مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے) مبارک

انسان اس جذبے کا اسیر بن جاتا ہے لیکن ہمارے گذشتہ مراسلے میں آپ کے سابقہ خیال سے تھوڑا سا ہٹ کر صرف ایک اختلافی نکتہ اٹھایا گیا تھا کہ عشق دراصل دماغ کی خرابی، خلل یا جنون کی کیفیت کو کہا جاتا ہے اور عاشقان جنونی، پاگل اور مجنون ہوا کرتے ہیں

درست ۔۔کہ انسان اس جذبے کا اسیر ہوا کرتے ہیں جبھی تو اقبال نے کہا تھا کہ
دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ ، نئے صبح و شام پیدا کر
یا​
یقینِ مُحکم عملِ پَیہم محبت فاتحِ عالَم
جہادِ زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں

اب یہ تو انسان پر منحصر ہوا ناں کہ وہ راہ عشق میں درست سمت اختیار کرکے دروش بنتا ہے یا مجنون ۔۔۔۔۔۔۔۔
عشق دراصل دماغ کی خرابی، خلل یا جنون کی کیفیت پیدا نہیں کرتا بلکہ انسان کے اس جذبے کے ساتھ جڑے جانے والی خوائشات ، ضروریات ، اعمال اسے اس خلل میں مبتلا کرتے ہیں

بہر حال غالب کے اتنے ذکر پر میں وہ شعر ضرور لکھوں گی جو غالب کا نام آتے ہی یاد آجاتا ہے

یاد ہیں غالب تجھے وہ دن کہ وجد ذوق میں
زخم سے گرتا تو میں پلکوں سے چنتا تھا نمک
 
فاتح

لائبریرین
درست ۔۔کہ انسان اس جذبے کا اسیر ہوا کرتے ہیں جبھی تو اقبال نے کہا تھا کہ
دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ ، نئے صبح و شام پیدا کر
یا​
یقینِ مُحکم عملِ پَیہم محبت فاتحِ عالَم
جہادِ زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں

اب یہ تو انسان پر منحصر ہوا ناں کہ وہ راہ عشق میں درست سمت اختیار کرکے دروش بنتا ہے یا مجنون ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
عشق دراصل دماغ کی خرابی، خلل یا جنون کی کیفیت پیدا نہیں کرتا بلکہ انسان کے اس جذبے کے ساتھ جڑے جانے والی خوائشات ، ضروریات ، اعمال اسے اس خلل میں مبتلا کرتے ہیں

بہر حال غالب کے اتنے ذکر پر میں وہ شعر ضرور لکھوں گی جو غالب کا نام آتے ہی یاد آجاتا ہے

یاد ہیں غالب تجھے وہ دن کہ وجد ذوق میں
زخم سے گرتا تو میں پلکوں سے چنتا تھا نمک
یاد ہیں غالب تجھے وہ دن؟ یعنی غالب کو بھی عقل آ گئی تھی بعد ازاں۔ ;)
جب دو نظریات میں سے ایک کے انتخاب کا مرحلہ آ جائے تو ہندوستان کی مقدس کتاب دیوان غالب ہی ہمارا مسلک ٹھہرتا ہے لہٰذا عشق کرنےو الے دماغ کو فتور یا خلل زدہ مانتے ہیں۔
بہرحال۔۔۔
محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے​
کہ موجِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا​
 
فاتح

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تجھ کو تشریح محبت کا پڑا ھے دورہ
پھر رہا ھے مرا سر گردش ایام کے ساتھ
واہ کیا خوبصورت شعر لکھا ہے۔
گو کہ محبت کے پیروکاروں کو محبت پر درس دینے سے ہماری مراد اس دھاگے میں گفتگو کے دوران ایک دوسرے سے حسنِ خلق برتنے کی نصیحت تھی لیکن آپ نے احسان دانش کی اس خوبصورت غزل کا یہ شعر لکھ کر تو ہمارا نکتۂ نظر ہی آسان کر دیا۔
ہمنشیں! پوچھ نہ مجھ سے کہ محبت کیا ہے
اشک آنکھوں میں ابل آتے ہیں اس نام کے ساتھ
تجھ کو تشریحِ محبت کا پڑا ہے دورہ​
پھر رہا ہے مرا سر گردشِ ایام کے ساتھ​
سن کہ نغموں میں ہے محلول یتیموں کی فغاں!​
قہقہے گونج رہے ہیں یہاں کہرام کے ساتھ​
پرورش پاتی ہے دامانِ رفاقت میں ریا​
اہلِ عرفاں کی بسر ہوتی ہے اصنام کے ساتھ​
کوہ و صحرا میں بہت خوار لئے پھرتی ہے​
کامیابی کی تمنا دلِ ناکام کے ساتھ​
یاس آئینۂ امید میں نقّاشِ الم​
پختہ کاری کا تعلق ہوسِ خام کے ساتھ​
شب ہی کچھ نازکشِ پرتوِ خورشید نہیں​
سلسلہ صبحِ دل افروز کا ہے شام کے ساتھ​
ہے تونگر کے شبستاں میں چراغانِ بہشت​
وعدۂ خلدِ بریں کشتۂ آلام کے ساتھ​
کون معشوق ہے کیا عشق ہے سودا کیا ہے​
میں تو اس فکر میں گم ہوں کہ یہ دنیا ہے​
احسان دانش​
اللہ کرے "احسانؔ" کا جنّت میں مکاں ہو
مرحوم نے ہر بات ہماری ہی بیاں کی
 
