بہت سال پرانی بات ہے۔ جب میں پاکستان میں کالج میں تھا۔ ایک دوست گھر ملنے آیا۔ میرا گھر ان دنوں گرلز کالج کے ساتھ ہی تھا۔ باتوں باتوں میں دوست پوچھنے لگا کہ کیسا کالج ہے۔ میں نے بتایا کہ بہترین ہے، لڑکیاں بہت اچھے نمبروں سے پاس ہوتی ہیں اور اکثر انجینیرنگ میڈیکل وغیرہ جیسے فیلڈز میں جاتی ہیں۔ وہ مجھے ہکا بکا دیکھ رہا تھا۔ پھر پوچھنے لگا لڑکیاں خوبصورت ہیں؟
پاکستان میں لڑکیوں کا کوئی سکول کالج نہیں دیکھا جس کے ارد گرد لڑکوں کا ہجوم نہ تھا۔
آپ نے بہت ہی اچھی توجہ دلائی ہے۔۔۔۔ پورے پاکستان میں یہی ہوتا ہے۔۔۔ صرف کالجز ہی کیوں گرلز سکولز کے سامنے بھی۔۔۔ اور یونیورسٹیوں میں بھی اس طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑنا عام بات ہے
۔۔۔
یقینا آپ کو یہ بات ناگوار گزرتی ہوگی ۔۔جبھی آپ نے کہی۔۔۔۔ورنہ اس ٹوپک میں ہی دیکھ لیں سر۔۔۔۔ اور ایک ٹوپک ہے "لبیک" ۔۔۔۔وہاں تو کچھ ممبرز اس بات سے انکاری ہیں کہ کوئی لڑکا یا مرد۔۔۔ کسی لڑکی یا عورت کو تنگ کرتا ہے۔۔۔ کراچی کے لئے تو کہہ دیا گیا کہ کوئی واقعات ہوتے ہی نہیں ہیں۔۔۔ سب شریف اور معصوم ہیں۔۔۔۔
اایک بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔ کیا لڑکیاں کسی بوائز کالج یا سکول کے سامنے لڑکوں کو چھیڑنے یا گھورنے کے لئے کھڑی ہوتی ہیں۔۔۔ اور اگر مثال کے طور پر ہو بھی جائیں تو کیا ہوگا۔۔۔۔ ہر اخبار چیخ رہا ہوگا۔۔۔۔ہماری قوم کی مستقبل کی ماؤں کو دیکھیں۔۔۔۔ انکلز کے ساتھ کچھ آنٹیز جلدی جلدی کالمز لکھنے بیٹھ جائیں گی۔۔۔ یہ لمبے آرٹیکلز پڑھنے کو ملیں گے کہ تربیت ٹھیک نہیں ہوئی۔۔۔ اب خود کے ہو سکتا ہے لڑکے کسی گرلز سکول یا کلاج کے سامنے بے شک روزانہ کھڑے ہوتے ہوں۔۔۔ لڑکوں کی ان حرکتوں کو تو ویسے بھی کوئی نوٹ کرنا پسند نہیں کرتا ہے زیادہ تر۔۔۔۔ الٹا کہا جاتا ہے کہ لڑکیاں اس حلیے میں نکلتی ہیں اسلئے لڑکے پیچھے جا رہے ہیں۔۔۔ نہ کہ ان کو کنٹرول کیا جائے کہ تم لڑکے یہ نہیں کرو گے۔۔۔ یہ غلط ہے۔۔۔ اور چونکہ لڑکوں کی ان حرکتوں کر برا بھی نہیں سمجھا جاتا ہے اور تو سزا وغیرہ تو دور کی بات ہے۔۔۔ بس عام معافی ہے مردوں کے لئے۔۔۔