یوم وفات ۔۔۔ مرزا اسد اللہ خاں غالب

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی مجھے ترجمے والی عینک نہیں مل رہی، چلیں آپ ہی ترجمہ لکھ دیں :)
اے غالب، ہم تو اِس (شاعر ہونے کے بلند و بالا) مرتبے کے لیے راضی ہی نہ تھے (اور اس کی کوئی خواہش نہ رکھتے تھے)، یہ تو شاعری نے خود خواہش کی کہ وہ ہمارا فن بن جائے۔
 
سیما علی

لائبریرین
اے غالب، ہم تو اِس (شاعر ہونے کے بلند و بالا) مرتبے کے لیے راضی ہی نہ تھے (اور اس کی کوئی خواہش نہ رکھتے تھے)، یہ تو شاعری نے خود خواہش کی کہ وہ ہمارا فن بن جائے۔
وارث میاں جیتے رہیے ہمیں بھی آپکے ترجمے کے بغیر مزا ادھورا رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

فہد اشرف

محفلین
ایک عزیز دوست نے بر سبیل تذکرہ کہا کہ مرزا نے کسی شعر میں لفظ محمد ﷺ استعمال نہیں کیا ۔
اس پر مرزا کی خوبصورت نعت یاد آ گئی جس کی ردیف ہی محمد ہے ۔ اور یہ نعت ان کے علم میں نہیں تھی سو بہت حیران ہوئے ۔

غالب ثنائے خواجہ بہ یزداں گزاشتیم
کاں ذات پاک مرتبہ دان محمد است
دیوانِ غالب کامل مرتب کردہ کالی داس گپتا میں ایک شعر ہے جس میں غالب نے لفظ مصطفے ﷺ استعمال کیا ہے۔
جس جگہ ہو مسند آرا جانشینِ مصطفے
اس جگہ تختِ سلیماں نقشِ پائے مور ہے
 
Top