یوم خواتین __ 8 مارچ 2021

مسئلہ دراصل یہ ہے کہ لوگ معاشروں کو کوئی آفاقی چیز سجھتے ہیں جب کہ درحقیقت یہ جنگلوں سے کچھ خاص مختلف نہیں۔ زندگی اسی کے لیے اچھی ہے جس کے پاس طاقت ہے۔ طاقت کے سرچشمے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ جو نحیف ہے وہ جس گروہ سے بھی تعلق رکھتا ہو، زیرِ عتابِ زندگی رہتا ہے۔
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
تمام بہن بھائیوں نے خواتین دن کے لحاظ سے اب تک اپنا اپنا بیان بہت اچھی طرح پیش کیا ہے، مجھے اب تک کی بحث میں کسی کے موقف میں پرنیسپل نوعیت کا کوئی اختلاف نظر نہیں آیا پھر پھر بھی روئے سخن ایک دوسرے کی طرف ہونا ایک عام بات ہے ۔ جو اختلاف ہے وہ اپنے زاویہء نگاہ کی وجہ سے ہے ۔
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمیں ایپل اور اورنج کا مسئلہ الگ الگ حل کرنا نہیں آیا ۔
اب مجھے وہ شعر یاد آرہا ہے وجود زن سے ہے کائنات میں رنگ رنگ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آہاں۔۔۔ محفل پر یوم خواتین چل رہا ہے۔۔۔ بڑے عرصے بعد کوئی ہل چل نظر آئی ہے۔۔۔ دو چار اس چکر میں معطل ہوجائیں تو کوچے کی بھی شوبھا بڑھے۔۔۔ اب تو مقتل بھی بےآباد ہونے کی وجہ سے "ہانٹڈ" لگنے لگا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لگتا ہے یہاں کچھ لوگوں کو بس یہ فکر لگی ہوئی ہے ۔۔۔۔کسی دوست ساتھی ۔۔۔ بھائی بہن۔۔۔ کو بات بری نہ لگ جائے۔۔۔ اور اپنی ریپو دوسروں کی نظروں میں کم نہ ہو جائے۔۔۔ جبھی صحیح بات کہتے ہوئے اتنا ڈر لگ رہا ہے۔۔۔:ROFLMAO:

توبہ ۔۔۔ توبہ۔۔۔ ایسا مصنوعی۔۔۔ ہاں میں ہاں ملانے والا ماحول پہلی بار دیکھا ہے۔۔کچھ لوگوں کی تو اپنی رائے ہی نہیں ہے۔۔۔:D یہ صحتمند ماحول نہیں ہے۔۔۔ انسان بات کرتا ہے اختلاف کرتا ہے۔۔۔

اسلامک ہسٹری کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے۔۔۔ اس کو تک پیچھے ڈال دیا ہے۔۔۔ حیرت ہے۔۔۔:)
پورا دھاگا نہیں پڑھ سکتا۔۔۔ لیکن آپ کا شکوہ دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہےکہ ماحول نہیں بن سکا۔ مجھے اب مایوسی بھی ہو رہی ہے۔۔۔ :(
لیکن آپ مایوس نہ ہوں۔۔۔ شغل جاری رکھیں اگلے کسی موضوع پر سہی۔۔۔۔ ساتھ ہی اپنے تعارفی دھاگے کا بھی راستہ دکھائیں۔۔۔۔
 
اے خان

محفلین
آہاں۔۔۔ محفل پر یوم خواتین چل رہا ہے۔۔۔ بڑے عرصے بعد کوئی ہل چل نظر آئی ہے۔۔۔ دو چار اس چکر میں معطل ہوجائیں تو کوچے کی بھی شوبھا بڑھے۔۔۔ اب تو مقتل بھی بےآباد ہونے کی وجہ سے "ہانٹڈ" لگنے لگا ہے۔
بہت کوشش کی کہ کوچے میں رونق ہو لیکن کچھ نہیں ہوا
 
اے خان

محفلین
پورا دھاگا نہیں پڑھ سکتا۔۔۔ لیکن آپ کا شکوہ دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہےکہ ماحول نہیں بن سکا۔ مجھے اب مایوسی بھی ہو رہی ہے۔۔۔ :(
لیکن آپ مایوس نہ ہوں۔۔۔ شغل جاری رکھیں اگلے کسی موضوع پر سہی۔۔۔۔ ساتھ ہی اپنے تعارفی دھاگے کا بھی راستہ دکھائیں۔۔۔۔
میں پوری کوشش میں ہوں کہ کوئی ماحول بن جائے
 
سیما علی

لائبریرین
حقیقت ہے کہ ہمیں ایپل اور اورنج کا مسئلہ الگ الگ حل کرنا نہیں آیا ۔
بھیا دراصل ہم نے ایپل اور اورنج کا ملیک شیک بنالیا ہے آپ پاکستان آئیں اب جلدی سے تو بہت ساری برف ڈال کے پیش کریں گے:cowboy1:
کیسے ہیں کچھ آمد ہونا چاہیے :in-love::in-love:جیتے رہیے ڈھیر ساری دعائیں:in-love::in-love::in-love:
 
