سین خے
محفلین
اچھا سوال ہے ۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پر عملدرآمد کو روکنے کے لئے چین جیسے مستقل ارکان جن کے پاس ویٹو پاور ہوتی ہے کوئی نہ کوئی چھوٹی موٹی غلطی کا بہانہ بنا کر علمدرآمد رکوا دیتے ہیں، اسے ٹیکنیکل ہولڈ کہتے ہیں، مرحوم جنرل حمید گل کو بھی امریکہ نے دہشت گرد قرار دیکر حوالگی کا مطالبہ کیا ہوا تھا مگر پاکستان نے چین کی مدد سے ٹیکنکل ہولڈ لگوا کو کبھی حوالے نہیں کیا۔
کونسا راستہ اور اس راستے سے فائدے کی کوئی مثال؟
اگر کوئی ٹیکنیکل ہولڈ تھا تو بہت پہلے ہٹ چکا ہے۔
یہ بات میں پہلے بھی بول چکی ہوں کہ اگر ایک اسٹریٹیجی کام نہیں کر رہی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دوسرے راستے آزمائے نہیں جائیں۔ یہ سراسر کشمیریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔۔ ہمارا اصل مقصد کشمیریوں کی بھلائی ہونی چاہئے۔ کسی آزادی اس طرح ملی ہو یا نہ ملی ہو پر بھارت نے ہمیں 2016 میں بہت بے عزت کروایا ہے اور یو این اور دوسرے عالمی پلیٹ فارمز پر ہمیں ہر جگہ شکست دے رہا ہے۔
ہمیں اس فرنٹ پر بھی لڑنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی روش بدلنا ہوگی۔ بھارت اگر اسمارٹ گیم کھیل رہا ہے تو ہمیں اس سے زیادہ عقلمندی دکھانا پڑے گی۔