حافظ سعید کے پاس بھی بہت سے راز ہوں گے؛ آخر انہوں نے 'سب کچھ' اپنے بل پر نہیں کیا ہو گا۔ ہندوستان کی مرضی ہے کہ عالمی فورم پر حافظ سعید کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جائے۔ ہماری ریاست کی پالیسی تب کچھ اور تھی، اب کچھ اور ہے۔ حافظ سعید کے معاملے پر ہم اسی لیے مخمصے کا شکار ہیں۔ دشمن ممالک ہمارے ان سب مخمصوں سے واقف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواجہ آصف نے حافظ سعید کے خلاف بات بھی کی تو امریکا کے خلاف بھی ایک دو ڈائیلاگ بول دیے۔ دراصل ان سارے معاملات کو یکجا کر کے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ غلطی حافظ سعید کی اس قدر نہ ہے، جس قدر ہماری ریاستی پالیسیوں کی ہے۔