"یاد" کے موضوع پر اشعار!

سیما علی

لائبریرین
دانا کبھی دریا کو سمندر نہیں کہتے
بھٹکے ہوئے اِنساں کو قلندر نہیں کہتے
بت خانہ جہاں یاد خُدا آئے کسی کو
بھولے سے بھی یارو اُسے مندر نہیں کہتے

(حسین محی الدین قادری)
 

شمشاد

لائبریرین
یاد آئی ہے تو پھر ٹوٹ کے یاد آئی ہے
کوئی گزری ہوئی منزل کوئی بھولی ہوئی دوست
احمد فراز
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یاد آؤں تو بس اتنی سی عنایت کرنا
اپنے بدلے ہوئے لہجے کی وضاحت کرنا

تم تو چاہت کا شاہکا ر ہوا کرتے تھے
کس سے سیکھا ہے الفت میں ملاوٹ کرنا
 
Top