"یاد" کے موضوع پر اشعار!

سیما علی

لائبریرین
ورق ورق پہ تیری عبارت ، تیرا فسانہ ، تیری حکایت
کتابِ ہستی جہاں سے کھولی ، تیری محبت کا باب نکلا
 

سیما علی

لائبریرین
وں وہ خود رفتہ کہ کب جانے کہاں دل کھویا
یاد آتا ہے تو اتنا کہ نہیں یاد مجھے

عبد المجید سالک
۔۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
یہ کس کا چہرہ دمکتا ہے میری آنکھوں میں
یہ کس کی یاد مجھے کہکشاں سے آتی ہے
عبید صدیقی
 

سیما علی

لائبریرین
یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھ
بھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے
جمال احسانی
 
آخری تدوین:
Top