیپ لگا دی اور خود گلی کے کونے میں کھڑے ہو کر دیکھنے لگے ۔ابھی ہم دیکھ ہی رہے تھے کے پچھے سے ایک آدمی نے آ کر مجھے زوردار تھپڑ رسید کیا اور میرے ساتھی بھاگ گئے اُس آدمی نے مجھے دو تین تھپڑ اور مارے مگر خدا شکر کے میں بھاگ گیا ۔۔۔۔مگر آج تک یہ سمجھ نہیں آئی کے وہ آدمی کون تھا جس نے مجھے مارا ۔۔کیا وہ کہیں اُسی آدمی کا گھر تو نہیں تھا ؟
خیر بہت شرارتیں کرتے ہوتے تھے ہم، لوگوں کے گھروں کی سوئی گیس بند کرکے بھاگ جانا ٹیوب لائیٹ توڑ‌دینی ایسے کام بہت کرتے تھے ،،مگر اب نہیں
 
تیلے شاہ

محفلین
ایک دفعہ ہماری موجودہ بیگم صاحبہ اور سابقہ کزن ہمارے گھر تشریف لے آئیں تب وہ لوگ گجرات میں رہتے تھے
اس ٹائم پر پی ٹی وی ٹو نیا نیا شروع ہوا تھا
ان محترمہ کو بھی شوق تھا دیکھنے کا تو ہم سے التجا کی گئی کے اوپر جا کر ٹی وی کا ایٹینا اونچا کریں اور ہم نے بھی ہامی بھر لی
اور جانے کے لئے انہوں نے سیٹرھی پکڑی میں اوپر چڑھا چونکہ سیڑھی ذرا چھوٹی تھی اس لئے باقی کا حصہ مجھے لٹک کر چڑھنا تھااب جیسے ہی میں نے دیوار کو ہاتھ ڈالا وہاں سے دو اینٹیں کسک کر سیدھی محترمہ کے سر پر اور محترمہ زمین پر
آگے کیا ہوا یہ سب کو پتہ ہی ہوگا
ٹی وی پر پابندی اور تھوڑی سی عزت افزائی
 
قیصرانی

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:

واہ فرزوق بھائی، یہ مزے کا واقعہ سنایا، اچھی بات ہے کہ اب “سدھر“ گئے ہیں :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:
ایک دفعہ ہماری موجودہ بیگم صاحبہ اور سابقہ کزن ہمارے گھر تشریف لے آئیں تب وہ لوگ گجرات میں رہتے تھے
اس ٹائم پر پی ٹی وی ٹو نیا نیا شروع ہوا تھا
ان محترمہ کو بھی شوق تھا دیکھنے کا تو ہم سے التجا کی گئی کے اوپر جا کر ٹی وی کا ایٹینا اونچا کریں اور ہم نے بھی ہامی بھر لی
اور جانے کے لئے انہوں نے سیٹرھی پکڑی میں اوپر چڑھا چونکہ سیڑھی ذرا چھوٹی تھی اس لئے باقی کا حصہ مجھے لٹک کر چڑھنا تھااب جیسے ہی میں نے دیوار کو ہاتھ ڈالا وہاں سے دو اینٹیں کسک کر سیدھی محترمہ کے سر پر اور محترمہ زمین پر
آگے کیا ہوا یہ سب کو پتہ ہی ہوگا
ٹی وی پر پابندی اور تھوڑی سی عزت افزائی
بیچارے تیلے بھیا، اور بیچاری ہماری بھابی :(
 
تیلے شاہ

محفلین
نہیں نہیں اب وہ دور گیا
آجکل کیبل جو ہے
ویسے بھی پچھلے 4 سال سے ہمارے گھر میں ٹی وی نہیں ہے
وجہ اس کی ابو جان ہیں ان کو بہت نفرت ہے اس سے
آپس کی بات ہے ابو کو پتہ نہیں ہے کے کمپیوٹر میں ٹی وی کارڈ لگا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:
کسی نوں دسی ناں
:D
 
تیلے شاہ

محفلین
ہاں ناں یار دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں
اچھا اکثر میرے ابو جان میرے ساتھ بیٹھ کر وہاں سے بی بی سی بھی دیکھتے تھے-ایک دفعہ پوچھا کے یہ کہاں سے آرہا ہے میں نے کہا کہ جی انٹرنیٹ سے ہے ۔۔۔۔۔ :wink:
کہنے لگے اچھا پھر ٹھیک ہے
 
Top