یاز بھائی کی پُھرتیاں

زونی

محفلین
ویسے اس لڑی کو پڑھنے کے بعد پریشانی مجھے بھی ہو رہی ھے اللہ ان کو اپنی امان میں رکھے اتنا ایکٹو ممبر اور اتنی لمبی غیر حاضری:dont-know:
 

زونی

محفلین
اور میں نے بھی یہی سمجھا تھا کہ مضحکہ خیز ریٹنگ کی یہی وجہ ہو سکتی ہے اور تو کوئی میرے ذہن میں وجہ آ نہیں رہی تھی۔

پتہ نہیں کیوں مجھے ویسے بھی لگتا ھے کہ آپکی سنجیدہ باتوں میں مزاح کا عنصر ہوتا ھے یا ویسے ہی بہت اوپر کی باتیں ہوتی ہیں :unsure:
 

شمشاد خان

محفلین
یاز انکل ایک دفعہ وارث انکل سے ملنے ان کے دفتر گئے۔
ابھی چائے بھی نہیں آئی تھی کہ بادل گرجے اور دیکھتے ہی دیکھتے بارش شروع ہو گئی۔
یاز انکل اٹھ کر کھڑکی کی طرف گئے اور بیٹھنے کی بجائے پریشانی سے ٹہلنے لگے۔ وارث انکل نے پوچھا، "خیر تو ہے، کیوں پریشان ہو گئے؟" کہنے لگے تمہاری بھابھی بازار گئی ہوئی ہے اور بارش شروع ہو گئی ہے۔
وارث انکل نے دلاسہ دیا، "کوئی بات نہیں، وہ کوئی بچی تو نہیں کہ بارش میں بھیگ جائے گی۔ بارش رکنے تک کسی شاپنگ مال میں چلی جائے گی۔"
"اسی بات کی تو پریشانی ہے۔" یاز انکل نےجیب پر ہاتھ رکھتے ہوئے جواب دیا۔
 
آخری تدوین:
کچھ ایام قبل Extraction نامی مووی دیکھی تو ایک سین میں ہیروئین ٹرانسمیٹر پر چاپر پائلٹ کو یاز کہہ کر مخاطب کرتی ہے۔ واللہ ایک بار دل دھڑکا کہ شاید اپنے یاز پائین ہوں۔

پتا نہیں کتھے ڈیرے جا لائے سُو۔ :(
 
سوچنے والی بات یہ بھی ہے کہ ریٹنگ ہنوز وہیں است کالے کوٹ والی آپیا
نیز آپ خود بھی تو اتنا عرصہ غائب رہی ہیں، میں تو آپکو کارڈیالوجی والی فوٹیج میں بھی ڈھونڈتا رہا۔:D

:ROFLMAO: سوچنے والی بات ھے ہم بھی اسی شش و پنج میں ہیں :)
 
وہ جو مشرقی پاکستان میں فلمائی گئی تھی؟ کیا تباہ کن فلم ہے۔
بہت کم فلموں میں اتنا زیادہ لگاتار ایکشن دیکھا ہے۔ گن شاٹس سن سن کر دل تنگ پڑ جاتا ہے۔ البتہ جو کوئی بھی مقامی پروڈیوسر، ڈائیریکٹر تھا اس نے بنگلہ دیش فورسز کو انتہائی نکما اور ملک کو بہت گندہ پورٹرے کروایا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
چلیں دیکھتے ہیں کہ اب کیا سلوک ہوتا ہے اس شعر کے ساتھ۔ :)

ہر کسی کے دل کی یہ آواز ہے
یاز تیری یاد کا در باز ہے
 

جاسم محمد

محفلین
بہت کم فلموں میں اتنا زیادہ لگاتار ایکشن دیکھا ہے۔ گن شاٹس سن سن کر دل تنگ پڑ جاتا ہے۔ البتہ جو کوئی بھی مقامی پروڈیوسر، ڈائیریکٹر تھا اس نے بنگلہ دیش فورسز کو انتہائی نکما اور ملک کو بہت گندہ پورٹرے کروایا ہے۔
اگر یہی فلم مغربی پاکستان میں بنتی تو فورا سے پہلے بین اور مقامی پروڈیوسر، ڈائریکٹر وغیرہ غداری کے الزام میں سلاخوں کے پیچھے ہوتے
 

زونی

محفلین
چلیں دیکھتے ہیں کہ اب کیا سلوک ہوتا ہے اس شعر کے ساتھ۔ :)

ہر کسی کے دل کی یہ آواز ہے
یاز تیری یاد کا در باز ہے
آپ ٹھہرے شاعر لوگ سوال بھی شعر جواب بھی شاعرانہ اور ہم سادہ طبیعت کیا سمجھیں بھلا ویسے اس دفعہ میں نے کوئی ریٹنگ دینی ہی نہیں:sick:
 

جاسم محمد

محفلین
اگر یاز نے کوئی بدلا ہے تو فوراً مجھے سرگوشی میں بتا دے۔ اور اگر جاسم نے بدلا ہے تو خیر ہے وہ تو اب محفل کو عادت کو گئی ہے۔۔
جاسم نامی آئیڈی آنے کے کچھ عرصہ بعد یاز منظر سے غائب ہو گئے تھے۔ دال میں کچھ کالا ہے یا پھر پوری دال۔۔۔ :sneaky:
 
Top