جناب عبداللہ محمد صاحب! کہاں ہیں آپ؟ ال کلاسیکو کے امکانات معدوم ہوئے جاتے ہیں۔
بینفیکا نے بائرن کیخلاف جتنی فائٹ دیکھائی ہے - پرتگالیز کو اسی پر خوش ہو لینا چاہئیے- جرمن کلب اسوقت بہترین تر است فارم میں ہے-بینفیکا والوں کو تو اب رو دھو لینا چاہئے کہ کوئی چانس نیست
جبکہ ہسپانوی ٹیموں کا میچ ابھی بھی دلچسپ ہو سکتا ہے۔
بھائی فرسٹ لیگ 26،27 اپریل جبکہ سکینڈ لیگ 3،4مئی کو کھیلی جائے گی-عبداللہ محمد بھائی! سیمی فائنل کب اور کس کس کے مابین ہوں گے اب؟
آج میڈرڈ کو کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ اسلئے کافی دلچسپ 90 منٹ ہونگے۔ امید ہے میڈرڈ ایک آدھ اوے گول داغ کر ہی مانچسٹر سے واپس لوٹے گی۔آج ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی کا سیمی فائنل ہے۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد میچ شروع ہو گا۔