صائمہ شاہ

محفلین
" اشک آنکھوں میں ابل آتے ہیں اس نام کے ساتھ "
جو شخص سوچتا ھے اور اشک بھر لاتا ھے وہ " پیکر محبت " تھا نہیں ھے
تعجب ہے " محبت کے یقیں کے پیکر " نے محبت کو درندہ خصلت جانور کا نام دے دیا .
اس سے پہلے والے حصے پر بھی نظر کیجیے کہ محبت کے یقیں کا پیکر تھا تبھی تو خود پر خاک ڈالتا ہوں
 
فاتح

لائبریرین
محترمہ! اشک آنکھوں میں ابل آنے کا مطلب یہ کیونکر ہو گیا کہ وہ شخص ہنوز پیکرِ محبت ہے؟ اشک تو اس عظیم نقصان پر بہتے ہیں کہ کسی زمانے میں اسے لطیف جذبہ جان کر اپنا خون پلایا گیا تھا لیکن بعد ازاں اس کی ٹرانسفورمیشن واقع ہو گئی اور اس نے بد ہیئت و بد خصلت درندے کا روپ دھار لیا۔ یقیناً جس جذبے کو طویل عرصے تک دنیا میں اہم ترین جانا اس کی موت یا ٹرانسفورمیشن پر اشک فشانی فطری عمل ہے۔
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر کسی مریض نے ناقص دوا لے لی تو قصور مرض کا نہیں دوا کا ھے یہ جذبہ تو آج بھی لطیف ھے آپ نے کہاں آزمایا یہ الگ بات ھے اور جذبے مرتے نہیں ھیں صرف ایک شدت سے دوسری میں تبدیل ھو جاتے ھیں جیسے کہ شدید محبت سے شدید نفرت جذبہ وھیں ھے انتہا بدل گئی ۔
 
اچھا تو واپس چلتے ہیں اور بات کرتے ہیں ان راتوں کی جو صاحبان نے ایک دوسرے کے ساتھ گذاری تھیں۔ ہم اب تک اس سارے قضیے کے خاموش تماشائی تھے پر اب سوچ رہے ہیں کہ دخل در غیر معقولات کرنا ہی چاہیے۔ آخر کو ان راتوں کا ہم سے بڑا گواہ کہاں مل سکتا ہے کہ ہم نے ان کا منظر ویب کیم پر "صاف صاف" دیکھا تھا اور آوازیں بھی سنی تھیں یعنی کہ عینی و سمعی شاہد ٹھہرے۔ :) :) :)
 
"بجا کہتے ہو سچ کہتے ہو" یہی تو ہم بھی عرض کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کبھی ہم شدید محبت کے جذبے کے اسیر ہوا کرتے تھے لیکن بوجوہ (قطع نظر اس کے کہ دوا غلط تھی یا تشخیص، وغیرہ) لیکن اب نفرت ہی ہے ہمارے پاس اور یوں منطقی طور پر اب ہم "پیکرِ محبت" کی بجائے "پیکرِ نفرت" بن چکے ہیں۔
 
آپ کے اس مشتبہ بیان سے ہمیں یہ بھی شبہ ہو گیا ہے کہ کہیں ریکارڈنگ تو نہیں کر رہے تھے آپ ان صاف صاف عینی و سمعی شواہد کی۔۔۔ جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"پیکرِ نفرت" منطق کا کیا ھے بدلتے دیر نہیں لگتی ۔
 
آپ کے اس مشتبہ بیان سے ہمیں یہ بھی شبہ ہو گیا ہے کہ کہیں ریکارڈنگ تو نہیں کر رہے تھے آپ ان صاف صاف عینی و سمعی شواہد کی۔۔۔ جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

امریکی آئین کے تحت ایسی گفتگو ریکارڈ کرنے سے قبل ایک عدد دو طرفہ (اور بعض ریاستوں میں یک طرفہ) اعلان ضروری ہے کہ آپ کی آواز ریکارڈ کی جائے گی۔ ہاں اب یہ اور بات ہے کہ اس وقت آپ لوگوں نے وہ اعلان سنا ہی نہ ہو۔ :) :) :)
 
ڈالا گیا قفس میں ہر اک نیک نام کو
آئین کو بھی ایک تماشا کیا گیا
(خاکسار)
 
زیک

مسافر
امریکی آئین کے تحت ایسی گفتگو ریکارڈ کرنے سے قبل ایک عدد دو طرفہ (اور بعض ریاستوں میں یک طرفہ) اعلان ضروری ہے کہ آپ کی آواز ریکارڈ کی جائے گی۔ ہاں اب یہ اور بات ہے کہ اس وقت آپ لوگوں نے وہ اعلان سنا ہی نہ ہو۔ :) :) :)
کہیں وائرٹیپنگ لا کے تحت مقدمہ ہی نہ بن جائے!
 
Top