سین خے
محفلین
ہم ایسا ہی کر رہے ہیں دراصل، تاہم، کسی قدر سست رفتاری سے۔ اس سے زیادہ ہمارے بس کی بات نہیں۔ امریکا اور اس کے حواریوں کو بھی اندازہ ہے کہ پاکستان ایک حد سے زیادہ معاونت فراہم نہیں کر سکتا۔
خدا کرے کہ کچھ بہتری آئے
ہم ایسا ہی کر رہے ہیں دراصل، تاہم، کسی قدر سست رفتاری سے۔ اس سے زیادہ ہمارے بس کی بات نہیں۔ امریکا اور اس کے حواریوں کو بھی اندازہ ہے کہ پاکستان ایک حد سے زیادہ معاونت فراہم نہیں کر سکتا۔
ہاکستان کی ایجنسیاں زندہ باد۔۔۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر آج تک اس ملک کی عزت اور عظمت کو سنبھالا ہوا ہے۔۔۔
ہماری ایجنسیوں سے کفار اور ان کے ہمنواؤں کو ہی آگ لگ سکتی ہے۔۔۔
پاکستانیوں کے سر تو فخر سے بلند ہیں۔۔۔
ہزار قربانیاں دے کر یہ ایک نہیں جتاتے۔۔۔
دنیا تو کیا خود پاکستان کے عوام اوٹ پٹانگ باتیں کرتے ہیں ۔۔۔
لیکن یہ کسی کو وضاحت پیش نہیں کرتے۔۔۔
کیوں کہ ہر بات بتائی نہیں جاتی۔۔۔
کشمیر ہو یا ممبئی دھماکے یا افغانستان۔۔۔
ان کی پالیسیاں اور اسٹریٹجی لاجواب ہے۔۔۔
بڑی گیم بڑی جلدی اور بڑی آسانی سے نہیں جیتی جاتی۔۔۔
دنیا میں کیا ہورہا ہے اور ہمیں کیا کرنا چاہیے ۔۔۔
یہ ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔۔۔
ہم جو انہیں مشورے دے رہے ہیں کہ کشمیر میں وہ کرو جو ہم کہہ رہے ہیں۔۔۔
یا دیگر ایشوز پر وہ کرو جو ہمارا دل کہہ رہا ہے ۔۔۔
تو یہ سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔۔۔
ایک آدمی وادی خار زار میں اترا ہوا ہے، وہاں کے پیچ و خم سے آگاہ ہے۔۔۔
دوسرا کبھی اپنے ڈرائنگ روم سے باہر نہیں نکلا ۔۔۔
وہ اسے کیا مشورے دے گا۔۔۔
رہا یہ کہ امریکی لابیوں میں ہماری شنوائی ہماری پالیسیوں کی وجہ سے نہیں ہورہی۔۔۔
تو یہ نرا دھوکہ ہے۔۔۔
امریکہ میں ہماری شنوائی کبھی نہیں ہوگی چاہے ہم کچھ بھی کرلیں۔۔۔
سمجھ تو آپ گئے ہوں گے!!!
اس کی وجہ صرف عمل، ہنر اور تجربہ ہے۔۔۔آپ بالکل ٹھیک فرما رہے ہیں کہ مجھ جیسے الو لوگوں کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا اور نہ ہی مجھے جیسوں کے شور مچانے پر کوئی کان دھرے گا۔
اس کی وجہ صرف عمل، ہنر اور تجربہ ہے۔۔۔
ایک عظیم الشان ادارہ، جس کے بے شمار، بے لوث، جاں نثار اور جاں باز افراد کی زندگیاں اسی دشت کی سیاحی میں لگی ہوں ان کو غیر ماہر اور ناتجربہ کار کیا راہ دکھلاسکتا ہے!!!
اور وہ جو ملک کے مفاد میں بہترین ہوگا وہی کریں گے، ان شاء اللہ!!!حضور مجھ سے کوئی راہ دکھانے کو مانگ بھی نہیں رہا ہے۔ میری صرف رائے ہے۔ ہوگا وہی جو کرتا دھرتا کرنا چاہیں گے۔
اور وہ جو ملک کے مفاد میں بہترین ہوگا وہی کریں گے، ان شاء اللہ!!!
