یاز بھائی کا انٹرویو

یاز

محفلین
آپ اور عبداللہ محمد بھائی کافی بے تکلف دوست ہیں۔ یہ دوستی کب سے ہے؟ کبھی بالمشافہ ملاقات بھی رہی ہے؟
عبداللہ بھائی سے ایک دوسرے فورم (ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ٹوں ڈاٹ کام) پہ شناسائی ہوئی۔ دس سال سے زائد تو ہو ہی گئے ہوں گے۔ بے تکلف دوستی کی وجہ کچھ تو مشترکہ دلچسپیاں تھیں، کرکٹ وغیرہ۔ اور ابتدا میں کافی حد تک نظریات کا تصادم بھی ہوا کرتا تھا، جس کی وجہ سے کافی بات چیت بڑھی۔ پھر کچھ انہوں نے اپنے نظریات سے رجوع کر لیا، کچھ ہمیں کوٹ پیٹ کر قائل کر لیا۔ (بہت زور سے قہقہہ لگانے والی سمائیلی).
ویسے ابھی تک بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی۔

آپ نے اب تک بہت سیر و سیاحت کی ہے۔ سب سے یادگار سفر کون سا رہا ہے اور کیوں؟
یہ تو مشکل سوال ہے جناب۔
بیرونِ ملک کے سفر تو یادگار رہے ہی۔ تاہم پاکستان میں بھی بہت سے سفر کسی نہ کسی پہلو سے یادگار ہی رہے۔ تاہم پھر بھی اگر ایک سفر کو چننا ہو تو ہم گلگت کے پہلے سفر کو یادگار قرار دیں گے۔ اس سفر میں خنجراب، ہنزہ، نلتر، فیئری میڈوز، نانگاپربت بیس کیمپ، سکردو، ست پارہ، شنگریلا، اپر کچورا جھیل وغیرہ کی زیارت کی تھی۔ اس سفر کے یادگار ہونے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ یہ زمانہ طالبعلمی میں یعنی کافی عسرت کے ایام میں کیا تھا۔ ہمیں ابھی بھی یاد ہے کہ ہم چار دوست تھے اور ایک جگہ ہم نے ایسا کھانا بھی کھایا جس کا مجموعی خرچہ 6 روپے تھا۔

کوئی ایسا سیاحتی مقام جس کے بارے میں آپ کہہ سکیں ”ایک بار دیکھا ہے، دوبارہ دیکھنے کی ہوس ہے“۔
دیوسائی
خنجراب
شندور
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
سکندر نے کہا تھا کہ "اگر میں سکندر نہ ہوتا تو دیو جانس کلبی بننے کی خواہش کرتا“۔ اگر آپ یاز نہ ہوتے تو کیا بننا چاہتے
شاید ہم بھی دیوجانس کلبی ہی بننا چاہتے۔

کن شخصیات سے متاثر ہیں؟ وجہ؟
اس کا جواب کچھ تفصیل کا متقاضی ہے۔ انشاء اللہ بعد میں لیپ ٹاپ سے عرض کروں گا۔

اگر آپ کو ایک مہینہ کسی ویران قلعے یا جزیرے میں انسانوں سے کٹ کر تنہا رہنا ہو تو ان اوقات میں کیا کریں گے؟(آپ کو سب کچھ میسر ہے سوائے ان چیزوں کے جو آپ کو انسان سے جوڑنے والی ہیں)
یہ تو موج ہو جائے جناب۔ اندھا کیا چاہے، دو آنکھیں وغیرہ
بہت سی کتب پڑھیں گے اور بہت سی فلمیں بھی۔

یاز بھائی بقول آپ کے آپ بہت کم سوتے ہی۔ یہ insomnia ہے یا behavioral adaptation؟ کبھی آپ کو زیادہ نیند لینے کی خواہش ہوتی ہے؟ نیز آپ کی زندگی پہ اس کے کیا اثرات ہیں؟
اِن سومنیا کہنے کو تو دل نہیں مانتا۔ بس کالج کے دور سے عادت سی ہو گئی ہے۔
اور زیادہ سونے کی خواہش تو بہت ہوتی ہے جناب۔ ہقین کیجئے کہ روزانہ صبح اٹھ کر تہیہ کرتا ہوں کہ آج رات جلد سوؤں گا۔ تاہم رات کو پھر وہی۔
گلزار کے الفاظ میں
شوق خواب کا ہے تو نیند آئے نہ
گلزار ہی کا ایک گیت مایا میم صاب نامی فلم میں تھا، وہ بھی کچھ حسبِ حال سا لگتا ہے۔
میرے سرہانے جلاؤ سپنے
مجھے ذرا سی تو نیند آئے

اور الحمدللہ، عام زندگی پہ اس کے زیادہ اثرات محسوس نہیں کئے کبھی۔ کچھ فوائد یہ ہیں کہ اپنے کچھ مشاغل جیسے کتب، فلموں یا انٹرنیٹ کے لئے اضافی وقت دستیاب ہوتا ہے۔
 