ہانیہ

محفلین
تمام بہن بھائیوں نے خواتین دن کے لحاظ سے اب تک اپنا اپنا بیان بہت اچھی طرح پیش کیا ہے، مجھے اب تک کی بحث میں کسی کے موقف میں پرنیسپل نوعیت کا کوئی اختلاف نظر نہیں آیا پھر پھر بھی روئے سخن ایک دوسرے کی طرف ہونا ایک عام بات ہے ۔ جو اختلاف ہے وہ اپنے زاویہء نگاہ کی وجہ سے ہے ۔
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمیں ایپل اور اورنج کا مسئلہ الگ الگ حل کرنا نہیں آیا ۔

صحیح پوائنٹ اٹھایا ہے سر۔۔۔ ایپل اور اورنج کا مسئلہ وہی کا وہی ہی رہے گا۔۔۔ شکریہ سر

مسئلہ دراصل یہ ہے کہ لوگ معاشروں کو کوئی آفاقی چیز سجھتے ہیں جب کہ درحقیقت یہ جنگلوں سے کچھ خاص مختلف نہیں۔ زندگی اسی کے لیے اچھی ہے جس کے پاس طاقت ہے۔ طاقت کے سرچشمے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ جو نحیف ہے وہ جس گروہ سے بھی تعلق رکھتا ہو، زیرِ عتابِ زندگی رہتا ہے۔

سچ کہا سر آپ نے۔۔۔ ہم اصل میں fantasy اور denial کی کیفیت میں زندہ ہیں۔۔۔ زندگی کی کالک کی طرف اپنا چہرہ موڑنا ہی نہیں چاہتے ہیں۔۔۔ بس یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ سب اچھا ہے۔۔۔ سب مثبت ہے۔۔۔ جیسے ہی کوئی تکلیف دہ بات ہمیں پتا چلتی ہے۔۔۔ ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیتے ہیں ۔۔۔ کیونکہ شعور اور آگاہی آنے کے بعد درد بہت ہوتا ہے۔۔۔اور ہم کچھ کرنے کی اذیت سے بچنا چاہتے ہیں۔۔۔
پاکستان میں عورت ہمیشہ کمزور ہی رہے گی۔۔۔طاقتور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔۔۔
 
ہانیہ

محفلین
پورا دھاگا نہیں پڑھ سکتا۔۔۔ لیکن آپ کا شکوہ دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہےکہ ماحول نہیں بن سکا۔ مجھے اب مایوسی بھی ہو رہی ہے۔۔۔ :(
لیکن آپ مایوس نہ ہوں۔۔۔ شغل جاری رکھیں اگلے کسی موضوع پر سہی۔۔۔۔ ساتھ ہی اپنے تعارفی دھاگے کا بھی راستہ دکھائیں۔۔۔۔

ارے نہیں بھیا۔۔۔۔
شکوہ کیسا۔۔۔ میں بس حیران ہوں۔۔۔ کہ اپنی کوئی سوچ ہی نہیں ہے۔۔۔۔ہمارے ایک پروفیسر کہا کرتے تھے۔۔۔۔۔ کہ ہمارے یہاں لوگ سوچتے کم ہیں کسی کا کہا زیادہ مانتے ہیں۔۔۔۔ بس یہی بات ہے ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
کوچے کی بھی شوبھا بڑھے۔۔۔ اب تو مقتل بھی بےآباد ہونے کی وجہ سے "ہانٹڈ" لگنے لگا ہے۔
ہر کوچہ شعلہ زار ہے ہر شہر قتل گاہ
یکجہتئ حیات کے آداب کیا ہوئے
درست terminology ہانٹٹڈ نین بھیاکہاں غائب ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟
جیتے رہیے بہت سارا پیار ہمارے چھوٹے شہزادے کیسے ہیں!اماں کی خدمت میں دست بستہ آداب!!!!
 
ایپل اور اورنج کا مسئلہ وہی کا وہی ہی رہے گا۔۔۔

اس لڑی میں ایک عدد امرود کا مسئلہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔۔۔۔

کینو کھائیں پیڑ نہ گنیں اور کینو سے ہسٹری کا چھلکا اتار کر کھائیں میٹھی لگے گی۔
 
پورا دھاگا نہیں پڑھ سکتا۔۔۔ لیکن آپ کا شکوہ دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہےکہ ماحول نہیں بن سکا۔ مجھے اب مایوسی بھی ہو رہی ہے۔۔۔ :(
لیکن آپ مایوس نہ ہوں۔۔۔ شغل جاری رکھیں اگلے کسی موضوع پر سہی۔۔۔۔ ساتھ ہی اپنے تعارفی دھاگے کا بھی راستہ دکھائیں۔۔۔۔
نیرنگ بھیا اس لڑی میں ماہر اور تجربے کار محفلین کی عدم توجہ کا مسئلہ ہے ورنہ یہ لڑی بھی گزشتہ زمانے کی یاد تازہ کروا سکتی تھی ۔:D
 
آخری تدوین:
Top