قسمت اپنی اپنی، نصیب اپنا اپنا!!!جی جی بالکل بالکل۔
جہان تک میرا اندازہ ہے تو وہ یہی ہے کہ سب ایسا ہی چلتا رہے گا۔ اور آپ سب خوش ہوتے رہئیے گا۔ مجھ جیسے جلتے کڑھتے رہیں گے۔
کشمیر میں جہاد آزادی میں آخر برائی کیا ہے؟ کیا آزادی کشمیریوں کا حق نہیں ہے؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ کہ کشمیر میں جہاد کوئی دہشت گردی نہیں البتہ بھارت اسے دہشت گردی کہتا ہے بلکہ ناکردہ گناہ بھی اس کے سر تھوپتا ہے۔
اگر جہادی تنظیموں کو کشمیر میں جہاد کے لئے نہیں بھیجنا تو کیا ڈائرکٹ فوج بھیج دیں؟
فہد اشرفعبید بھائی آپ پہلے جہادیوں کا قصور بتا تو دیں؟ کشمیر جہاد یا دہشت گردی
اس موضوع پر میری معلومات کا حاصل یہ ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ ہو نہ ہو، لیکن اس کی پالیسی میں یہ بات داخل ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیر میں "چھیڑچھاڑ" جاری رہنی چاہیے۔ اور بس!
اور اس کام کے لیے ایک جہادی سے بہتر آپشن شاید اور کوئی نہیں۔
کوئی ایک ملک بتا دیں جہاں فلسفہ جہاد کامیاب ہوا ہو؟
آپ کی بات سے طارق اسماعیل ساگر یاد آگئے۔ کہ موساد کی پالیسی یہ ہے کہ اپنا ایجنٹ کسی ٹارگٹ پر بھیجیں، جب وہ مشن پورا کرلے تو دوسرا ایجنٹ اس کی کھوپڑی اڑادے۔
کیا ایسا ہی کچھ یہاں بھی کیا جائے؟
میں نے نہیں پڑھا، اس میں دہشت گردی والی کیا بات تھی ذرا مختصرا بتائیے گا؟پہلے یہ جہاد کر رہے تھے پر پھر یہ ہمارے خلاف ہو گئے۔ اس لئے اب یہ دہشت گرد اور شدت پسند تنظیمیں ہی کہلاتی ہیں۔ لشکرِ طیبہ کا لڑریچر پڑحا ہے آپ نے؟ کراچی میں سڑکوں پر بٹتا رہا ہے۔ مزے کی بات یہ ہوئی کہ کبھی اس طرح کی کتابیں بڑی وافر مقدار میں کراچی میں دستیاب تھیں۔ پھر فوج نے خود ہی ایکشن لیا اور اب اس قسم کا لٹریچر بہت ہی کم دیکھنے کو ملتا ہے۔
باطل کے خلاف جدوجہد لازم ہے اور اس میں ہارجیت سے غرض نہیں رکھنی چاہیے تاہم ہر لڑائی کو جہاد کے کھاتے میں ڈالنے سے گریز کریں تو بہتر ہے۔ معروف معنوں میں جہاد وہی ہوتا ہے جس کا حکم اسلامی ریاست کا سربراہ دے۔کوئی ایک ملک بتا دیں جہاں فلسفہ جہاد کامیاب ہوا ہو؟
افغان جہاد: وقتی طور پر روس کی پسپائی، پھر امریکہ کی چڑھائی اور اب خانہ جنگی
چیچنیا جہاد: وقتی طور پر روس کی پسپائی ،پھر روس کی چڑھائی اور اب پوٹن کا حمایت یافتہ جہادی وہاں حاکم ہے
فلسطین جہاد: وقتی طور پر اسرائیل کی پسپائی، پھر اسرائیل کی چڑھائی اور اب یروشلم کو امریکہ نے اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کر لیا ہے
اویغر جہاد: وقتی طور پر چین کی پسپائی، پھر چڑھائی۔ اب سنا ہے وہاں عبادت کرنے، روزے رکھنے وغیرہ پر بھی پابندی لگ چکی ہے