یاز

محفلین
پاکستان میں پہاڑوں کے علاوہ کہاں کہاں گئے ہیں؟
پنجاب کے تو زیادہ تر شہروں کی کسی نہ کسی چکر میں زیارت کا موقع مل چکا ہے۔
کراچی بہت دفعہ جانا ہوا۔
اس کے علاوہ بہاولپور میں رشتہ دار ہیں تو وہاں بھی کافی دفعہ جانا ہوا۔ وہاں دراوڑ فورٹ، صادق گڑھ پیلس، لال سوہانڑا پارک وغیرہ کی زیارت بھی کر چکے۔
کارخانو مارکیٹ سے شاپنگ کے چکر میں پشاور کے بھی کافی چکر لگا چکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ موڈریٹر تھے یا ایڈمن؟
کیا وہ فورم ابھی چل رہی ہے یا بند ہو گئی ہے؟ اگر بند ہو گئی ہے تو کیا وجہ ہے؟
 

یاز

محفلین
آپ موڈریٹر تھے یا ایڈمن؟
کیا وہ فورم ابھی چل رہی ہے یا بند ہو گئی ہے؟ اگر بند ہو گئی ہے تو کیا وجہ ہے؟
موڈریٹر تھے جناب، بلکہ شاید اب بھی ہیں۔
فورم کی لوڈشیڈنگ ہوتی رہتی تھی نامعلوم مسائل کی بنا پہ۔ ایکبار تو ڈیڑھ دو سال کا بریک ڈاؤن رہا۔ پھر اس کو عارضی تنفس فراہم کیا کسی نے۔ لیکن بس آکسیجن کے سہارے ہی زندہ ہے شاید۔
اور بند ہوتے رہنے کی وجوہات ہمارے علم میں نہیں آئیں کبھی بھی۔ لیکن اندازہ ہے کہ مالی مسائل ہوں شاید۔
 

نور وجدان

لائبریرین
1.آپ کو کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

2. آپ جب کسی سے پہلی بار ملیں تواس کی کس چیز پر بہت غور کرتے ہیں؟

3.اگر کوئی آپ کو اگنور کرے تو بدلے میں آپ کیا کرتے ہیں؟ اس جگہ یا اس شخص سے ملنا چھوڑ دیتے ہیں یا کچھ دن میں بھول بھال جاتے ہیں؟

4. کوئی ایسا شخص جس کے بارے میں آپ کہہ سکیں ہاں یہ مجھے اندر تک جانتا ہے؟

5آپ کی حسِ مزاح کافی تیز ہے کیا عام زندگی میں بھی آپ ایسے ہی ہیں؟

6.جب آپ مزاح پڑھ رہے ہوں تو کسی ہنسی والی بات پر دل کھول کر اونچی اونچی ہنسنے لگتے ہیں یا بس مسکرانے پر اکتفا کرتے ہیں؟

7.اسی طرح کچھ دکھی اور المیہ فکشن پڑھ کر کیا ردعمل ہوتا ہے..

8.اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟


9.کھانے میں کیا سب سے اچھے لگتا ہے؟

10.میٹھے کے شوقین ہیں۔۔تو کیا سب سے اچھے لگتا ہے؟

11.موسم کون سا پسند کرتے ہیں؟

12. پھولوں میں پسندیدہ پھول؟ ( ویسے آپ نے کسی کو گلاب دیا تھا ۔۔کیا وہ سرخ گلاب تھا۔۔؟

13.دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

14.اگر آپ کو موقع ملے تو پاکستان کے علاوہ کس ملک میں رہنا پسند کریں گے؟
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
یاز صاحب، جہاں تک مجھے یاد ہے آپ "وَن اردو" پر تھے، میں بھی آپ سے پہلے وہیں تھا۔ وہاں سے کچھ اور دوست بھی ادھر آئے جیسے فرخ منظور (سخنور)، زونی (اشتباہ نظر)، ماظق، اور شاید عبداللہ صاحب بھی۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ میں بھی آپ کو دس گیارہ بارہ سال سے جانتا ہوں یا کم از کم واقف ہوں لیکن اس کے باوجود آپ کی شخصیت "پر اسرار" ہے۔ کیا یہ کوئی جاسوسی ناولوں کا "چکر" ہے یا پھر بقولِ غالب، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے؟ :)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
یاز صاحب، جہاں تک مجھے یاد ہے آپ ہے "وَن اردو" پر تھے، میں بھی آپ سے پہلے وہیں تھا۔ وہاں سے کچھ اور دوست بھی ادھر آئے جیسے فرخ منظور (سخنور)، زونی (اشتباہ نظر)، ماظق، اور شاید عبداللہ صاحب بھی۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ میں بھی آپ کو دس گیارہ بارہ سال سے جانتا ہوں یا کم از کم واقف ہوں لیکن اس کے باوجود آپ کی شخصیت "پر اسرار" ہے۔ کیا یہ کوئی جاسوسی ناولوں کا "چکر" ہے یا پھر بقولِ غالب، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے؟ :)
ہاہاہا۔ شاید کچھ کچھ جاسوسی ناولوں کا ہی چکر ہو :cool:۔
ویسے سوشل میڈیا کے ابتدائی دور میں کچھ تلخ و ناگفتنی تجربات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے مضمرات کو دیکھتے ہوئے کچھ احتیاط کرنے کی ٹھانی۔
ویسے اِتنے بھی پراسرار نہ ہیں بھئی۔ اب کے سیالکوٹ کا چکر لگا تو انشاءاللہ ضرور ملاقات ہو گی۔
 
Top