یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی افسران کی شرکت

شاہد شاہ

محفلین
جی ہاں، یہ بھی ایک آپشن ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ کشمیریوں کو کرنے دیا جائے، تب بات بنے گی اور مانی بھی جائے گی جس کے دور دور تک کوئی آثار نہیں ہیں۔
اس عوامی رائے شماری کے نہ ہونے کا کافی حد تک قصور وار پاکستان ہی ہے۔ تاریخ کے اوراق کھول کر دیکھیں تو پتاچلےگا کہ بھارت اور پاکستان 1953 تک اسکے حامی تھے۔ مگر پھر 1954 میں پاکستان نے امریکہ کیساتھ ایک دفاعی معاہدہ کر لیا۔ جسکے بعد بھارت نے بھی کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہلوانا شروع کر دیا۔
 
یاز

محفلین
یہ بنیادی نکتہ ہے۔ جب آپ نفرت اور کفر کے نام پر تحریک چلائیں گے تو بعد میں اس کا ادراک مشکل ہوگا کہ کس کیخلاف نفرت و کفر کا فتوی لگانا ہے اور کس پر نہیں۔
دوسروں کیلئے گڑھا کھود کر اسی میں گر جانا اور کسے کہتے ہیں؟
بجا فرمایا بھائی۔
آگ صرف جلانا جانتی ہے۔ اپنے پرائے کی تخصیص کرنا نہیں۔
نیز یہ کہ کسی اور جگہ پہ لگی آگ بظاہر بڑی خوشنما دکھائی دیتی ہے۔ رنگین متحرک شرارے، جلتے بجھتے انگارے، جلتی لکڑیوں کے کڑاکے۔۔ سب بہت خوشنما لگ سکتا ہے، لیکن اسی آگ کی ایک آدھ چنگاری ہی اپنے گھر کو بھی بھسم کر سکتی ہے۔

مزید نیز یہ کہ یہ فسانہ طرازی نہیں ہے۔ ایسا ہوتا دیکھا ہے ہماری نسل نے۔ گو بعضوں کو ادراک اب بھی نہیں۔
 
عثمان

محفلین
یوں تو ہم بھی 'ہم سے' خوش نہیں ہیں تاہم جزو کو کُل پر منطبق نہیں کیا جا سکتا۔ :) عمومی رائے کو اس قدر اہمیت نہیں دینی چاہیے ویسے۔ :)
پاکستان میں مختلف صوبوں ، قوموں ، لسانی گروہوں اور دیگر طبقات کے مابین وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی بنیاد پر باہم کشمکش کو سامنے رکھتے ہوئے یہ ایسی اچنبھے کی بات نہیں کہ کشمیریوں کا ایک حصہ پاکستان سے بیزار ہو۔
 
شاہد شاہ

محفلین
میرا سوال ہے کہ اگر کوئی صورت کشمیر کے الحاق کی نکل بھی آتیںہے تو کیا عملی طور پر کشمیر کا پاکستان سے الحاق کتنا "آسان" ہوگا؟ کیا پاکستان اسے "سنبھال" پائے گا؟
جیسے گلگت-بلتستان اور آزاد کشمیر کو ’’سنبھالا‘‘ ہوا ہے، ویسا ہی ہوگا۔ نہ کم نہ زیادہ
 
زیک

مسافر
واہ بھئی! کیا آسان سا جواب ہے! ابھی پوچھے لیتے ہیں۔ :)
جہاں تک مجھے علم ہے جموں اور لداخ انڈیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان پاکستان میں اپنا صوبہ چاہتے ہیں اور کشمیر سے الگ۔ باقی وادی کشمیر اور آزاد کشمیر بچے۔ ان دونوں کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتا۔
 
یہ تو آپنے 70 سالہ تنازع کھڑے کھڑے ’’حل ‘‘ کر دیا۔ البتہ مسئلہ وہی ہے کہ زمینی حقائق کو عوام کی منشا کے مطابق ڈھالنا قریبا ناممکن کام ہے۔
 
یاز

محفلین
جیسے گلگت-بلتستان اور آزاد کشمیر کو ’’سنبھالا‘‘ ہوا ہے، ویسا ہی ہوگا۔ نہ کم نہ زیادہ
ہاہاہا (وغیرہ).
میں اکثر یہ بات کرتا ہوں کہ اگر بھارت آج اپنے والے کشمیر کو آزادی دے دے تو ہمارے کرتا دھرتاؤں کا جو حال ہو گا، وہ بیان سے باہر ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
جہاں تک مجھے علم ہے جموں اور لداخ انڈیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان پاکستان میں اپنا صوبہ چاہتے ہیں اور کشمیر سے الگ۔ باقی وادی کشمیر اور آزاد کشمیر بچے۔ ان دونوں کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتا۔
رائے میں کافی وزن معلوم ہوتا ہے۔ جب کبھی پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکراتی عمل ہوا، اس سے ملتی جلتی آراء سامنے آتی رہی ہیں۔
 
یاز

محفلین
جہاں تک مجھے علم ہے جموں اور لداخ انڈیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان پاکستان میں اپنا صوبہ چاہتے ہیں اور کشمیر سے الگ۔ باقی وادی کشمیر اور آزاد کشمیر بچے۔ ان دونوں کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتا۔
معلوماتی مگر غیرمتفق (پیشگی معذرت کے ساتھ).
 
شاہد شاہ

محفلین
میں اکثر یہ بات کرتا ہوں کہ اگر بھارت آج اپنے والے کشمیر کو آزادی دے دے تو ہمارے کرتا دھرتاؤں کا جو حال ہو گا، وہ بیان سے باہر ہے۔
بجائے ریٹنگ پر زیادہ توجہ دینے کے یہ بتائیں کہ آپ جو شمالی علاقہ جات، کشمیر وغیرہ کے دورے کرتے رہتے ہیں، وہاں کے لوگوں سے بھی ملتے ہوں گے۔ انکا حالیہ بیانیہ کیا ہے؟ آزادی، پاکستان سے الحاق یا بھارت سے، کوئی تیسری آپشن بھی ہے؟
 
کیوں رگڑا لگوانا چاہتے ہیں مجھے۔
خیر موبائل سے لمبی ٹائپنگ مشکل ہے۔ لیپ ٹاپ والے سیشن میں انشاء اللہ اس پہ بات چیت کریں گے۔
 
یاز

محفلین
نہیں جناب۔ پہلے جملے سے تقریباً متفق ہی ہیں۔ البتہ جموں اور لداخ کو ایک ہی پلڑے میں تولنا شاید درست نہ ہو۔ دونوں کی وجوہات الگ الگ ہیں۔
گلگت بلتستان شاید صرف پاکستان کے نقشوں میں پایا جاتا ہے۔ باقی تقریباً دنیا بھر میں یہ کشمیر ہی ہے۔
 
زیک

مسافر
گلگت بلتستان شاید صرف پاکستان کے نقشوں میں پایا جاتا ہے۔ باقی تقریباً دنیا بھر میں یہ کشمیر ہی ہے۔
کشمیر کے ایک حصے کے طور پر ہی ذکر کیا تھا۔

کشمیر اصل میں کلچر وغیرہ کے لحاظ سے ایک نہیں ہے بلکہ مختلف اقوام وہاں بستی ہیں جن کی انیسویں صدی سے پہلے کی تاریخ الگ الگ ہے۔
 
Top