جہاد بالشام و عراق: وقتی طور پر شام اور عراق کی پسپائی، پھر چڑھائی۔ اب داعش کا نام و نشان ختم ہو گیا ہے
جہاد کشمیر: جو قومیں اپنے ماضی اور حال سے سبق نہیں سیکھتیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں
ٹھیک ہے پھر جہاد کشمیر کو جاری رہنا چاہئے، نتائج جیسے بھی نکلیں۔باطل کے خلاف جدوجہد لازم ہے اور اس میں ہارجیت سے غرض نہیں رکھنی چاہیے
آپ اسے جہاد کہہ لیں۔ تاہم، ہم اسے مزاحمتی تحریک کہیں گے جس کی صورتیں بدلتی رہی ہیں۔ٹھیک ہے پھر جہاد کشمیر کو جاری رہنا چاہئے، نتائج جیسے بھی نکلیں۔
مزاحمتی تحریک پر کوئی اعتراض نہیں ہے البتہ اسکے لئے جو صورتیں اختیار کی گئیں وہ غلط تھیں۔ جنگ ہر تحریک کا اخیر ہوتا ہے۔ پاکستان نے اس تحریک کی ابتدا ہی 1947 میں وہاں لشکری قبائیلی جہادی بھیج کر کی کیونکہ افواج پاکستان اپنے سابقہ فوجی دستوں کیخلاف لڑنے پر رضا مند نہیں تھی۔ یاد رہے کہ بٹوارے سے قبل پاکستان اور بھارت کی افواج ایک یونٹ تھیں۔آپ اسے جہاد کہہ لیں۔ تاہم، ہم اسے مزاحمتی تحریک کہیں گے جس کی صورتیں بدلتی رہی ہیں۔
کشمیریوں کو آزادی ملنی چاہئے اور ضرور ملنی چاہئے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صرف یہی آخری حل بچا ہے۔ جہادی جاتے ہیں، بھارتی فوج پر حملے کرتے ہیں، بھارتی فوج کا سارا غصہ نہتے شہریوں پر نکلتا ہے۔
یہ پوری بحث کے اہم ترین نکات ہیں۔ کاش پالیسی بنانے والے ان پر بھی غور و فکر کر لیں۔پہلے ہم ان کو ہوا دیتے ہیں اور پھر یہ ہمارے اپنے خلاف بھی کام کرنے لگ جاتی ہیں۔
اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے کہ کشمیری باشندگان از خود بھی مزاحمت کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہماری ریاست کی پالیسی میں خامیاں ہو سکتی ہیں تاہم سفارتی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔مزاحمتی تحریک پر کوئی اعتراض نہیں ہے البتہ اسکے لئے جو صورتیں اختیار کی گئیں وہ غلط تھیں۔ جنگ ہر تحریک کا اخیر ہوتا ہے۔ پاکستان نے اس تحریک کی ابتدا ہی 1947 میں وہاں لشکری قبائیلی جہادی بھیج کر کی کیونکہ افواج پاکستان اپنے سابقہ فوجی دستوں کیخلاف لڑنے پر رضا مند نہیں تھی۔ یاد رہے کہ بٹوارے سے قبل پاکستان اور بھارت کی افواج ایک یونٹ تھیں۔
افواج پاکستان کے وہاں دیر سے جانے پر کشمیر کا بٹوارہ ہو گیا جو دو سنگین جنگوں کے باوجود ابھی تک دونوں ممالک کے مابین تنازع بنا ہوا ہے۔
کیا خاص بات ہے اس لٹریچر میں؟لشکرِ طیبہ کا لڑریچر پڑحا ہے آپ نے؟
ویسے جن نہتے شہریوں پر بقول آپ کے ان دہشت گردوں کی وجہ سے انڈین آرمی کا غصہ نکلتا ہےبھارتی فوج پر حملے کرتے ہیں، بھارتی فوج کا سارا غصہ نہتے شہریوں پر نکلتا ہ